12/08/2024
نبی رحمت ﷺ نے فرمایا:
اللہ فرماتا ہے:
"اے آدم کے بیٹے! جب تک تو مجھ سے دعائیں کرتا رہے گا، اور مجھ سے اپنی اُمیدیں اور توقعات وابستہ رکھے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا؛
چاہے تیرے گناہ کِسی بھی درجے پر پہنچے ہوئے ہوں، مجھے کِسی بات کی پرواہ و ڈر نہیں ہے؛
اے آدم کے بیٹے! اگر تیرے گناہ آسمان کو چھونے لگیں، پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرنے لگے، تو میں تجھے بخش دوں گا، اور مجھے کسی بات کی پرواہ نہ ہو گی؛
اے آدم کے بیٹے! اگر تو زمین برابر بھی گناہ کر بیٹھے، اور پھر مجھ سے (مغفرت طلب کرنے کیلئے) ملے لیکن میرے ساتھ کِسی طرح کا شرک نہ کیا ہو؛ تو میں تیرے پاس اس کے برابر مغفرت لے کر آؤں گا!"
(جامع ترمذی : 3540)