Tableeghi Markaz charsadda

Tableeghi Markaz charsadda Dawat e Islam

18/06/2025

رائیونڈ تبلیغی مرکز

14/06/2025

الحمدُللہ تبلیغ کے سلسلے میں 40 دن کے لئے رائیونڈ کی طرف عازم سفر ۔دعاؤں کی درخواست

11/08/2023

انسانیت کی ہمدردی کا نام دعوت تبلیغ ہے

  عجیب درد بھری بات مولانا جمشید صاحبؒ نے بتائی کہایک مرتبہ حاجی عبد الوہاب صاحبؒ کرسی پہ افسردہ بیٹھے تھے اور ایک کاغذ ...
09/08/2023


عجیب درد بھری بات مولانا جمشید صاحبؒ نے بتائی کہ
ایک مرتبہ حاجی عبد الوہاب صاحبؒ کرسی پہ افسردہ بیٹھے تھے اور ایک کاغذ ہاتھ میں تھا، میں نے ہمت کر کے پوچھا کہ حاجی صاحبؒ آپ اداس ہیں تو حاجی صاحبؒ نے فرمایا:جمشید (مولانا جمشید) مجھے ماں بہت یاد آتی ہے مجھ سے کہا کرتی تھی عبدالوھاب گھر کب آو گے😥
حاجی صاحب نے نبی ﷺ کی امت کے غم میں کہ ساری انسانیت کو ہدایت مل جائے اس فکر میں اپنی زندگی لگادی
اللّٰـــــہ رب العزت حضرت حاجی عبدالوہاب صاحبؒ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرماۓ،
آمیـــــــــــــــــن ياربی۔۔🤲💝

 بہلول نے حضرت جنيد بغدادی سےپوچھا شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟ کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ ...
04/02/2023


بہلول نے حضرت جنيد بغدادی سےپوچھا شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟
کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔
بہلول نے کہا، لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اپنے دامن کو جھاڑا اور وہا ں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔
شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔
بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟ کہا جنید بغدادی جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے۔
جی الحمدللہ، متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بےموقعہ، بے محل اور بےحساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔ بہلول نے کہا کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے، بہلول نے پھر دامن جھاڑا اورتھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔
شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے سلام کیا۔
بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا کون ہو؟
شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟
کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔ بہلول نے کہا آپ یہ بھی نہیں جانتے، اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اور کہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔
بہلول نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہيں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے، اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائےگا نور و ہدایت نہیں، شیخ صاحب نے کہا جزاک اللہ۔
بہلول نے کہا کلام میں اصل یہ ہے کہ جو بولو اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیھودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔
سونے میں اصل یہ ہے کہ دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لیکر یا حسد و کینہ لیکر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے،کسی کا حق گردن پر لیکر تو نہيں سو رہے...!

04/02/2023
رائیونڈ کا سالانہ اجتماع ۔۔۔تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود بھی کوشش کرے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دی اللہ پاک اجتماع ک...
24/09/2022

رائیونڈ کا سالانہ اجتماع ۔۔۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود بھی کوشش کرے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دی اللہ پاک اجتماع کے تمام شرور سے حفاظت فرمائے تمام عالم کے لئے کامیابی و فلاح کا ذریعہ بنائے

22/09/2022

شب جمعہ ھے.درود پاک کثرت کےساتھ پڑھیں

21/09/2022

♥️

23/06/2022

شب جمعہ ھے.درود شریف کثرت کے ساتھ پڑھیں...

Address

Charsadda
Charsadda

Telephone

+923099000129

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tableeghi Markaz charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Tableeghi Markaz charsadda:

Share