Choa Sy Labbaik Official

Choa Sy Labbaik Official Crane Part Choa Saidan Shah

This is Crane Party Choa Saidan Shah, dedicated to serving the mission of Nizam-e-Mustafa ﷺ and spreading the message of peace, justice, and love for the Prophet ﷺ, inspired by the teachings of Ameer Ul Muja'hideen(رحمه الله).

کرین پارٹی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار
24/07/2025

کرین پارٹی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار

Biggest celebration Coming Soon...
24/07/2025

Biggest celebration

Coming Soon...

23/07/2025

چوآ سیدن شاہ (خصوصی رپورٹ) مورخہ 21جولائی بروز سوموار بعداز نماز عشاء جامع مسجد عائشہ چکوال روڈچوآ سیدن شاہ میں ایک عظیم الشان فکر امام حسین علیہ السلام بسلسلہ شہدائے کربلا محفل پاک منعقد ہوئی۔ جس میں کرین پارٹی سٹی باڈی چوآ سیدن شاہ کے امیر سید طلحہ فاروق، سرپرست اعلیٰ عقیل احمد ، حلقہ پی پی 21کے ناظم اعلیٰ محمد اسد عطاری، ضلع الیکشن سیل اسامہ کیانی، ضلعی نشرو اشاعت ملک عبداللہ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی -محفل پاک کا اغاز استاد القراء قاری محمد سلمان نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض فخر السادات سید اویس شاہ ہمدانی اور محمد اشفاق نقشبندی سرانجام دیئے۔مقامی ثناء خوآن مصطفٰی نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
مولاناحافظ محمدبلال مدنی،خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد عامرولایت ،حضرت علامہ مفتی اشتیاق ،حضرت علامہ قاری ثقلین حیدر عطاری خوبصورت الفاظ کے موتی بکھیرے آخر میں خطیب اعظم چوآ سیدن شاہ حضرت علامہ مولانا پیر سید سلطان شاہ ہمدانی نے فکر حضرت امام حسین پر تفصیلاً روشنی ڈالی اورکہا کہ اس پر فتن دور میں ہم حسنیت کے رستے پر چل کر ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور جو بھی یزیدیت کے رستے پر چلا وہ فنا ہوا محفل پاک کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا پیر سید آصف حسین شاہ ہمدانی تھے- آخر میں کرین پارٹی سٹی باڈی چوآ سیدن شاہ کے امیر سید طلحہ فاروق نے پاکستان کی ترقی وسلامتی اور عالم اسلام کے مسلمانوں خصوصاً محفل انتظامیہ تیمور سلطان عرف تانی حاجی طارق وحاجی خان محمد وقاص وکی محمد ارسلان سیالوی کے لیے خصوصی دعاء مانگی-

چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )کرین پارٹی ضلع چکوال کا تربیتی کنونشن زیر صدارت مرکزی الیکشن سیل سید جیلان شاہ صاحب منعقد ...
22/07/2025

چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )کرین پارٹی ضلع چکوال کا تربیتی کنونشن زیر صدارت مرکزی الیکشن سیل سید جیلان شاہ صاحب منعقد ہوا جس کے مہمانانِ خصوصی امیر راولپنڈی ڈویژن محمد رمضان چشتی تھے اس موقع پر ناظم اعلی راولپنڈی ڈویژن سید عرفان امیر شاہ سرپرست اعلیٰ راولپنڈی ڈویژن قاری شفیق قادری، رابطہ ناظم تنظیم راولپنڈی ڈویژن راجہ اشتیاق احمد رَض،وی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض امیر ضلع چکوال مولانا عمر نقشبندی نے سرانجام دیئے۔اس موقع پرمرکزی قیادت کی جانب سے تمام ذمہ داران کو الیکشن سیل کے حوالے سے دیئے گئے اہداف پر مفصل رہنمائی اور تربیت دی گئی۔ مرکزی الیکشن سیل سید جیلان شاہ نے الیکشن سیل کے آئندہ لائحہ عمل، اس کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں پر جامع گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاءکو مرکز کی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔اجلاس میں ضلع چکوال کی مکمل تنظیمی باڈی، حلقہ پی پی 20، 21، اور 22 کے تمام ذمہ داران اور ان کے ماتحت آنے والی یونین کونسلز کے امرائ، ناظمین اعلیٰ، اور ناظمین الیکشن سیل کے عہدے داران نے بھرپور شرکت کی۔یہ تربیتی سیشن الیکشن سیل کی تنظیم نو، اہداف کی تکمیل اور مرکز کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت ثابت ہوا۔ ذمہ داران نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پارٹی کے مشن اور مرکز کی ہدایات کی روشنی میں پوری تند ودہی اور اخلاص سے کام کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

Address

Choa Saidan Shah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Choa Sy Labbaik Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share