Madrassa Anwar Ul Quran

Madrassa Anwar Ul Quran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrassa Anwar Ul Quran, Religious Center, Sheikh Abad Rajjar charsadda kpk, Charsadda.

مدرسہ انوارالقرآن پچھلے 25 سال سے قرآن کریم کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے، اور اس دوران ہزاروں بچوں کو تجوید، قرأت، دینی علوم اور اسلامی اخلاقیات سکھائے جا چکے ہیں۔

مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد کے طالب علم حافظ عاصم جان نے وفاق المدارس العربیہ کے حفظ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ...
22/02/2026

مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد کے طالب علم حافظ عاصم جان نے وفاق المدارس العربیہ کے حفظ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100 میں سے 98 نمبر حاصل کیے ہیں، جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔الحمدللہ

مدرسہ انوارالقرآن کے زیراہتمام سابق طلباء کی دو اور اہم نشستیں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئیں۔ ان نشستوں میں اسکول، کالج ا...
13/02/2026

مدرسہ انوارالقرآن کے زیراہتمام سابق طلباء کی دو اور اہم نشستیں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئیں۔ ان نشستوں میں اسکول، کالج اور مدرسہ کے طلباء اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور دینی خدمات کے فروغ اور مدرسہ انوارالقرآن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ مجالس باہمی رابطے، فکری ہم آہنگی اور دینی جذبے کو تازہ کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ذریعہ خیر بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

نامور شاعر گل محمد مسرور صاحب نے اپنی کتاب "کلیات" میں مدرسہ انوارالقرآن کے متعلق پشتو زبان میں ایک خوبصورت اور مؤثر نظم...
06/02/2026

نامور شاعر گل محمد مسرور صاحب نے اپنی کتاب "کلیات" میں مدرسہ انوارالقرآن کے متعلق پشتو زبان میں ایک خوبصورت اور مؤثر نظم شامل کی ہے۔ یہ نظم مدرسہ انوارالقرآن کی دینی خدمات، قرآنی تعلیم اور روحانی ماحول کی عمدہ ترجمانی کرتی ہے، جو یقیناً ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ اللہ تعالیٰ گل محمد مسرور صاحب کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے قلم کو مزید برکت بخشے، اور مدرسہ انوارالقرآن کو روز افزون ترقی عطا فرمائے۔ آمین

06/02/2026

مدرسہ انوارالقرآن کے زیراہتمام ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جو الحمدللہ بڑی خوش اسلوبی اور خیر و برکت کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس اہم نشست میں سکول، کالج اور مدرسہ کے طلباء نے شرکت کی اور دینی خدمت میں مدرسہ انوارالقرآن کے ساتھ تعاون کا عہد کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور اس کے مثبت اثرات عطا فرمائے۔ آمین

مدرسہ انوارالقرآن کے زیراہتمام ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جو الحمدللہ بڑی خوش اسلوبی اور خیر و برکت کے ساتھ مکمل ہوا...
05/02/2026

مدرسہ انوارالقرآن کے زیراہتمام ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جو الحمدللہ بڑی خوش اسلوبی اور خیر و برکت کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس اہم نشست میں سکول، کالج اور مدرسہ کے طلباء نے شرکت کی اور دینی خدمت میں مدرسہ انوارالقرآن کے ساتھ تعاون کا عہد کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور اس کے مثبت اثرات عطا فرمائے۔ آمین

اہم اطلاعمدرسہ انوارالقرآن کی شوریٰ کے اجلاس میں چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ان فیصلوں کے مطابق، ہر محلے کی سطح پر ایک جم...
30/01/2026

اہم اطلاع
مدرسہ انوارالقرآن کی شوریٰ کے اجلاس میں چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ان فیصلوں کے مطابق، ہر محلے کی سطح پر ایک جماعت تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے علاقے میں مدرسہ انوارالقرآن کے سابق طلباء کو جمع کرے گی۔ ان اجتماعات میں آنے والی فضلاء کانفرنس (سلور جوبلی) اور مدرسہ انوارالقرآن کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جماعتوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

محلہ شیخ بختیار بابا:
صنوبر خان صاحب، حافظ انیس صاحب، مولانا محمد اسحاق حقانی صاحب، حافظ برکت اللہ صاحب، مولانا حافظ اعظم جان صاحب
اجلاس: 6 فروری بروز جمعہ بعد المغرب
ذمہ دار: مولانا حافظ اعظم جان صاحب

