Al Siddique Online Quran Academy

Al Siddique Online Quran Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Siddique Online Quran Academy, Religious organisation, Dhudial.

21/01/2024

۔۔۔۔۔۔سفر حجاز ۔۔۔۔۔۔۔
شاعر اسلام مفتی سعید ارشد الحسینی کا بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں حاضری پر حال دل
نیو کلام
حضورﷺ میں اک فقیر بندہ آیا ھوں حاضری کو
سنیں اور شٸیر کریں

20/10/2023
08/09/2023

*📌سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان رشتہ داریاں*

👈 کل رشتہ داریاں 8 ہیں

👈 پہلا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت پر عبدمناف بن قصی پر ایک ہو جاتا ہے

👈 دوسرا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بہن ہند بن ابی سفیان کا نکاح علی رضی اللہ عنہ کے چچازاد بھائی نوفل بن حارث بن عبدالمطلب سے ہوا جس سے ایک لڑکا محمد پیدا ہوا

👈 تیسرا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدہ لیلیٰ کا نکاح حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے ہوا
جس سے علی اکبر رحمۃ اللہ علیہ پیدا ہوئے جو کربلا میں شہید ہوئے
📣یعنی علی اکبر بن حسین رحمۃ اللہ علیہ کے نانا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دادا علی رضی اللہ عنہ تھے.

👈 چوتھا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے یزید کا نکاح علی رضی اللہ عنہ بھتیجے کی بیٹی سیدہ ام محمد بنت عبداللہ بن جعفر طیار سے ہوا
یعنی سیدہ ام محمد زوجہ یزید حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پوتی تھیں

👈 پانچواں رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کے چچا عباس رضی اللہ عنہ کی پوتی سیدہ لبابہ کا نکاح امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوا

👈 چھٹا رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کے بڑے بھائی جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی پوتی سیدہ رملہ بنت محمد بن جعفر کا دوسرا نکاح سلیمان بن ہشام بن عبدالملک بن مروان کی وفات کے بعد امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھتیجے کے بیٹے ابوالقاسم بن ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوا

👈 ساتواں رشتہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے بھائی سیدنا عباس بن علی بن ابی طالب رحمۃ اللہ علیہ جن کو عباس بھی علمبردار بھی کہتے ہیں کی پوتی سیدہ نفیسہ بنت عبداللہ بن عباس بن علی بن ابی طالب کا نکاح امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے پڑپوتے عبداللہ بن یزید بن معاویہ بن ابی سفیان سے ہوا
جن سے دو لڑکے علی اور عباس پیدا ہوئے
📢 نوٹ علی رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی کا نکاح معاویہ رضی اللہ عنہ کے پوتے سے ہوا

👈 آٹھواں رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کی نواسی ام کلثوم بنت زینب بنت علی کا پہلا نکاح قاسم بن محمد بن جعفر سے ہوا
جس سے ایک لڑکی جس کا پہلا نکاح حمزہ بن عبداللہ بن زبیر سے اور ان کی وفات کے بعد طلحہ بن عمر بن عبداللہ تیمی سے ہوا
علی رضی اللہ عنہ کی نواسی ام کلثوم مزکور بالا کا دوسرا نکاح حجاج بن یوسف ثقفی سے، تیسرا ابان بن عثمان بن عفان سے اور چوتھا نکاح علی بن عبداللہ بن عباس سے ہوا.

اسلام علیکم جن دوستوں نے ابھی تک ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ان سے گزارش ہے کہ ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شک...
02/09/2023

اسلام علیکم جن دوستوں نے ابھی تک ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ان سے گزارش ہے کہ ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ۔۔۔۔۔۔اور سورہ یاسین پسند آئے تو لائک بھی کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کریں شکریہ

Surah e Yaseen Tilawat || Hafiz Hamza Siddique || السلام علیکم کیا حال ہے آپ سب یوٹیوب فیملی کا امید کرتا ہوں آپ سب خیریت ...

