Silsila Naqshbandia Owaisiah Muzaffarabad

Silsila Naqshbandia Owaisiah Muzaffarabad Silsila Naqshbandia Owaisiah, a pioneer in the realm of Tasawuf and Tazkiya e Nafs. Blessed under supervision of Sheikh Hazart Ameer Abdul Qadeer Awan MZA.

(Markaz Darul Irfan, Munara Kalarkahar Chakwal PAK)

🕌 Bilal Masjid, Lower Chattar Mzd AJK

26/01/2026

" جماعت کا انحصار افراد پر نہیں ہے اس کا انحصار اس ایک ذات پر ہے جو بحثیت شیخ کسی بھی سلسلے میں ایک بنیادی اکائی ہوتی ہے۔"

"اس کا کرم اور احسان کہ اس نے راہ عطا فرمائی ، اس کی رضا سے اس کے قرب کو پہنچائے، مثال قرآن کریم کیا فرماتا ہے ایک قطرہ ہے پانی کا ، اپنی حیثیت ہم بھول جائیں ، یہ مشتِ غبار تو جب جہاں کی تقسیم سے آگے متصل حصہ آئیں گے تو معزز سامعین کرام ! شیخ اور سالک کا رشتہ بہت نازک ہے ۔ مضبوط بھی ایسا کہ کوئی رشتہ اتنا مضبوط نہیں ، نازک بھی ایسا کہ اتنی نزاکت شیشے اور آئینے میں نہیں ۔ لیکن بنیاد کیا ہے ؟ اتباعِ محمد رسول اللّٰہ ﷺ ۔ جب یہ پہلو بیچ میں نہ رہیں تو میاں ککھ نہ رہا ۔ جو مرضی کچھ سمجھتا رہے ۔ میں نے یہ دیکھا حضرت جی رحمتہ اللہ علیہ نے کبھی کسی آنے والے کو دھکا نہیں دیا ۔ ایسا بھی دیکھا کہ آپ کی ذات تک جو ہے وہ مشق کی گئی ، بحث کی گئی ، اعتراضات ذات تک لگائے گئے ۔ ایک ہوتا ہے میں نے کوئی معاملہ کہا ، کوئی نظم کہی ، کوئی حکم دیا اس کی کسی کو نہ سمجھ آئی ، نہیں ، وہ تو دور، ذات تک آ کر بات کی ۔ میں نے پھر بھی یہ نہیں دیکھا کہ آپ نے یہ فرمایا ہو کہ نہیں میں اسے دھکا دیتا ہوں ، اس کو میں اللّٰہ اللّٰہ نہیں سیکھاؤں گا یہ ضرور دیکھا ہے کہ آپ نے اس کا معاملہ اللّٰہ کے حوالے کر دیا ۔ یہ بھی ضرور دیکھا ہے کہ پھر توفیق کیا رہی اللّٰہ اللّٰہ کی ؟ یہ سارے معاملات سامنے ہیں ۔ آپ نے دھکا نہیں دیا ۔ آج جب سالکین کی تربیت کی بات آتی ہے تو جو ذمہ داران ہیں ، ان کو یہ احساس ضروری ہے بنیادی طور پر اس رشتے کو دیکھیں جو سالک کا ہے ۔ جب بات شیخ کی آئے گی تو شیخ ایک ہے ۔ جماعت کا انحصار افراد پر نہیں ہے اس کا انحصار اس ایک ذات پر ہے جو بحثیت شیخ کسی بھی سلسلے میں ایک بنیادی اکائی ہوتی ہے۔ ایک اصول بیان کر رہا ہوں ۔ اس میں نہ میری ذات کی بات ہے اور نہ میری پسند و ناپسند کی بات ہے، اصول کی بات کر رہا ہوں ، تاریخِ تصوف سے ان اصولوں کو اٹھائیے۔"

"شیخ المکرم حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی"
ماہنامہ المرشد ؛ جون2020 (ص # 13)
ماہانہ اجتماع ؛ 2020-03-08

#ذکراللہ

15/01/2026
12/01/2026

Address

Dar Ul Irfan, Munara, Khushab Road, District Chakwal, Punjab, Pakistan (Kallar Kahar Motorway Interchange)
Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsila Naqshbandia Owaisiah Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Silsila Naqshbandia Owaisiah Muzaffarabad:

Share