محلہ حاجی نقاب گل (مرحوم):
مولانا قاری نیاز الدین نیاز صاحب، عباس خان صاحب، اسامہ صاحب، حافظ سلیمان صاحب، حسنین صاحب، حافظ عبداللہ صاحب، حافظ یاسین علی صاحب، قاری توصیف اللہ صاحب، حافظ ہلال صاحب، قاری عدنان حسین صاحب، مولانا حافظ نوید احمد صاحب
اجلاس: 5 فروری بروز جمعرات بعد المغرب
ذمہ دار: مولانا حافظ نوید احمد صاحب

محلہ انگار کلے:
مولانا حافظ حمزہ امین صاحب، حافظ عاصم جان صاحب، حافظ مزمل شاہ صاحب، قاری راج ولی صاحب، مولانا مفتی عبدالباسط صاحب
اجلاس: 15 فروری بروز اتوار بعد المغرب
ذمہ دار: مفتی مولانا قاری عبدالباسط صاحب

محلہ خیر محمد صاحب و گرد و نواح:
حافظ عاصم خان صاحب، حافظ شہباز احمد صاحب، مولانا حافظ آیاز صاحب، حافظ زریاب خان صاحب، حافظ موسیٰ صاحب
اجلاس: 12 فروری بروز جمعرات بعد المغرب
ذمہ دار: حافظ زریاب صاحب

محلہ توحید آباد و گرد و نواح:
مولانا مفتی قاری محمد نعیم فریدی صاحب، حافظ منیف اللہ صاحب، مولانا حافظ عدنان اللہ صاحب، حافظ سمیع الرحمان صاحب
اجلاس: 13 فروری بروز جمعہ بعد المغرب
ذمہ دار: مولانا مفتی حافظ محمدنعیم فریدی صاحب

محلہ کنڈرے:
حافظ معاذ احمد صاحب، حافظ عدنان صاحب، حافظ آذان صاحب، مولانا جنید صاحب
تاریخ: بعد میں اعلان کی جائے گی
ذمہ دار: حافظ معاذ احمد صاحب

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور مدرسہ انوارالقرآن کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے۔ آمین

اجلاسِ مشاورت، جو مدرسہ انوارالقرآن کے سابق طلبہ پر مبنی شوریٰ کے اراکین کا تھا، مولانا اعظم جان صاحب کی رہائش گاہ پر بڑ...
29/01/2026

اجلاسِ مشاورت، جو مدرسہ انوارالقرآن کے سابق طلبہ پر مبنی شوریٰ کے اراکین کا تھا، مولانا اعظم جان صاحب کی رہائش گاہ پر بڑی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس اہم اجلاس میں باہمی رابطے کو منظم کرنے اور آئندہ پروگرام کے حوالے سے مفید گفتگو کی گئی۔ شوریٰ کے تمام معزز اراکین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مشاورت کو قبول فرمائے اور اس کے ثمرات کو دین کے لیے مفید بنائے۔ آمین

18/01/2026

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

قرآن پاک کے حفاظ کرام کے لیے خصوصی پیغام

قرآنِ مجید کے حفاظ کل سے اپنے گردان کا باقاعدہ آغاز کریں۔
رمضان المبارک قریب آچکا ہے، اس بابرکت مہینے کے پیشِ نظر دنیوی مشاغل کو پیچھے رکھ کر قرآنِ مجید کی تلاوت، یاد دہانی اور عبادت کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

جزاکم اللہ خیراً

سابقہ طالب علم مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑمولانا محمد نعیم فریدی الحمدللہ،مولانا محمد نعیم فریدی کا شمار اُن باصلاحیت...
23/11/2025

سابقہ طالب علم مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ
مولانا محمد نعیم فریدی

الحمدللہ،مولانا محمد نعیم فریدی کا شمار اُن باصلاحیت اور محنتی نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مدرسہ انوارالقرآن میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ اسی دوران انہوں نے لائبریری دارالانوار میں تقریباً دو سال انتہائی خاموشی اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔

درسِ نظامی کے ابتدائی چار سال جامعہ دارالاب جبکہ آخری چار سال جامعہ دارالعلوم اسلامیہ سے مکمل کیے۔ مزید علمی سفر میں انہوں نے ایک سال جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک اور دوسرا سال ام القریٰ چارسدہ سے تخصص فی الفقہ والافتاء کی تکمیل کی۔
اس کے بعد ایم فل اسلامک اسٹڈیز بھی مکمل کیا ہے جو ان کے علمی مقام میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