13/07/2023

بروقت نکاح کے تعلق سے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کے اقوال
....................... *نکاح* .........................
اگر بارہ تیرہ سال میں بچے بچیاں بالغ ہورہے ہیں اور 25، 30 سال تک نکاح نہیں ہورہا تو یہ جنسی مریض بھی بنیں گے اور گناہ بھی کریں گے ۔.............. ............ *نکاح*..........................
وقت پہ نکاح اولاد کا حق ہے۔ اس میں تاخیر والدین کو گناہ گار کرتی ہے............................ *نکاح*...........................
ہر غیر شادی شدہ جوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی طلب رکھتے ہیں اور یہ ایک فطری ضرورت ہے لہذا اپنے بالغ بچے بچیوں کے نکاح کا بندوبست کریں۔۔......................... *نکاح*..........................
بھوک پیاس کے بعد بالغ انسان کی تیسری اہم ضرورت جنسی تسکین ہے. اور جب جائز ذریعہ نہ ہو تو بچہ / بچی گناہ اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔........................... *نکاح*...........................
بدقسمتی کی انتہا، اسکول، یونیورسٹیز میں بڑی بڑی لڑکیاں لڑکے بغیر نکاح علم حاصل کر رہے ہیں، اور والدین کو نکاح کی پرواہ ہی نہیں۔........................... *نکاح*..........................
انسان کی جنسی ضرورت کا واحد باعزت حل نکاح ہے۔ اور اگر نکاح نہیں تو زنا عام ہوگا یہ عام فہم نتیجہ ہے۔.......................... *نکاح* ...........................
اپنی بچیوں کے سروں پہ دوپٹہ ڈالنے کا مقصد تب پورا ہوگا جب ان کا نکاح وقت پہ ہوگا۔......................... *نکاح*..........................
اللہ تعالی نے معاشرتی اعمال میں سے نکاح کو سب سے آسان رکھا ہے۔ ......................... *نکاح* ......................
نکاح انسانوں کا طریقہ ہے۔ جانور بغیر نکاح کے رہتے ہیں اور رہ سکتے ہیں۔
....................... *نکاح*...........................
والدین اپنی اولاد پہ رحم کریں اور وقت پہ نکاح کا بندوبست کریں

*یہ کوئی فحش پوسٹ نہیں ہے ایک درس ہے جو ہر والدین کی ضرورت ہے بےحیائی کو روکنے کا گناہوں سے اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کا ذریعہ ہے*

*▪️ذوالنورین ؓ کی سیرت ومظلومانہ شہادت*تحریر : مولانا محمد طارق نعمان گڑنگیذوالحجہ کے مہینے کواسلامی سال میں خاص اہمیت ح...
07/07/2023

*▪️ذوالنورین ؓ کی سیرت ومظلومانہ شہادت*
تحریر : مولانا محمد طارق نعمان گڑنگی

ذوالحجہ کے مہینے کواسلامی سال میں خاص اہمیت حاصل ہے اس مقدس مہینے میں ایثار وقربانی کے بے شما ر واقعات رونماہوئے جن میں نبی پاک ﷺ کے دوہرے داماد،جامع قرآن حضرت عثمانؓ کایومِ شہادت بھی ہے۔

اس مہینہ کی 18 تاریخ کوحضرت عثمان ؓ نے جامِ شہادت نوش کیا، ہمارا ایمان ہے کہ نبی پاکﷺ کے تمام صحابہ عظمت و رفعت کے روشن ستارے ہیں۔ نبی پاک ﷺ نے فرمایا ’’میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں‘‘ یعنی میرے صحابہ رشد و ہدایت کے ستارے ہیں۔ صحابہ کرام ؓ رحمت دوعالمﷺ کی صفات وکمالات کا عکس تھے۔

