Mufti Aslam Saeed

Mufti Aslam Saeed 📖 Quran & Sunnah Based Islamic Guidance
🎙 Islamic Bayan | Motivation | Youth Guidance
🕌 Daily Islamic Content
📲 Follow for Authentic Islamic Knowledge
(1)

حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولیٰ کی دھوممثلِ فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گےخاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضادَم میں ...
14/08/2026

حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولیٰ کی دھوم
مثلِ فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا
دَم میں جب تک دَم ہے ذکر اُن کا سناتے جائیں گے

سورۂ انبیاء کا تعارفمقامِ نزول:سورۂ انبیاء مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔(خازن، تفسیر سورۃ الانبیاء، ۳ / ۲۷۰)رکوع اورآیا...
13/08/2026

سورۂ انبیاء کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ انبیاء مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔(خازن، تفسیر سورۃ الانبیاء، ۳ / ۲۷۰)

رکوع اورآیات کی تعداد:

اس میں 7رکوع اور112آیتیں ہیں ۔

’’انبیاء ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

اس سورت میں بکثرت انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کاذکرہے مثلاً حضرت موسیٰ،حضرت عیسیٰ ،حضرت ہارون ، حضرت لوط، حضرت ابراہیم عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور بالخصوص سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذکر ہے، اسی وجہ سے اس سورت کانام ’’سُوْرَۃُ الْاَنْبِیَاء‘‘ ہے۔

🇵🇰 جشنِ آزادی — ایک پیغامِ ذمہ داری 🇵🇰آزادی صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت کی قدر کرنے ...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی — ایک پیغامِ ذمہ داری 🇵🇰
آزادی صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت کی قدر کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا نام ہے۔
آئیے اس جشنِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے وطن سے محبت کے ساتھ سچائی، دیانت، عدل، اخوت اور اسلامی اقدار کو عام کریں گے۔
اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور پاکستان کو امن، محبت اور خیر کا گہوارہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

سورۂ طٰہٰ کا تعارفمقامِ نزول:سورۂ طٰہٰ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ طہ، ۳ / ۲۴۸)رکوع اور آیات کی تعد...
12/08/2026

سورۂ طٰہٰ کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ طٰہٰ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ طہ، ۳ / ۲۴۸)

رکوع اور آیات کی تعداد:

اس میں 8رکوع اور 135 آیتیں ہیں ۔

’’ طٰہٰ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

طٰہٰ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک ناموں میں سے ایک نام ہے، اور ا س سورت کی ابتداء میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اس نام سے نداء کی گئی اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’طٰہٰ‘‘ رکھا گیا ہے۔

سورۂ طٰہٰ کے فضائل:

(1) …حضرت معقل بن یسار رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’مجھے سورۂ بقرہ ذکر سے عطا کی گئی ہے ، سورۂ طٰہٰ اور سورۂ والطور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تختیوں سے عطا کی گئی ہیں ، سورۂ فاتحہ اور سورہ ٔبقرہ کی آخری آیتیں عرش کے نیچے موجود خزانوں سے عطا کی گئی ہیں اور مُفَصَّل (سورتیں ) اضافی دی گئی ہیں ۔(معجم الکبیر، باب المیم، ابو الملیح بن اسامۃ الہذلی عن معقل بن یسار، ۲۰ / ۲۲۵، الحدیث: ۵۲۵)

(2) … حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ نے سورۂ طٰہٰ اور سورۂ یٰس کے ساتھ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تخلیق سے ایک ہزار سال پہلے کلام فرمایا اور جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا: اُس امت کو مبارک ہو جس پر یہ کلام نازل ہو گا، اُن سینوں کو مبارک ہو جن میں یہ کلام محفوظ ہو گا اور اُن زبانوں کو مبارک ہو جو یہ کلام پڑھیں گی۔(شعب الایمان، التاسع عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی فضائل السور والآیات، ذکر سورۃ بنی اسرائیل والکہف ۔۔۔ الخ، ۲ / ۴۷۶، الحدیث: ۲۴۵۰)

(3) …حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اسلام قبول کرنے سے پہلے اسی سورت کی ابتدائی آیات پڑھ کر پکار اٹھے کہ یہ کس قدر حسین اور عظیم کلام ہے اور اس کے بعد آپ نے اسلام قبول کر لیا۔(الروض الانف، ذکر اسلام عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، ۲ / ۱۲۲-۱۲۳)

سورۂ مریم کا تعارفمقامِ نزول:سورۂ مریم مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ مریم۔۔۔ الخ، ۳ / ۲۲۸)رکوع اورآیا...
11/08/2026

سورۂ مریم کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ مریم مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ مریم۔۔۔ الخ، ۳ / ۲۲۸)

رکوع اورآیات کی تعداد:

اس سورت میں 6 رکوع اور 98 آیتیں ہیں ۔

’’مریم ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

اس سورت میں حضرت مریم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا کی عظمت ، آپ کے واقعات اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کا واقعہ بیان کیا گیاہے ،اس مناسبت سے اس سورت کانام ’’ سورۂ مریم‘‘ رکھا گیا ہے۔

سورۂ مریم سے متعلق اَحادیث:

