02/10/2025
گلوبل صمود فلوٹیلا پر ازرائیلی حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ شروع۔۔
کولمبین صدر گلوبل صمد فلوٹیلا کی انٹرسیپشن کے بعد اسرائیلی سفارتی عملے کو ملک سے نکالنے حکم دے دیا۔
پریذیڈنٹ گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا
“Enough is Enough “
لے ادھر ہماری حکومت حسبِ معمول "مذمت و مطالبے" سے
کام چلاتے ہوئے۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے یہ سب ہوا ہوتا اور صرف مذمت کی جاتی تو کہہ سکتے تھے۔پاکستان کمزور ہے اس کے سفارتی تعلقات دنیا سے اتنے مضبوط نہیں
مگر آج جب پاکستان دنیا میں ایک طاقت کے طور پر دیکھا جارہا ہے حکومت بہت کچھ کر سکتی ہے مگر اس کے لیے قوت ایمانی و غیرت کی ضرورت ہے
اللہ ان سب پاکستانیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے جو صمود فلوٹیلا کا حصہ بنے ہیں اور فرض کفایہ ادا کر رہے اس پوری قوم کی طرف سے
اور اللہ سے دعا ہے کہ دشمن کو نیست و نابود فرمائے اور اس قافلے کی مدد فرمائے
Copy