معلمی کے میدان میں بھی اللہ نے اُنہیں خوبی عطا کی ہے - اپنے ہی محلے کی مسجد میں بچوں کو قرآن کریم پڑھاتے ہیں، جبکہ مدرسہ زہرۃ الادب میں سیکنڈ ٹائم درس نظامی کلاسز چلاتے ہیں جن سے اسکول اور کالج کے بچے بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہیں۔ آج کل نوشہرہ میڈیکل کالج میں لیکچرار کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔
اسی کے ساتھ گاؤں شیخ آباد کے بلدیاتی ممبر بھی ہیں اور جے یو آئی کے سینئر نائب امیر کی حیثیت سے اپنی جماعتی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، رجڑ کے ناظم ہیں، اور نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے رجڑ یوتھ پارلیمنٹ جیسے فلاحی پلیٹ فارم کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ بونیر سیلاب متاثرین کے لیے اپنے ہی گاؤں سے امداد لے جانا ان کے جذبۂ خیر کا روشن ثبوت ہے۔

محمد نعیم فریدی اُن لوگوں میں سے ہیں جو عہدوں سے نہیں، اپنے کردار اور خدمت سے پہچانے جاتے ہیں - اور یہی ان کی اصل شناخت ہے۔

مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ کا سابقہ طالب علم - حافظ نوید احمدالحمدللہ! مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد کے باصلاحیت اور مح...
22/11/2025

مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ کا سابقہ طالب علم - حافظ نوید احمد

الحمدللہ! مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد کے باصلاحیت اور محنتی سابقہ طالب علم حافظ نوید احمد کا تعلق بنیادی طور پر دیر سے ہے۔ دیر سے انقلاب کے دنوں میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ نہایت کم عمری میں شیخ آباد آئے اور ہمارے مدرسے میں قاعدہ کلاس میں داخلہ لیا۔ شروع سے ہی ذہین، سنجیدہ اور محنتی تھے۔ قاعدہ سے ناظرہ اور پھر بہت کم مدت میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔

چونکہ وہ اسکول کے طالب علم بھی تھے، اس لیے اسکول سے چھٹی کے بعد استاد کی حیثیت سے میرے ساتھ باقاعدہ حفظ کا درس دیا کرتے تھے۔ میٹرک تک مسلسل ہمارے ساتھ وابستہ رہے۔ میٹرک میں شاندار نمبرز کے باوجود انہوں نے اپنے شوق اور جذبے کے تحت عصری تعلیم چھوڑ کر جامعہ عثمانیہ میں علمِ دین کے سفر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں جامعہ نعمانیہ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے زیرِ نگرانی دورہ حدیث مکمل کیا۔

اگرچہ میرا مشورہ تھا کہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی جاری رکھیں، مگر دین سے ان کی محبت اور لگن نے انہیں علمِ دین کو ترجیح دینے پر ثابت قدم رکھا۔

الحمدللہ! آج وہ ایک فاضل، باعمل اور باہمت عالمِ دین ہیں۔ ایک دینی مدرسہ جامعہ شیبانیہ کوثر آباد چارسدہ میں باقاعدہ درسِ نظامی پڑھا رہے ہیں، اور سیکنڈ ٹائم میں مدرسہ زھرۃ الأدب شیخ آباد میں بھی علمِ دین کی کلاسز لیتے ہیں۔

ساتھ ساتھ وہ
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رجڑ کے مبلغ
جمعیت علماء اسلام ویلیج کونسل شیخ آباد کے جائنٹ سیکرٹری
کے طور پر بھی دینی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کے علم، عمل اور خدماتِ دین میں مزید برکت عطا فرمائے اور انہیں دین کی خدمت کا مزید وسیع میدان نصیب کرے۔ آمین۔

مولانا قاری نیاز الدین نیاز - مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ کا قابلِ فخر سرمایہالحمدللہ! مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ...
19/11/2025

مولانا قاری نیاز الدین نیاز - مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ کا قابلِ فخر سرمایہ

الحمدللہ! مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ ہمیشہ سے دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور خدمتِ خلق کا مرکز رہا ہے۔ انہی عظیم ثمرات میں سے ایک تابناک نام مولانا قاری نیاز الدین نیاز کا ہے، جو نہ صرف مدرسہ کے سابقہ فاضل ہیں بلکہ اپنے کردار، علم اور اخلاق سے ہر دلعزیز شخصیت بن چکے ہیں۔

