MWL Tehsil Attock

MWL Tehsil Attock Official page of Minhaj-Ul-Quran Women League Tehsil Attock.The World Largest Women Organization🌏

 : یوسی ٹو نیو ٹاؤن تحصیل اٹک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک نیو ٹاؤن میں 25 صفر المظفر ,9 اگست 2026 بروز اتوار کو کلاس...
13/08/2026

: یوسی ٹو نیو ٹاؤن تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک نیو ٹاؤن میں 25 صفر المظفر ,9 اگست 2026 بروز اتوار کو کلاس منعقد ہوئی-
بچوں کی تعداد 08 تھی، درودِ پاک 800 مرتبہ پڑھا گیا-
لیکچر نمبر 3، سیگمنٹ 4, نور آداب ( نعمت کیا ہے )- سیگمنٹ 5, نور فقہ (وضو کے فرائض) پر سکالر محترمہ صائمہ بی بی نے درس دیا-

 :  نیو ٹاون تحصیل اٹک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام نیو ٹاؤن میں 11 اگست 2026 بروز منگل کو ڈاریکٹر ایگر...
13/08/2026

: نیو ٹاون تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام نیو ٹاؤن میں
11 اگست 2026 بروز منگل کو ڈاریکٹر ایگرز تحصیل اٹک محترمہ صائمہ بی بی نے اپنے گھر محفل کا اہتمام کیا ۔جس میں اہل محلہ نے بھر پور شرکت ۔منہاج نعت کونسل نے بھر پور حاضری پیش کی ۔اور آقا کریم ص کے ذکر سے ایمان کو جلا بخشی ۔بعد ازاں شہلا جبیں صدر تحصیل اٹک نے( وسیلہ مصطفی ص) کے موضوع پہ قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کی۔مراکز علم کلاسز کا تعارف پیش کیا، تحریک کی علمی کاوشوں کو سامنے رکھا اور اس مصطفوی مشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے رفاقت کا تعارف دیا ۔ایگرز مرکز علم کے فوائد بتائے، بک میں موجود مواد سے اگاہی دی ۔اور سب کو ایگرز اور ویمن مرکز علم میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔
یہ اس ایریا میں پہلی محفل تھی ۔محفل میں موجود ڈاکٹر صباحت صاحبہ نے ایک کروڑ درود پاک کا ہدیہ پیش کیا ۔اس کے علاوہ سب کی طرف سے ایک ختم قرآن اور یا سین پاک کا ثواب ہدیہ کیا گیا۔ قبلہ محترم کی بکس کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا ۔دو بکس بھی سیل ہوئیں ۔آخر میں سلام اور دعا کی گئی۔
سب نے محفل کو بہت سراہا۔

10/08/2026

: بوٹا گاؤں تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام بوٹا میں 7 اگست کو ایگرز مرکز علم کلاس منعقد کی گئی جس میں استقبال ربیع الاول کی محفل ہوئی- بچوں نے بہت زوق وشوق سے حصہ لیا بہت اچھی نعت خوانی کی، تعداد بچوں کی 25 رہی-

 : منہاج کمیونٹی ہال تحصیل اٹک۔منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر 9 اگست 2026 بروز اتوار کو محفل منعقد کی گئی ۔جس می...
10/08/2026

: منہاج کمیونٹی ہال تحصیل اٹک۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر 9 اگست 2026 بروز اتوار کو محفل منعقد کی گئی ۔جس میں اہل محلہ اور ٹیم ممبرز نے شرکت کی ۔ منہاج نعت کونسل نے نئے انداز سے ہدیہ نعت رسول ﷺ پیش کیں- بعد ازاں قبلہ محترم کا خطاب "دین کو رسم نہیں زندگی بنائیں" لگایا گیا, جس کو سب نے غور سے سنا اور قبلہ کی گفتگو سے لطف اندوز ہوئیں۔ اللہ پاک ہمیں مجدد وقت کے علم سے استفادہ کی توفیق عطآ فرمائے ۔آخر میں دعا اور سلام پیش کیا گیا ۔سب کو سالانہ محفل میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

 :مہریہ ٹاون  تحصل اٹکمنہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 8 اگست 2026 بروز ہفتہ کو  محفل منعقدکی گئی۔ اہل خانہ...
10/08/2026

:
مہریہ ٹاون تحصل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 8 اگست 2026 بروز ہفتہ کو محفل منعقدکی گئی۔
اہل خانہ کی خصوصی دعوت پہ منہاج نعت کونسل تحصیل اٹک نے محفل سجائی۔
سکالر شہلا جبیں صدر تحصیل اٹک نے (سورہ والضحی) سے ابتد ء کرتےہوئے( قرآن میں نعت مصطفی ص) کے موضوع پہ گفتگو کی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہر گھر میں محافل میلاد النبی ص کا انعقاد کیا جائے گا- گھروں کو ضرور سجائیں، جھنڈے لگائیں ۔چراغاں کریں مگر جب محفل میں بیٹھ جائیں توصحابہ کرام کی طرح سراپا ادب بن جائیں
سر جھکا کر ہاتھ باندھ کر دل میں مدینہ اور آنکھوں میں مدینے والے کو بسا کر بیٹھیں ۔خود بھی با ادب ہو جائیں اور اپنی نسلوں کو بھی ادب سیکھائیں ۔ یہی منہاج القرآن کا پیغام ہے اور یہی میرے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مشن ہے کہ ہر دل میں عشق مصطفی ص کے چراغ روشن کیے جائیں ۔اس لیے ان محافل کو فقط انجوائے منٹ کا نہیں بلکہ اپنی نجات کا زریعہ بنائیں- آخر میں دعا و سلام پیش کیا گیا ۔