صدیق عکس کمال محمدؐ است

فاروق ظل جاہ و جلال محمدؐ است

عثمان ضیاء شمع جمال محمدؐ است

حیدر بہارِ باغِ خصال محمدؐ است

حضرت عثمان غنیؓ کی سیرت کے بیشمار پہلو ہیں، نبی پاکﷺ کے دربار سے کسی کو صدیق کا لقب ملا کسی کو فاروق کا اور کسی کو حیدر کرار کا۔ سیدنا عثمان غنی ؓ وہ خوش نصیب ہیں، جنہیں دربار رسالت سے ذوالنورین کا عظیم لقب ملا۔ سیدنا عثمان غنیؓ بے پناہ خوبیاں اور کمالات رکھنے والے جلیل القدر صحابی تھے۔ آپ ایسے خوش نصیب تھے کہ زندگی میں ہی کئی بار زبان رسالت سے شہادت اور جنت کی بشارت سنی۔ سخی ایسے کہ نبی پاک ﷺ کے معمولی اشارہ پر مسلمانوں کیلئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔ زہد و تقویٰ ایساکہ قبرستان سے گزر ہوتا تو چہرہ مبارک اشکبار ہو جاتا، نیک ایسے کہ زندگی بھر کبھی تہجد کی نماز قضا نہ کی۔ حضرت عثما نؓ کی زندگی بھی قابل رشک تھی اور موت بھی۔ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ نبی کریمﷺ کے داماد، کاتب وحی اور عشر مبشرہ میں سے ہیں۔

ابتدائی زندگی

حضرت عثمان غنیؓ قریش کی ایک شاخ بنو امیہ میں پیدا ہوئے۔ سلسلہ نسب عبد مناف پر رسول اللہصﷺسے ملتا ہے۔ آپ ؓسب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے لوگوں میں چوتھے نمبرپر ہیں۔آپؓ نے خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی دعوت پر اسلام قبول کیا ۔ آپؓ ایک خدا ترس اور غنی انسان تھے۔ آپؓ اللہ کی راہ میں دولت دل کھول کر خرچ کرتے۔ اسی بنا پر حضور اکرمﷺ نے آپؓ کو غنی کا خطاب دیا۔

عثمان ؓسے حیاء

حضرت حفصہؓ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ نبی اکرمﷺ میرے پاس تشریف لائے اور اپنا (اوپر لپیٹنے کا)کپڑا اپنی مبارک رانوں پر رکھ لیا۔ اتنے میں حضرت ابو بکرؓ آئے اور اندر آنے کیلئے اجازت طلب کی۔ آپ ﷺ نے انہیں اجازت عنایت فرمائی اور آپﷺ اپنی اسی حالت میں رہے۔ پھر باری باری حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ آئے، آپﷺ نے انہیں بھی اجازت عنایت فرمائی اور اپنی اسی حالت میں تشریف فرما رہے۔ حضرت عثمانؓ آئے تو آپﷺ نے پہلے اپنے جسم اقدس کو کپڑے سے ڈھانپ لیا پھر انہیں اجازت عنایت فرمائی۔ جب صحابہ کرامؓ چلے گئے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! آپﷺ کی خدمت اقدس میں ابو بکر، عمر، علی اور دوسرے صحابہ کرام (رضوان اللہ علیھم اجمعین) حاضر ہوئے لیکن آپﷺ اپنی پہلی ہیئت میں تشریف فرما رہے۔ جب حضرت عثمانؓ حاضر ہوئے تو آپﷺ نے اپنے جسم اقدس کو کپڑے سے ڈھانپ لیا۔ آپﷺ نے فرمایا: کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں(احمد بن حنبل فی المسند: 26510، الطبرانی فی المعجم الکبیر)

حضرت بدر بن خالدؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک فرشتہ میرے پاس تھا جب عثمانؓ میرے پاس سے گزرے تو اس نے کہا یہ شہید ہیں، ان کی قوم انہیں قتل کرے گی اور ہم ملائکہ ان سے حیا کرتے ہیں (الطبرانی فی المعجم الکبیر 4939)۔

