مرکزی جامع مسجد اہلحدیث ببرکھائی

مرکزی جامع مسجد اہلحدیث ببرکھائی قرآن وسنت کی نشریات

صرف مقامی والدین رابطہ کریں
26/03/2026

صرف مقامی والدین رابطہ کریں

تصویر جامع مسجد اہلِ حدیث ببرکھائی کی ہے، جو ایمان، اخلاص اور دینی ذوق و شوق کی ایک روشن مثال ہے۔ اس مسجد کی تعمیرِ نو ک...
19/02/2026

تصویر جامع مسجد اہلِ حدیث ببرکھائی کی ہے، جو ایمان، اخلاص اور دینی ذوق و شوق کی ایک روشن مثال ہے۔ اس مسجد کی تعمیرِ نو کے بانی فضیلة الشيخ مولانا عنایت اللہ امین صاحب رحمۃ اللہ علیہ تھے، جنہوں نے خالص نیت، للہیت اور اللہ پر کامل توکل کے ساتھ اس عظیم عبادت گاہ کی خدمت انجام دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس دینی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں مسجد میں نیا قالین بچھایا گیا، جو اہلِ خیر کے اخلاص، ایثار اور اللہ کے گھر سے محبت کا خوبصورت مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے گھر میں خرچ کرنا بڑی سعادت اور عظیم اجر کا باعث ہے، اور جو لوگ مساجد کی تعمیر، تزئین، صفائی اور دیکھ بھال میں حصہ لیتے ہیں، ان کے لیے قرآن و سنت میں بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔
یہ امر نہایت قابلِ تحسین ہے کہ اہلِ گاؤں نے دینی حمیت اور اجتماعی ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری مسجد کو اپڈیٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہ مشترکہ کوشش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب ایمان دلوں میں راسخ ہو تو اللہ کے گھر آباد اور خوبصورت ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام خرچ کرنے والوں، خدمت گزاروں اور اس نیک کام میں حصہ لینے والوں کی مساعی کو قبول فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا کرے اور اس مسجد کو قیامت تک ہدایت، عبادت اور خیر و برکت کا مرکز بنائے۔ آمین۔

07/11/2025

آج کا خطبہ جمعہ فضیلة الشیخ عنایت الله امین صاحب رحمة الله عليه کی جگہ پر ان کے بڑے بھائی فصیلة الشیخ عطاءالله حنیف صاحب ارشاد فرمائیں گے

02/11/2025

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے والدِ محترم اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 11بجے ببرکھائی میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔

دعائے مغفرت فرمائیں —

02/11/2025

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
شیخ الحدیث مولانا عنایت اللہ امین
(والدِ محترم پروفیسر حافظ عبدالمنان اور حافظ عبدالوحید ڈاہروی)
اللہ کے حضور انتقال فرما گئے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے،
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

❤️
07/10/2025

❤️

09/05/2025

آج کا خطبہ جمعہ مرکزی مسجد اہلحدیث ببرکھائی میں حضرت مولانا وحید امین صاحب ارشاد فرمائیں گے

31/03/2025

حسب سابق نماز عید الفطر اور خطبہ عیدالفطر الشیخ عنایت الله امین صاحب حفظه الله صاحب پڑھائیں گے
8:30 پر

Address

Babbr Khai Kasur
Chunian
BABBRKHAI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی جامع مسجد اہلحدیث ببرکھائی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category