سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی

سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی, Religious organisation, Wanda Nadir Shah pahar pur Dera Ismail Khan, Dera Ismail Khan.

"سفیرانِ ختمِ نبوت میلاد کمیٹی کا آفیشل پیج۔ ہمارا مقصد ذکرِ مصطفیٰ ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت کا فروغ ہے۔ سفیرانِ ختمِ نبوت میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے تمام پروگرامز، نعتوں کی ویڈیوز اور تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لیے ہمارا پیج لائک کریں۔"

سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی سفیرانِ ختمِ نبوت ﷺ میلاد کمیٹی (زندر) کے مخلصانہ اصرار پر اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف...
27/08/2026

سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی
سفیرانِ ختمِ نبوت ﷺ میلاد کمیٹی (زندر) کے مخلصانہ اصرار پر اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لانے پر ہم دلوں کی دھڑکن، ممتاز علمی شخصیت ثانیِ خطیبِ اسلام حضرت علامہ مولانا قاری محمد عمران رضوی صاحب (ضلع قصور) کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں جی آیا نوں کہتے ہیں۔
قاری صاحب محترم! آپ کا وجودِ مسعود ہمارے لیے باعثِ برکت اور آپ کا سحر انگیز بیان ہمارے ایمان کو تروتازہ کرنے کا ذریعہ ہے۔ اللہ پاک آپ کا تشریف لانا اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اس بابرکت محفل میں تشریف لائیں اور خطیبِ محترم کے علمی و اصلاحی بیان سے مستفیض ہوں۔

🌟 دعوتِ نامہ: تیسری سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس 🌟دلِ مسلم کی رونق، روح کا چین، ا...
24/08/2026

🌟 دعوتِ نامہ: تیسری سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس 🌟
دلِ مسلم کی رونق، روح کا چین، اور ایمان کی تازگی ذکرِ مصطفیٰ ﷺ میں ہے۔ الحمد للّٰہ! ہر سال کی طرح اس بار بھی "زندر" کے علاقے کی فضاؤں کو درود و سلام کے گجروں سے معطر کرنے کے لیے ایک نورانی محفل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تمام عاشقانِ رسول، غلامانِ ختمِ نبوت اور اہل سنت و جماعت کی خدمت میں شرکت کی مخلصانہ اور پرخلوص دعوت پیش کی جاتی ہے۔
سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی

سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی  ✨ السّلام علیکم و رحمتہ اللّہ و برکاتہ! 🌸 الحمدللّٰہ! محبتِ رسول ﷺ سے معطر دلوں کا ایک...
23/08/2026

سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی
✨ السّلام علیکم و رحمتہ اللّہ و برکاتہ!
🌸 الحمدللّٰہ! محبتِ رسول ﷺ سے معطر دلوں کا ایک ایسا کاروان جو ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محافل کو سجانے اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کا عزم لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔
"زندر میلاد کمیٹی" کا مقصد صرف محافل کا انعقاد ہی نہیں، بلکہ نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرنا اور پیغامِ حق کو عام کرنا ہے۔
جیسے جیسے ربیع الاول شریف کے مبارک محفل کا دن قریب آ رہا ہے، اس پیج سے آپ کو ہماری آنے والی محافل، لائحہ عمل اور خصوصی اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔
ہمارا عزم: ذکرِ حبیب خدا ﷺ اور تحفظِ ختمِ نبوت!
تصدیق و تعاون کے لیے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

19/08/2026

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدِیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ ﷺ
وَعَلٰى اٰلِكَ وَاَصْحٰبِكَ یَا سَیِّدِیْ یَا حَبِیْبَ اللّٰهِ۔ ﷺ

تاجدارِ ختمِ نبوت۔۔۔ زندہ باد، زندہ باد!
تمام عاشقانِ رسول، غلامانِ مصطفیٰ ﷺ اور محبانِ ختمِ نبوت کو السّلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! الحمدللّٰہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت اور سعادت محسوس ہو رہی ہے کہ "سفیرانِ ختمِ نبوت میلاد کمیٹی زندر" کا آفیشل فیس بک پیج لانچ کر دیا گیا ہے۔ہمارا مقصد:عقیدۂ ختمِ نبوت کا تحفظ، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محافل کا انعقاد، اور دلوں کو عشقِ رسول ﷺ کی شمع سے روشن کرنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔ اس پیج کے ذریعے آپ کو کمیٹی کے تحت ہونے والے تمام پروگرامز، محافلِ میلاد، اور دینی سرگرمیوں کی اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمارے اس پیج کو لائک (Like) کریں، فالو (Follow) کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اللّٰہ پاک ہمیں اور آپ کو اپنے حبیب پاک ﷺ کی سچی غلامی اور عقیدۂ ختمِ نبوت پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ


Address

Wanda Nadir Shah Pahar Pur Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سفیرانِ ختمِ نبوّت ﷺ میلاد کمیٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share