31/05/2026
🌦️ موسمی اپڈیٹ
دوستو! جیسا کہ پہلے بھی عرض کیا گیا تھا کہ راجستھان کے علاقے پر ایک سرکولیشن بننے کے امکانات موجود ہیں، جس کے زیرِ اثر 31 مئی سے 4 جون کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ بادلوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس موسمی نظام کے باعث کئی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کے اچھے امکانات موجود ہیں۔ بعض مقامات پر بارش کی شدت زیادہ بھی ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ علاقے صرف بادلوں اور ہواؤں تک محدود رہ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایسے موسمی حالات میں بارش کی تقسیم یکساں نہیں ہوتی۔ کچھ علاقے اچھی بارش حاصل کریں گے جبکہ بعض قریبی علاقے بارش سے محروم بھی رہ سکتے ہیں، لہٰذا کسی ایک مقام کی صورتحال کو پورے خطے پر لاگو نہ سمجھا جائے۔
📍 متوقع متاثرہ علاقے
سانگھڑ، شہدادپور، سنجھورو، ٹنڈو آدم، کھپرو، جام نواز علی، شاہ پور چاکر، میرپورخاص، ڈگری، کوٹ غلام محمد، حسین بخش مری، عمرکوٹ، کنری، سامارو، پتھورو، مٹھی، اسلام کوٹ، چھاچھرو، ڈیپلو، کلوئی، ننگرپارکر، حیدرآباد، قاسم آباد، لطیف آباد، مٹیاری، ہالا، سعید آباد، ٹنڈو اللہ یار، چمبڑ، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹنڈو باگو، ماتلی، گولاڑچی، تلہار، سجاول، جاتی، شاہ بندر، میرپور بٹھورو، جامشورو، کوٹری، سیہون، دادو، میہڑ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھکوٹ، نوری آباد، جھرک اور کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
مزید اپڈیٹس وقتاً فوقتاً جاری کی جائیں گی۔
کریڈٹ: پنهل امتیاز داہری