Qadri Baithak

Qadri Baithak Discover Qadri Baithak – your hub for soulful Islamic naats, engaging podcasts & bayans.

Enjoy qawwalis & lectures in Urdu uplifting faith.

◾ youtube.com/
◾ facebook.com/qadribaithak
◾ instagram.com/qadri.baithak
◾ tiktok.com/

25/07/2026
25/07/2026

غلامِ سیدِ لولاک ہوں مجھ کو فنا کیسے.....
غلط ہے یہ کہ میری زندگی عمر رواں تک ہے

25/07/2026

💚 یارانِ محبت کے ساتھ 💚

29/06/2026

مناقبِ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رات کو کسی حاجت کے لیے نبی کریم ﷺ کے پاس گیا ۔ نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے کوئی چیز لپیٹی ہوئی تھی جسے میں سمجھ نہ سکا ۔ جب میں اپنی حاجت سے فارغ ہوا تو میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے کیا اٹھا رکھا ہے؟ آپ ﷺ نے اس پر سے کپڑا ہٹایا تو نیچے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما آپ کی کمر مبارک پر تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور میری بیٹی کے بیٹے ہیں ۔ اے اللہ ! میں ان سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی ان سے محبت فرما ، اور اس شخص سے بھی محبت فرما جو ان سے محبت کرے (ترمذی: 3729)

حضرت یَعلیٰ بن مُرَّہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں حسین بچوں میں سے ایک (خاص) بچہ ہے ۔ اور آپ ﷺ نے فرمایا : عباس مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ۔ نیز فرمایا : علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔ نیز فرمایا : اشعری قبیلہ مجھ سے ہے اور میں ان میں سے ہوں ۔ نیز فرمایا : جلیبیب مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں جلیبیب مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں (ترمذی: 3775 ، ابنِ ماجہ : 144 ، ترمذی : 3759 ، 3712 ، بخاری : 2486 ، مسلم : 6358 ، السننِ الکبریٰ للنسائی : 8246) ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : حسن سینے سے لے کر سر تک رسول اللہ ﷺ کے مشابہ تھے (ترمذی: 3779) ۔

حضرت سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو وہ رو رہی تھیں ۔ میں نے عرض کیا : آپ کو کون سی بات رُلا رہی ہے ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا ، آپ کے سرِ مبارک اور داڑھی مبارک پر خاک تھی ۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ کو کیا ہوا ؟ فرمایا :
میں نے ابھی ابھی حسین کے قتل کا منظر دیکھا ہے ۔
(ترمذی: 3771) (ضعیف)

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک عراقی آدمی نے ان سے مسئلہ پوچھا کہ احرام والا آدمی مکھی مار دے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا :
اہلِ عراق مکھی کے قتل کے بارے میں پوچھتے ہیں ، حالانکہ یہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی شہزادی کے بیٹے کو قتل کر چکے ہیں !
پھر فرمایا کہ : یہ دونوں دنیا میں میری خوشبو ہیں (بخاری: 3753 ، 5954 ، ترمذی : 3770 ، مقالاتِ قاسمی جلد 1 صفحہ 358 ، 359 )

12/06/2026

گَل سُن میرا سوہنا چَن !
اج میری اِک گل تے مَن
صبر , توکل والیاں گلاں
اج مینوں سمجھاون نالوں
ایویں رولا پاون نالوں
سارا دِن مزدوری کرکے

شاماں ویلے

سَو دے باراں نوٹاں دے نال
آٹا, دُدھ,گھیو تے چینی
سبزی , چاول , ادرک, دھنیہ ,مرچ, ٹماٹر
بَچیاں دے لئی بسکٹ نمکو
بُڈھی ماں لئی پَھل, دوائی
لے کے دَسیں مینوں بھائی

ایہ جہڑی توں کَھپ اے پائی
پَل وچ تینوں بُھل جاوے گی
تیری جِیبھ ای پُھل جاوے گی
گل ای کرنا بُھل جاویں گا
ہوش ٹکانے آ جاوے گی
بُھکھ دی ڈین جَدوں اکھیاں چُوں
ساری نیند اُڈا جاوے گی..............!

حکیم احمد نعیم ارشد

دعوتِ عام
22/05/2026

دعوتِ عام

Address

Green Village, West Canal Road
Faisalabad
37610

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qadri Baithak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share