گر شرم و حیاء پہ کوئی دیوان لکھے گا

مجھ کوہے یقیں سیرتِ عثمانؓ لکھے گا

نبی ﷺ کاہاتھ عثمانؓ کاہاتھ

نبی پاک ﷺکے ہاتھ پہ چودہ سوصحابہ کرام نے بیعت کی اورانہیں دنیامیں ہی رب کی رضامندی حاصل ہوئی جوبیعت ہوئی اس کو بیعت رضوان کے نام سے پکاراجاتاہے۔ یہ اعزازحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کوحاصل ہواکہ بیعت رضوان آپؓ کے لیے کی گئی ۔نبی پاک ﷺ چودہ سوصحابہ کرام سمیت عمرہ کے لیے مکہ جاتے ہیں ایک مقام پرکفاراور مسلمانوں کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ نبی پاک ﷺ حضرت عثمان ؓ کو سفیر اسلام بناکر کفار مکہ کی طرف بھیجتے ہیں تاکہ انہیں یہ بتلایاجاسکے کہ مسلمان جنگ وقتال کیلئے نہیں بلکہ عمرہ کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔ حضرت عثمان ؓکے جانے کے بعد نبی پاکﷺ کویہ افسوسناک خبر ملتی ہے کہ عثما نؓ کوکفار نے شہید کر دیاہے ۔آپ ﷺ خون عثمانؓ کابدلہ لینے کیلئے تمام صحابہ کرامؓ سے بیعت لیتے ہیں ۔حضرت عثمان ؓکے اکرام وتوقیر کیلئے آپ ﷺ اپنے ہاتھ مبار ک کوعثمان ؓ کاہاتھ قراردے کرخود بیعت لیتے ہیں ۔گویا’’نبی کا ہاتھ عثمانؓ کاہاتھ عثمانؓ کاہاتھ نبی ﷺکاہاتھ‘‘

ذوالنورین کاخطاب

قبول اسلام کے بعد حضرت عثمانؓ کو جو شرف حاصل ہوا وہ آپؓ کی کتبِ منقبت کاسب سے درخشندہ باب ہے۔ آپؓ داماد رسول ہیں اور ایسے خوش نصیب انسان ہیں کہ نبی پاک ﷺ کی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپؓ کے نکاح میں آئیں۔ اس اعزاز کی بدولت آپؓ کو ذوالنورین کا لقب ملا یعنی دو نوروں والا۔ پہلا نکاح نبی پاک ﷺ کی بیٹی حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا سے ہوا، جن کی وفات کے بعد آپؓ غمگین و اداس رہتے تھے کہ نبی پاکﷺ سے میرارشتہ رقیہ کی وفات کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔ جب آپﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ ﷺ نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت اُم کلثوم رضی اللہ عنھا کا نکاح آپؓ سے کر دیا۔ جب ان کابھی انتقال ہوا تو آپﷺنے فرمایاعثمانؓ !اگر میری چالیس بیٹیاں بھی ہوتیں تومیں یکے بعد دیگرے تیرے نکاح میں دے دیتا۔

شہادت عثمانؓ ذوالنورین

باغیوں نے حضرت عثمانؓ کے گھر کا محاصرہ چالیس روز تک کیے رکھا۔ وہ عثمانؓ جس نے مسلمانوں کیلئے بئیر رومہ کو خرید کے وقف کیا، خود پانی کو ترس گیا۔ حضرت عثمانؓ کے گھر پہ پہرے دار حضرت علیؓ کے صاحبزادے حضرات حسنین کریمینؓ تھے۔ باغی دیوار پھلانگ کے اندر گھر داخل ہوئے، حضرت عثمان ؓ قرآن پاک کی تلاوت فرما رہے تھے۔ ظالموں نے تلوار چلائی تو آپؓ کی زوجہ محترمہ حضرت نائلہؓ آگے بڑھیں، ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کی تو ایک ظالم کے وار سے انگلیاں ہاتھ سے جدا ہو گئیں۔ حضرت عثمانؓ کے خون کا پہلا قطرہ قرآن پاک پہ گرا۔ 18ذوالحجہ کوحضرت عثمان ؓ کوباغیوں نے شہید کیا۔ جنت البقیع میں آپ کو دفن کیا گیا۔

شہرت ہے جہاں بھر میں عثمانؓ کی سخاوت کی

اُس شان خلافت کی اُس کانِ مروت کی

جنت کو مدینے میں سرکارؐ نے جب بیچا

اُس وقت خریدی کی عثمانؓ نے جنت کی

جس طرح سے بیعت لی سرکارِ دوعالمؐ نے

تمثیل ملے گی نہ عثمانؓ کی بیعت کی

ذوالنور لقب پایا عثمانؓ نے جو لوگو!