قاری صاحب ایک سپیشل پرسن ہونے کے باوجود ہمیشہ ہمت، استقامت اور لگن کے ساتھ دین کی خدمت میں پیش پیش رہے۔
آپ نے مدرسہ انوارالقرآن سے حفظ قرآن مکمل کیا، اور مدرسہ کے ابتدائی زمانے میں سالوں تک بطور مدرس خدمات انجام دیں۔ دنیاوی تعلیم ایف اے جبکہ اعلیٰ دینی تعلیم جامعہ نعمانیہ چارسدہ سے دورہ حدیث ہے۔ اس دوران آپ مدینہ مسجد رجڑ میں بطور صدر مدرس بچوں کو قرآن پاک پڑھاتے رہے۔

قاری نیاز صاحب خوش مزاجی، اخلاق اور محبت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے اسکول کے دوست آج بھی ہفتے میں ایک دو مرتبہ ان سے ملنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ جو ایک بار ان سے مل لے، ان کی خوش اخلاقی اسے بار بار ملنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

موجودہ خدمات:
بطور امام و خطیب مسجد عمر بن عبدالعزیزشیخ آباد
درس و تدریس
سابق مدرس زمونگ کور ماڈل سکول
پشتو زبان کے ایک بہترین شاعر
مدرسہ انوارالقرآن کے پروگراموں میں ہمہ وقت انتظامات کے امیر
جمعیت علماء اسلام ویلیج سلارزئی کے امیر

اگرچہ آنکھوں کی نظر کمزور ہے مگر اس کمی نے کبھی آپ کی دینی خدمات، تدریس، دعوت و اصلاح یا انتظامی کردار پر اثر نہیں ڈالا۔

مولانا قاری نیاز الدین نیاز مدرسہ انوارالقرآن کا روشن چہرہ، اس کی محنت و تربیت کی عملی مثال، اور ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت، استقامت اور دین کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

حافظ اعظم جان اعظمسابقہ طالب علم مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑالحمدللہ! حافظ اعظم جان اعظم ان قابلِ فخر طلبہ میں سے ہیں...
17/11/2025

حافظ اعظم جان اعظم

سابقہ طالب علم مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ

الحمدللہ! حافظ اعظم جان اعظم ان قابلِ فخر طلبہ میں سے ہیں جنہوں نے مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد رجڑ میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔
آج بھی آپ مدرسہ سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں اور مختلف میدانوں میں عمدہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

موجودہ اہم تعلیمی مصروفیت

اس وقت جامعہ دارالادب چارسدہ میں
دورہ حدیث شریف کی تکمیل کے قریب ہیں
اللّٰہ تعالیٰ علم نافع اور برکت عطا فرمائے۔

خدمات اور ذمہ داریاں

مدرسہ انوارالقرآن میں ناظرہ کے مدرس رہ چکےہیں۔
مدرسہ کے پروگرامات کے ساتھ ساتھ دیگر مدارس اور
جمعیت علماء اسلام کے اجتماعات میں
اسٹیج سیکرٹری کی خدمات انجام دیتے ہیں

بہترین اور باصلاحیت شاعر

تعلیم اور پیشہ

انگریزی تعلیم میں گریجویشن
باقاعدہ عالم دین
آرٹیفیشل فلاور کا کامیاب کاروبار

سماجی خدمات

جمعیت علماء اسلام ویلیج کونسل شیخ آباد کے جنرل سیکرٹری
بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے کتاب کے نشان پر منتخب کسان ممبر

حافظ اعظم جان اعظم یقینا مدرسہ انوارالقرآن شیخ آباد کا بویا ہوا بیج ہیں جو آج ایک مضبوط درخت بن چکا ہے اور کئی جہتوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی، استقامت اور برکت عطا فرمائے۔آمین

Address

Sheikh Abad Rajjar Charsadda Kpk
Charsadda
24480

Opening Hours

Monday 04:45 - 06:30
15:00 - 18:30
Tuesday 04:45 - 06:30
15:00 - 18:30
Wednesday 04:45 - 06:30
15:00 - 18:30
Friday 04:45 - 06:30
18:00 - 18:30
Saturday 04:45 - 06:30
15:00 - 18:30
Sunday 04:45 - 06:30
15:00 - 18:30

Telephone

03139043796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrassa Anwar Ul Quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Madrassa Anwar Ul Quran:

Share