I love tasawaf

I love tasawaf learning

21/02/2024

‏ "قوسَین" چوں نہ گویم، ابروئے مصطفٰیؐ را
"ما زاغ" گُفتہ ایزد، آں چشمِ حق نما را

(میں ابروئے مصطفٰیؐ کو "قاب قوسین" کیوں نہ کہوں
جب خدا خود ان حق دکھانے والی آنکھوں کو "ما زاغ" کہہ کر پکار رہا ہے)

از طاعتِ الٰہی، دیدم جمالِ احمدؐ
از حُبّ ِمصطفائی، دریافتم خدا را

(اللہ کی اطاعت سے میں نے جمالِ احمدؐ دیکھ لیا
اور مصطفٰیؐ کی محبت کے ذریعے میں نے خدا کو پا لیا )

اے مجمعِ کرامت! از فیض ِتو چہ دور است
شاہا! اگر نوازی درویش بے نوا را

(آپ تمام کرامات کا مجموعہ ہیں، تو آپ کہ کرم سے کیا بعید ہےکہ آپ مجھ بے نوا درویش کو بھی نواز دیں)

اے خسرو ِحسیناں، اے شاہ ِِ نازنیناں
روشن کُن از تجلّٰی، کاشانہ ِگدا را

(اے حسینوں کے بادشاہ اور نازنینوں کے شہنشاہ
مجھ فقیر کا گھر تو آپ کی تجلّیات کے نور سے روشن ہے)

اے تاجِ کج کُلاھاں سلطانِ دیں پناہاں
بر حال ِزارِ عثمان، نظر ِکرم خدا را

(اے تاج کو خوبصورت انداز سے ٹیڑھا پہننے والے بادشاہ، اے ہمارے دین و ایمان کی پناہ گاہ
خدارا عثمان کےحال ِزار بھی نظر ِکرم فرمایئے )

کلام: نواب عثمان احمد رح
(نظام حیدر آباد/ دکن)

‏‏اَللَّهُمَّ صًّلِ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ النَّبِي الأُمِّي الحَبِيبِ العَالِي القَدرِ العَظِيمِ الجاه وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ تسليما كثيراً

کر دیجیئے دیدار سے آنکھیں میری ٹھنڈی آقاؐ ﷺاے جانِ  جہاں  سیــــد  سلطـــانِ  مدیـــــــنہ ﷺ۔            صَلَّی اللہُ عَ...
23/07/2023

کر دیجیئے دیدار سے آنکھیں میری ٹھنڈی آقاؐ ﷺ
اے جانِ جہاں سیــــد سلطـــانِ مدیـــــــنہ ﷺ۔
صَلَّی اللہُ عَلَیہِ واٰلِہٖ وَسَلِّمْ❤️

" سایہ مُصطفٰی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ''نیشا پوری رحمتہ اللّٰه علیہ نے لِکھا ہے کہ:'' آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے...
22/07/2023

" سایہ مُصطفٰی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ''

نیشا پوری رحمتہ اللّٰه علیہ نے لِکھا ہے کہ:
'' آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے لِکھنا اس لیے اِختیار نہیں فرمایا کہ جس وقت آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم لِکھتے تو قلم اور ہاتھ کا سایہ اللّٰه تعالٰی کے اِسمِ مُبارک پر پڑتا،آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے اللّٰه تعالٰی کے اِسمِ مُبارک کی بے ادبی کے باعث لِکھنا اِختیار ہی نہ فرمایا تو اللّٰه تعالٰی نے فرمایا! اے میرے محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم! اگر آپ اپنے ہاتھ اور قلم کے سایہ کو میرے اِسم پر پڑنے کو گوارا نہیں فرماتے تو میں بھی آپ کے لیے آپ کے غلاموں کو حُکم فرماتا ہوں کہ وہ آپ کے سامنے اونچا نہ بولیں اور آپ کا سایہ بھی زمین پر پڑنے نہیں دیتا تاکہ آپ کے سایہ پر کسی کے قدم نہ پڑیں تاکہ آپ کی بے ادبی نہ ہو۔ ''

( نام کتاب = تفسِیر رُوح البیان ( جِلد ۸،صفحہ ۲۰ )