رفعت ہو بیاں کیسے عثمانؓ کی نسبت کی

تجھ کو اے مشاہد سن غم چھو بھی نہیں سکتے

محفل جو سجائی ہے عثمانؓ کی مدحت کی

اللہ پاک ہمیں حضرت عثمان ذوالنورینؓ کی سیرت و کردار کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے، آمین

"بسم الله الرحمن الرحيم "   "سيرت ذو النورين "عفان کے بیٹے عثمان رضی اللہ عنہ قریش کے نامَور خاندان بنو امیہ کے فردِ فري...
03/07/2023

"بسم الله الرحمن الرحيم "
"سيرت ذو النورين "

عفان کے بیٹے عثمان رضی اللہ عنہ قریش کے نامَور خاندان بنو امیہ کے فردِ فريد ومردِ مجيد تھے۔ آپ کی پیدائش تقریبا 576م 47 قبل از ہجرت مکہ مکرمہ کے مبارک ومردم خیز شہر میں ہوئی۔
آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں عبدِمناف (مغیرہ بن قصی) پر محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے۔
آپ کی والدہ اَرْوی حضور کی پھوپھی زاد بہن ہیں یوں آپ کو دونوں طرف سے حضور کی رشتہ داری کا شرف حاصل ہے۔
آپ کا جسم وروح، دل ودماغ قبلْ وبعد از اسلام بےحیائی اور معصیت سے محفوظ رہے۔۔چنانچہ مجسمِ حيا طبعيت اور سلیم فطرت آپ کے لئے وہ عطیہ خداوندی تھا جس میں خال خال ہی کوئی شریک ہوسکا۔چنانچہ آپ یکتا ہیں جس سے رحمان کے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فضائل بے شمار ومناقب لاجواب ہیں۔
سابقین اولین میں ہونے کا اعزاز جہاں آپ کو حاصل ہے وہاں آپ صحابہ کی اس منفرد جماعت کا بھی حصہ ہیں جنہوں نے اول بسوئے حبشہ اور پھر مدینہ منورہ ہجرت کی۔۔ آپ اس حوالے سے بھی یکتا ومنفرد ہیں کہ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے آپ کے عقد میں آئیں اور پھر اس فرمانِ نبوی کہ "میری دس بیٹیاں بھی ہوتیں تو سب یکے بعد دیگرے عثمان کے عقد میں دے دیتا" نے تو آپ کی شرافت ومنقبت کو چار چاند لگادیئے۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے مختلف فرامین میں آپ کو پروانہ جنت عطاء ہوا،
فرمان مصطفی ہے کہ، ہر نبی کا ایک رفیق ہوتا ہے اور جنت میں میرا رفیق عثمان رضی اللہ عنہ ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بے شک عثمان جب جنت میں منتقل ہو گا تو پوری جنت اس (کے چہرہ کے نور) کی وجہ سے چمک اٹھے گی۔
مدینہ منورہ میں آپ کی جود وسخا اور داد ودہش سے جہاں آپ کو جنت کا پروانہ ملا وہاں آپ کو دائمی حفاظت وعصمت کا نبوی سرٹیفکیٹ بھی عطاء ہوا۔۔۔اس میں بھی آپ کا کوئی ہمسر وہم زلف آپ کے برابر کا نہ ہوا۔۔۔
تیسرے خلیفہ راشد ان گنے چنے چنیدہ لوگوں میں سے ہیں جن کو زیست ہی میں حیاتِ جاوداں(شہادت) کی بشارت ملی۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بعد خلافت کے لئے جن چھ بزرگوں کے نام پیش کئے تھے ان میں پہلا نامِ نامی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا تھا یوں آپ حکماً وواقعةً حضراتِ شيخين (أبوبكر وعمر) کے بعد امت کے افضل ترین بزرگ ہوئے۔۔
یہی وجہ ہے کہ بارِ خلافت آپ کو سپرد ہونا منشأ إلهي ورسولہ بھی ہے اور امت کا اجماعی فیصلہ بھی۔۔چنانچہ جب حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو خلیفہ کے انتخاب کا اختیار حاصل ہوا تو آپ نے تمام شرعی اور سیاسی تقاضے پورے کرتے ہوئے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو امت مسلمہ کا تیسرا خلیفہ وامام منتخب کیا ۔۔اس بابت صحیح بخاری میں ان سے منقول ہے:" والله ماتركت بيتا من بيوت المهاجرين والأنصار إلا وسألتهم ، فما رأيتهم يعدلون بعثمان أحدا"
بخدا میں نے انصار ومہاجرین کا کوئی گھر ایسا نہیں چھوڑا جن سے میں نے(انتخابِ خلیفہ کےبارے میں) استفسار نہ کیا ہو، لیکن وہ سب کسی کو بھی حضرت عثمان کے پائے کا نہیں سمجھ رہے تھے۔
آپ کے عہد خلافت میں جمع قرآن مکمل ہوا، مسجد حرام اور مسجد نبوی کی توسیع ہوئی اور قفقاز، خراسان، کرمان، سیستان، افریقیہ اور قبرص فتح ہو کر سلطنت اسلامی میں شامل ہوئے۔ نیز انھوں نے اسلامی ممالک کے ساحلوں کو بازنطینیوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اولین مسلم بحری فوج بھی بنائی۔
18 ذی الحج 35 ہجری بمطابق 656م کو مدینہ منورہ میں باغیوں نے چالیس یا انچاس دن تک گھر کا محاصرہ کیے رکھا، بروز جمعہ تقریباً نماز عصر کے وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تلاوت قرآن کے دوران بدبختوں کے ہاتھوں واصلِ لیلائے شہادت ہوئے۔۔۔
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را۔
کاپی

