Minhaj Ul Quran Attock City

Minhaj Ul Quran Attock City Official FB page of Tehreek Minhaj Ul Quran Attock City being run by social media team TMQ Attock.

27/06/2026
تحریک منھاج القرآن اٹک کی جانب سے پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا روشن یعقوب مسجد فاروق اعظم کالونی میں انع...
26/06/2026

تحریک منھاج القرآن اٹک کی جانب سے پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا روشن یعقوب مسجد فاروق اعظم کالونی میں انعقاد کیا گیا

پروگرام کا آغاز مدرسہ عرفان القرآن کے مدرس قاری منیر صاحب نے اپنی تلاوت سے کیا

نقابت کے فرائض خطیب مسجد روشن یعقوب حضرات علامہ عبد الرشید تبسم صاحب نے ادا فرمائے

نعت شریف کے لیے ڈھوک بند سے آئے ثناء خوان محمد اسعد نے نعت خوبصورت نعت پڑھی

امام عالی مقام کی بارگاہ میں خصوصی نذرانہ عقیدت اٹک کے نامور نعت خوان سعید الرحمان صاحب نے ادا فرمایا

خصوصی خطاب استاذ العلماء حضرت علامہ احمد بخش صاحب(بسال شریف ) کا ہوا آپ نے اپنے خطاب میں شان اہلبیت کے موضوع پر بہت شاندار اور علمی خطاب فرمایا

دعا سید بصیر شاہ صاحب نے فرمائی

پروگرام کے اختتام پر لنگر حسینی سے ہر خاص و عام کی تواضع کی گئی

دس روزہ شہادت امام عالی مقام علیہ السلام کانفرنس علی مسجد مہریہ ٹاؤن اٹک میں آٹھویں دن خصوصی خطاب حضرت علامہ حسن محمود ج...
25/06/2026

دس روزہ شہادت امام عالی مقام علیہ السلام کانفرنس علی مسجد مہریہ ٹاؤن اٹک میں آٹھویں دن خصوصی خطاب حضرت علامہ حسن محمود جماعتی صاحب (فاضل منھاج یونیورسٹی) نے کیا
آپ نے اپنے خطاب میں یہ پیغام دیا کہ ہر سال محروم الحرام میں شہادت بیان ہوتی ہے لیکن امام عالی مقام کی شہادت کا جو مقصد تھا اسکو نذر انداز کر دیا جاتا ہے ہمیں چاہے کہ شہادت کے مقصد کو بھی سمجھیں اور امام عالی مقام کے کردار کو اپنائیں

محفل میں کثیر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی محفل کے اختتام پر علی مسجد انتظامیہ کی جانب سے لنگر حسینی پیش کیا گیا

نو محرم الحرام بروز جمعرات صبح 10 بجے جامع مسجد روشن یعقوب اٹک شہادت امام عالی مقام کانفرنس خصوصی نعت سعید الرحمان صاحب ...
22/06/2026

نو محرم الحرام بروز جمعرات صبح 10 بجے جامع مسجد
روشن یعقوب اٹک

شہادت امام عالی مقام کانفرنس

خصوصی نعت
سعید الرحمان صاحب

خصوصی خطاب استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا احمد بخش صاحب بسال شریف

محفل کے اختتام پر لنگر حسینی کا خصوصی انتظام ہوگا

شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

علامہ احسان قادری صاحب کاعلی مسجد مہریہ ٹاؤن کی انتظامیہ اور خصوصی طور پر میجر نصیر صاحب کو۔خراج تحسین جنہوں نے درس روزہ...
19/06/2026

علامہ احسان قادری صاحب کاعلی مسجد مہریہ ٹاؤن کی انتظامیہ اور خصوصی طور پر میجر نصیر صاحب کو۔خراج تحسین جنہوں نے درس روزہ ذکر امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کرنے کا شرف حاصل کیا

19/06/2026

علامہ احسان قادری صاحب کاعلی مسجد مہریہ ٹاؤن کی انتظامیہ اور خصوصی طور پر میجر نصیر صاحب کو۔خراج تحسین جنہوں نے درس روزہ ذکر امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کرنے کا شرف حاصل کیا

19/06/2026
شہدائے ماڈل ٹاؤن اور مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزارویؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریبتحریک منہاج الق...
19/06/2026

شہدائے ماڈل ٹاؤن اور مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزارویؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک شرقی اور منہاج القرآن علماء کونسل اٹک کے زیرِ اہتمام جامع مسجد روشن یعقوب فاروق اعظم کالونی اٹک شہر میں شہدائے ماڈل ٹاؤن اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد عبدالقیوم خان ہزارویؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد احسان قادری، ضلعی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ عبد الرشید تبسم چشتی، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ محمد عمران، ناظم دعوت منہاج القرآن علماء کونسل علامہ شمس القمر جنیدی ،ناظم مراکز علم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ ھارون الرشید جنیدی ،ضلعی نائب ناظم مراکز علم حاجی محمود احمد جماعتی، اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبد الرشید تبسم چشتی صاحب نے مفتی عبدالقیوم خان ہزارویؒ کی علمی، تدریسی اور تربیتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف کیے رکھی، اور ان کا علمی و فکری خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر شہدائے ماڈل ٹاؤن، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور امت مسلمہ کے لیے علامہ محمد احسان قادری مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی دعا کی ۔








Address

Jamia Masjid Roshan Yaqoob, Farooq E Azam Colony, Street# 3/5
Campbellpore
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Ul Quran Attock City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share