(1) …جب چند مسلمانوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تو کفارِ مکہ نے تحائف دے کر اپنے دو نمائندے حبشہ بھیجے تاکہ وہ ان مسلمانوں کو وہاں سے واپس لے آئیں جب وہ حبشہ کے بادشاہ نجاشی کے دربار میں پہنچے اور اس کے سامنے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا تو اس نے کہا کہ میں پہلے ان مسلمانوں کا مَوقف معلوم کر لوں ، چنانچہ مسلمانوں کو جب ا س کے دربار میں بلایا گیا اور حضرت جعفر بن ابو طالب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے اس کی گفتگو ہوئی تو اس نے کہا :کیا آپ کے پاس اس کلام کا کوئی حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔ حضرت جعفر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا ،ہاں ہے، پھر اس کے سامنے آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے سورہ ٔ مریم کی تلاوت کی ، حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! نجاشی سورۂ مریم سن کر اتنا رویا کہ اس کی داڑھی بھیگ گئی اور اس کے دربار میں موجود وہ لوگ جن کے سامنے مَصاحف کھلے ہوئے تھے اتنا روئے کہ ان کے مصاحف بھیگ گئے ،پھر نجاشی نے کہا: بے شک یہ دین اور جو دین حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام لے کر آئے یہ ایک ہی طاق سے نکلے ہیں اور کفار کے نمائندوں سے کہا: تم لوگ یہاں سے چلے جاؤ ،خدا کی قسم ! میں کبھی بھی انہیں تمہارے حوالے نہیں کروں گا۔( مسند امام احمد، حدیث جعفر بن ابی طالب وہو حدیث الہجرۃ، ۱ / ۴۳۱، الحدیث:۱۷۴۰، ملخصاً)

(2)…حضرت ابو مریم غسانی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، میں نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: یا رسولَ اللہ !صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آج رات میرے ہاں لڑکی کی ولادت ہوئی ہے۔ حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’آج رات مجھ پر سورۂ مریم نازل کی گئی ،تم ا س کانام مریم رکھ دو۔ چنانچہ اس لڑکی کا نام مریم رکھ دیا گیا۔( معجم کبیر، من یکنی ابا مریم، ابو مریم الغسانی۔۔۔ الخ، ۲۲ / ۳۳۲ الحدیث: ۸۳۴)

11/08/2026

فرمانِ آخری نبیﷺ
مَا تَوَاضَعَ اَحَدٌ لِلّٰهِ اِلاَّ رَفَعَهٗ اللّٰهُ
`جو بھی اللہ پاک کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ پاک اسے بلندی عطا فرما دیتا ہے
{مسلم شریف / 2588}

11/08/2026

Are u ready 💗
゚viralシfypシ゚

سورۂ کہف کا تعارفمقامِ نزول:یہ سورت مکۂ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔(خازن، تفسیر سورۃ الکھف، ۳ / ۱۹۶)رکوع اور آیات کی تعدا...
10/08/2026

سورۂ کہف کا تعارف

مقامِ نزول:

یہ سورت مکۂ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔(خازن، تفسیر سورۃ الکھف، ۳ / ۱۹۶)

رکوع اور آیات کی تعداد:

اس سورت میں 12 رکوع اور 110 آیتیں ہیں ۔

’’کہف ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

کہف کا معنی ہے پہاڑی غار ، اور اس سورت کی آیت نمبر 9 تا 26 میں اصحاب ِ کہف یعنی پہاڑی غار والے چنداولیاءِ کرام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام’’ سورۂ کہف‘‘ رکھا گیا۔(صاوی، سورۃ الکہف، ۴ / ۱۱۷۹)

سورۂ کہف کے فضائل:

(1) …سورۂ کہف پڑھنے سے گھر میں سکون اور برکت نازل ہوتی ہے، چنانچہ حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے سورۂ کہف پڑھی، گھر میں ایک جانور بھی تھا ، وہ بدکنا شروع ہو گیا تو انہوں نے سلامتی کی دعا کی (اور غور سے دیکھا کہ کیا بات ہے؟ تو) انہیں ایک بادل نظر آیا ، جس نے انہیں ڈھانپ رکھا تھا، ان صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس واقعہ کا ذکر جب تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کیا، تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا، اے فلاں ! قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے رہا کرو، وہ بادل سکینہ تھا جو قرآنِ مجید کی وجہ سے نازل ہوا۔( بخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوّۃ فی الاسلام، ۲ / ۵۰۴، الحدیث: ۳۶۱۴)

(2) …حضرت ابو درداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’جو سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال (کے فتنے ) سے محفوظ رہے گا۔(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا، باب فضل سورۃ الکہف وآیۃ الکرسی، ص۴۰۴، الحدیث: ۲۵۷(۸۰۹))

(3) …حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’جوشخص جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے گا تو آئندہ جمعے تک اس کے لئے خاص نور کی روشنی رہے گی۔(مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الکھف، فضیلۃ قراءۃ سورۃ الکھف یوم الجمعۃ، ۳ / ۱۱۷، الحدیث: ۳۴۴۴)

10/08/2026

وجود باری تعالیٰ کا انکار اور حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا واقعہ PARTY 02
゚viralシ

Address

Faisalabad
37551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Aslam Saeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share