 : تحصیل اٹک  منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر 5 اگست 2026 کو ماہانہ تحصیلی میٹنگ آنلائن کی گئی ۔اس میٹنگ میں تمام...
10/08/2026

: تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر 5 اگست 2026 کو ماہانہ تحصیلی میٹنگ آنلائن کی گئی ۔اس میٹنگ میں تمام تحصیلی ممبران اور نعت کونسل نے شرکت کی ۔
ماہ اگست میں جو ٹاسک مرکز کی طرف سے دیے گئے ان پر بات چیت ہوئی ۔
ایجنڈا پوائنٹس :
1: سب سے پہلے ربیع الاول کی محافل پر بات چیت کی گئی جس میں استقبال ربیع الاول کی محفل کے لیے نعت کونسل کو ہدایات دی گئیں اور ٹیم ممبرز کو ہدایات کی گئیں اور ان کی ڈیوٹی لگائیں گئیں ۔میلاد پاک کی بڑی محفل کے لیے دعوت دینے پر بات چیت کی گئی ۔
2: رفاقت کا ٹاسک اچیو کرنے پر بات کی گئی ۔
3: ایک یو سی میں تنظیم سازی کرنے پر بات چیت ہوئی ۔
4: ایک نیا مرکز علم کھولنے پر بات چیت ہوئی ۔

 : مصطفوی سسٹرز تحصیل اٹکمنہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 6 اگست 2026 بروزجمعرات مصطفوی سسٹرسیدہ اعزا فاطمہ...
10/08/2026

: مصطفوی سسٹرز تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 6 اگست 2026 بروزجمعرات مصطفوی سسٹرسیدہ اعزا فاطمہ نے اپنے گھر محفل کا اہتمام کیا ۔جس میں طالبات نے شرکت کی ۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔نعت کونسل تحصیل اٹک نے خوب رنگ جمایا اور محبت رسول ﷺ کو اجاگر کیا۔فیملی کی بچیوں نے بھی آقا ص کی ثنا خوانی میں اپنا حصہ شامل کیا۔ اور سب نے خوب نعرے لگائے۔ آخر میں شہلا جبیں صدر تحصیل اٹک نے سورہ حجرات کی پہلی دو آیات سے ادب مصطفی ص پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب دل کی کیفیت کا نام ہے ۔ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں ! یہی وہ ادب تھا جس نے صحابہ کے دلوں کو اس قابل بنایا کہ پیارے آقا ص نے خود فرمایا۔۔۔!
اللہ تعالی نے کوئی دل میرے صحابہ کے دلوں سے زیادہ پاکیزہ نہیں دیکھا ۔اس لیے ان کو میری صحابیت کے لیے پسند فرمایا۔ صدر صاحبہ نے صحابہ کرام کی زندگیوں سے ادب رسول ﷺ کی مختلف مثالوں کو طالبات کے سامنے رکھا آخر میں نیو شرکاء کو گوشہ درود اور مرکز علم کلاس کا تعارف پیش کیا اور شمولیت کی دعوت دی۔میزبان عزا فاطمہ نے اپنے خوبصورت انداز میں دعا کروائی اور سلام پیش کیا گیا۔

  : مسجد روشن یعقوب تحصیل اٹک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 31 جولائی 2026 کو مسجد میں مرکز علم کی کلاس ...
05/08/2026

: مسجد روشن یعقوب تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 31 جولائی 2026 کو مسجد میں مرکز علم کی کلاس منعقد کی گئی- سکالر محترمہ شہلہ جبیں نے لیکچر نمبر 15 دعا کی فضیلت بیان کی-

  : یوسی اکھوڑی بوٹا، تحصیل اٹک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 31 جولائی 2026 کو بوٹا میں ایگرز مرکز علم ...
03/08/2026

: یوسی اکھوڑی بوٹا، تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 31 جولائی 2026 کو بوٹا میں ایگرز مرکز علم کی کلاس منعقد کی گئی- سکالر محترمہ شکیلہ بی بی نے لیکچر نمبر 2 پارٹ نمبر 2 بیان کیا-
آرگنائزر : عمنبرین رضوان

  : یوسی اکھوڑی بوٹا، تحصیل اٹک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 1 اگست 2026 کو بوٹا میں مرکز علم کی کلاس م...
03/08/2026

: یوسی اکھوڑی بوٹا، تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 1 اگست 2026 کو بوٹا میں مرکز علم کی کلاس منعقد کی گئی- سکالر محترمہ شکیلہ بی بی نے لیکچر نمبر 3 بیان کیا-
آرگنائزر : عمنبرین رضوان

Address

Attock City
Campbellpore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWL Tehsil Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share