10/09/2026
قطبِ زمانہ، پیرِ طریقت، ولی ابنِ ولی، حاملِ توحید و سنت، حضرت اقدس پیر سید انور شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدِ گرامی، مفسرِ قرآن، قطبِ وقت حضرت مولانا پیر سید محمود شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے حقیقی علمی، روحانی اور دعوتی جانشین تھے۔
آپؒ نے اپنے اسلاف کی امانتِ توحید و سنت کو اخلاص، استقامت اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھایا۔ آپؒ کی ذات علم و عمل، تقویٰ و اخلاص، محبتِ رسول ﷺ، عظمتِ صحابہؓ اور خدمتِ دین کا حسین امتزاج تھی۔
آپؒ محض ایک خانوادۂ ولایت کے وارث نہ تھے، بلکہ اپنے والدِ بزرگوار کے مشن، فکر اور دینی ورثے کے حقیقی امین و ترجمان تھے۔ آپؒ کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے دعوت، تربیت اور نسبتِ وفا کا روشن باب ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرتؒ کے درجات بلند فرمائے، ان کے فیوض و برکات کو جاری رکھے اور ان کے مشن کو نسل در نسل قائم و دائم فرمائے۔ آمین۔
بزم شاہ انور دیپال پور