*▪️کلیجی کھانے کے صحت پر اثرات*بقر عید کا موقع ہو اور گھر میں کلیجی نہ پکے ایسا ہوہی نہیں سکتا، تاہم کلیجی ایک ایسی ڈش ہ...
29/06/2023

*▪️کلیجی کھانے کے صحت پر اثرات*

بقر عید کا موقع ہو اور گھر میں کلیجی نہ پکے ایسا ہوہی نہیں سکتا، تاہم کلیجی ایک ایسی ڈش ہے جسے کچھ لوگ تو بے حدپسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ کلیجی کھانے سے بدہضمی ہوجاتی ہے یا پھر اس کے استعمال سے صحت پر منفی نتائج مرتب ہوتے ہیں جیسا کہ جسم میں زہریلی مواد کا اخراج ہونا۔

تاہم ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ قدرت کی بنائی گئی ہر شے مفید ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کا استعمال اعتدال میں کیا جائے۔

ہمارے یہاں اکثر کلیجی کو دل، گردوں اور مغز کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ ان میں وٹامن اے ، ڈی، ای، کے اور بی 12، فولک ایسڈ اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم سے زہر آلود مادوں کو خارج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

*خون کی کمی کو دور کرنا*
اگر کسی کو خون کی کمی کا سامنا ہے تو بقر عید کے موقع پر کلیجی سے تیار ہونے والے پکوان کو خوب انجوائے کریں، کیونکہ یہ جسم کو درکار خون کی ضروری مقدار کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

دیگر گوشت کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا۔ درحقیقت کلیجی آپ کے جسم سے ٹاکسن کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔

*تھکاوٹ دور کرنا*
اس کا مناسب استعمال تھکاوٹ سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے، کلیجی وٹامنز ، منرلز اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود کاپر میٹابولزم کو سپورٹ کرتا ہے۔ آپ اپنی روزمرہ کی غذا سے 0.9mg کاپر حاصل کرتے ہیں اور آپ اگر 3 اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آ پ 12mg تک کاپر حاصل کرسکتے ہیں۔ دنبے کی کلیجی آپ کو اس کی آدھی مقدار دیتی ہے۔

