Al Karam Friends Faisalabad

Al Karam Friends Faisalabad الکرم فرینڈز فیصل آباد

Congratulations Honorable Teacher Muhammad Faqeer Ullah Khan sahib (دامت برکاتہم العالیہ)
31/10/2024

Congratulations Honorable Teacher Muhammad Faqeer Ullah Khan sahib (دامت برکاتہم العالیہ)

کیا ابھی بھی کھائیں گے لوگ؟😭 میکڈونلڈ کھلم کھلا اعتراف کر رہا ہے کے ہمیں فخر ہے کہ 30000 فلsطینی شہید ہو گئے اور ہم اسرا...
24/03/2024

کیا ابھی بھی کھائیں گے لوگ؟😭
میکڈونلڈ کھلم کھلا اعتراف کر رہا ہے کے ہمیں فخر ہے کہ 30000 فلsطینی شہید ہو گئے اور ہم اسرائیلی فوج کی مدد کرتے رہیں گے چاہے جو بھی ہو ۔
ہم میں اگر غیرت ہوتی تو آج ایک فرینچائز پاکستان میں نہ ہو تی ۔
🙏🏻خدارا بائیکاٹ کر و اور اس تصویر کو پھیلا ؤ۔

14/03/2024

سیدہ کائنات سلام اللّٰہ علیہا کی شان میں اعلٰی حضرت بریلوی علیہ الرحمہ کا ایک کمال شعر مع تشریح
نور، بنتِ نور، زوجِ نور ، اُمِ نور و نور
نورمطلق کی کنیز اللہ رے لہنا نور کا
(حدائق بخشش حصہ سوم)

شعر کی مختصر تشریح :
نور(1) بنتِ نور(2) زوجِ نور(3) اُمِ نور(4) و نور(5)
نورمطلق (6) کی کنیز اللہ رے لہنا نور (7) کا
اس شعر میں سات مرتبہ لفظ نور استعمال ہوا ہے اور ہر مرتبہ علیحدہ معنی میں استعمال ہوا ہے. بالترتيب ملاحظہ ہو.
1..سیدہ کائنات (حضرت فاطمہ زہرا رضی اللّٰہ عنہا)
2..سرور کائنات (سیدنا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم)
3..مولائے کائنات (حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم)
4..حسن کائنات اول (امام حسن رضی اللّٰہ عنہ)
5..حسن کائنات دوم (امام حسین رضی اللّٰہ عنہ)
6..خالق کائنات (اللّٰہ تبارک و تعالٰی)
7..نور کائنات (روشنی، چمک)
لہنا کا معنی ہے نصیب، بخت

ترجمہ شعر : خود نور، نور کی لخت جگر ، نور کی زوجہ محترمہ، دو نوروں (حسن وحسین) کی ماں، نور مطلق (اللّٰہ تعالٰی) کی عظیم بندی، سبحان اللّٰہ نور کے کمال نصیب تو دیکھو.

13/03/2024

3 رمضان المبارک یومِ وصال سیدہ، عابدہ، طیبہ، طاہرہ، زاہدہ، عالمہ، ساجدہ، شہزادیٔ رسول، حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللّٰہ عنہا❤️

نام اُن کا باعثِ برکات ہے❤

منبعِ خیر و ذَکا ہیں فاطمہ ❣️
*_جنابِ سیِّدہ کائنات فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا_*💜
*_میں اُن کی بات کروں یہ کہاں میری اوقات..!!!_*
*_کہ شانِ فاطمہ زاہرہ حضور جانتے ہیں..._

10/03/2024

السلام علیکم!
سعودی عرب, خلیجی ممالک, یُوکے اور یورپی ممالک کے جُملہ اہلِ ایمان کو رمضان کریم کی آمد مبارک. اللہ پاک ہمیں اس ماہِ مبارک کے فیوضات و برکات کشید کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے.
آمین بجاہ النبی الکریم الامین.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَموتُ العالِم موتُ العالَماستاذ العلما شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا گ...
05/03/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
موتُ العالِم موتُ العالَم
استاذ العلما شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا گل احمد خان عتیقی صاحب اس دار فانی سے کوچ فرما گٸے ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد داتا دربار لاہور میں ادا کی جائے گی شیخ الحدیث جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور

حضور ضیاءالامت علیہ الرحمہ کے شاگرد اول ،  امام الصرف والنحو ، استاذی المکرم، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا حافظ...
13/01/2024

حضور ضیاءالامت علیہ الرحمہ کے شاگرد اول ، امام الصرف والنحو ، استاذی المکرم، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا حافظ محمد خان نوری ابدالوی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو پچھڑے ہوئے 05 سال ہو گئے۔
اللہ کریم درجات بلند فرمائے۔ آمین!
یوم وصال: 13 جنوری 2019

یونیورسٹی آف تھی ازم امریکہ کی جانب سے پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی...
24/12/2023

یونیورسٹی آف تھی ازم امریکہ کی جانب سے پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی علمی، روحانی و سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری آف ڈاکٹریٹ پیش کیے جانے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

امریکن انٹرنیشنل تھیزم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سے پیر محمد امین الحسنات شاہ چانسلر الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ (بھیرہ شر...
24/12/2023

امریکن انٹرنیشنل تھیزم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سے پیر محمد امین الحسنات شاہ چانسلر الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ (بھیرہ شریف) کو تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایہاب الشامی نے ان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔


06/06/2023
💟🌿فیضان حضور ضیاءالامت رحمہ اللہ علیہ🌿💟فیضان حضور ضیاءالامت رحمہ اللہ علیہ جاری رہے گا۔انشاءاللہضلع چکوال سکولز میں PST ...
04/06/2023

💟🌿فیضان حضور ضیاءالامت رحمہ اللہ علیہ🌿💟
فیضان حضور ضیاءالامت رحمہ اللہ علیہ جاری رہے گا۔انشاءاللہ
ضلع چکوال سکولز میں PST سے EST عریبک پروموٹ ہونے والے 30 میل اساتذہ میں سے21 بھیرہ شریف کے فاضلیں ہیں.
تفصیل:
تحصیل تلہ گنگ : 14 اساتذہ میں سے الحمد للہ 12 بھیرہ شریف کے فاضل
تحصیل کلرکہار: 7 اساتذہ میں سے5 بھیرہ شریف کے فاضل
تحصیل چکوال:9 اساتذہ میں سے 4 بھیرہ شریف کے فاضل۔

ہم اس عظیم کامیابی پر سیدی وسندی حضور غریب نواز حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب اور دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے جملہ اساتذہ کرام کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Karam Friends Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share