15/10/2026
دوڑ: چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب کی شہریوں اور مختلف برانچز کے افسران سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے تعاون کی ہدایت
(16 اکتوبر 2026):
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے شہریوں اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلقہ مختلف برانچز کے افسران سے دور دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں شہریوں کے مسائل سنے گئے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کے مختلف محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹاؤن آفیسر لائق حسین زرداری، کونسلر غلام حسین دیناری، انجینئر ثناء اللہ جونیجو، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو، ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری، ہیڈ آف برانچز ٹاؤن کمیٹی ڈور آصف فرحان خانزادہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے متعلقہ افسران سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں اور شہریوں کے ساتھ اچھا رابطہ رکھیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