*آئرن کی کمی کو دور کرنا*
ہمارے ہاں اکثر لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ کلیجی آئرن سے مالا مال ہوتی ہے اور یہ جسم کے لئے بے حد مفید ہے۔ اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

*دماغ صحت کو بہتر بنانا*
یہ ہمارے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن بی 12 کی کمی سے ہوتی ہیں تو اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا تھوڑا بھی اندیشہ ہو جیسے سوچنے اور یاد رکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی، ہاتھ اور پیروں کا سُن ہونا اور پریشان کن ڈپریشن تو وٹامن بی 12 کے حصول کے لئے آپ صحت مند جانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔

*چند باتوں کا خیال کرنا ضروری ہے*
کلیجی ہو یا پھر دل، گردوں، مغز سمیت دیگر اعضا، ان کے استعمال کے وقت چند باتوں کا خیال کرنا لازمی ہے۔

کلیجی صاف اور صحت مند جانور کی ہونی چاہئے اور کوشش کریں کہ صرف ان جانوروں کی کلیجی استعمال کریں جن کی خوراک میں چارہ شامل ہوتاہے۔ وہ صحت کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

کلیجی کے لئے زیادہ بہتر ہے کہ جب آپ اسے خریدیں یا جانور کی جیسے ہی قربانی ہو تو اسے اسی وقت پکالیں تازہ کلیجی زیادہ مفید ہے۔

کلیجی کو پکاتے وقت خیال رکھیں کہ اسے بہت زیادہ مت پکائیں ورنہ وہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ اگر لیموں کااستعمال کیا جائے تو یہ با آسانی ہضم ہوجاتی ہے رات میں کلیجی کھانے سے گریز کریں۔

اسلام علیکم میری طرف سے تمام اھل اسلام کو عید الضحی کی خوشیاں مبارک ہوں
29/06/2023

اسلام علیکم میری طرف سے تمام اھل اسلام کو عید الضحی کی خوشیاں مبارک ہوں

*🔰 سورة التوبة*🔰*بسم الله الرحمن الرحیم**آیت نمبر 115*اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب ت...
27/06/2023

*🔰 سورة التوبة*🔰
*بسم الله الرحمن الرحیم*
*آیت نمبر 115*
اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

*السلام عليكم و رحمة الله و بركاته*
*صبح بخیر*
*آج کا دن: منگل*
*27 جون 2023ء*
*08 ذوالحجہ 1444 ھ*
*13 ہاڑ 2080 بکرمی*

26/06/2023

.السلام و علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
الصدیق آن لائن قرآن اکیڈمی دے رہی ہے ایسی آن لائن کلاسز جس میں حفظ قرآن، تجوید، نورانی قاعدہ ، نماز، بنیادی مسنون دعائیں اور دیگر اسلامی تعلیمات کے ساتھ قرآن پاک کو مکمل طور پر پڑھنا شامل ہے۔
*ہفتے میں پانچ دن کلاس اور روزانہ کی کلاس کا دورانیہ 25 منٹ تا 30 منٹ*
اگر آپ یا آپ کی فیملی میں سے کوئی ممبر (عورت ، بچہ ) قرآن مجید سیکھنا چاہتا/چاہتی ہے تو رابطہ کریں۔
*آپ کی تسکین کے لیے 3 دن کی آزمائشی کلاس*

جزاک اللہ خیرا .
Assalam o alaikum..............
Al Siddique online Quran Academy Muslim living in America Canada🇨🇦, Australia 🇦🇺and around the world❤️ can learn:-
1:- Nazra Quran with Tajweed
2:- Hifaz ul Quran with Tajweed
3:- Tarjuma tu Quran with Tajweed
4:- Masnoon prayers online
5:- Namaz and Kalimy
30 minutes class for kids ,5 or 3 classses in a week
Time is your choice
*Whatsapp number*🔻
+923315745761
*Paid Content*

Address

Dhudial

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Siddique Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share