‏ربابِ نظر کو کوئی ایسا نہ مِلے گا
بندے تو ملیں گے پر مولا نہ مِلے گا
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانیء محمد
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ نہ مِلے گا

سبحان اللّٰه

تمام اہل اسلام کو عید مبارک،الله پاک سب کی قربانیاں قبول فرمائےآمینایمان کا تقاضہ ہے کہ جتنی زندگی باقی ہے اس ملک میں اق...
29/06/2023

تمام اہل اسلام کو عید مبارک،الله پاک سب کی قربانیاں قبول فرمائے
آمین
ایمان کا تقاضہ ہے کہ جتنی زندگی باقی ہے اس ملک میں اقامت دین کے لئے وقف کردی جائے

قربانینبیثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہم نے تمہیں تین دن سے زائد گوشت کھانے سے اس لئے منع کیا ت...
26/06/2023

قربانی
نبیثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہم نے تمہیں تین دن سے زائد گوشت کھانے سے اس لئے منع کیا تھا تاکہ وہ تم سب تک پہنچ جائے ۔ پس اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوش حالی عطا کردی ہے تو اب کھاؤ، ذخیرہ کرو اور اجر حاصل کرو اور متنبہ ہو جاؤ یہ جو دن ہیں یہ کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ہیں۔

(سنن ابی داوُ د، جلد دوم کتاب قربانی کے مسائل2813)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی نے کوئی عمل نحر کے دن اللہ کے نزدیک خون بہانے سے یعنی قربانی ذبح کرنے سے زیادہ اچھانہیں کیا اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، بالوں، اور کُھروں سمیت آئے گا اور اللہ تعالیٰ کے آگے قبولیت میں گرتا ہے سوا س بشار ت سے تمہیں خوش ہونا چاھئے۔

(جامع ترمذی جلد اول، باب قربانی (1493

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے کہ اس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔ اور نہ کانے کی کہ اس کا کانا پن ظاہر ہو اور نہ بیمار کی کہ اس کی بیماری ظاہر ہو اور نہ اس قدر دبلے کی کہ اس کی ہڈّیوں میں گودا نہ ہو۔

(جامع ترمذی جلد اوّل، باب قربانی (1497

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضور ﷺکے ساتھ حدیبیہ میں قربانی کے دن ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے ذبح کی۔

(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی (1502
حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر
حضرت عطاء بن یسارؒ سے روایت ہے کہ میں نے ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ حضور ﷺ کے زمانے میں قربانیاں کیسے ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آدمی ایک بکری کی قربانی اپنی طرف سے اور اپنے گھروالوں کی طرف سے کرتا ، آپ بھی کھاتے اور لوگوں کو بھی کھلاتے تھے۔ یہاں تک کہ لو گ فخر کرنے لگے سو ہو گیا جیسے تو دیکھتا ہے یعنی بہت جانور قربانی کرنے لگے۔

(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی (1505

حضرت جبلہ بن سحیم ؒ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے بارے میں پوچھا کہ یہ واجب ہے یا نہیں۔ تو انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور مسلمانوں نے بھی کی ۔ اس نے دوبارہ پوچھا تو ابن عمرؓ نے کہا کہ تو سمجھتا نہیں رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور مسلمانوں نے بھی قربانی کی۔

(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی (1506

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ میں دس سال قربانی کرتے رہے تھے( یعنی ہر سال کرتے رہے)۔

(جامع ترمذی، جلد اوّل ،باب قربانی (1507

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم پر قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ نے خطبہ پڑھا آپؐ نے فرمایا : تم میں سے کوئی قربانی نہ کرے جب تک عید کی نماز نہ پڑھ لے براء ؓ نے کہا کہ میرے ماموں کھڑے ہوگئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ !یہ ایسا دن ہے کہ گوشت سے اس دن نفرت ہوتی ہے۔ یعنی کثرت کے سبب تو اسی لئے میں نے اپنی قربانی جلدی ذبح کی تاکہ اپنے گھر والوں اپنے محلّہ کے لوگوں اور اور اپنے ہمسائے کو کھلاؤں۔ آپؐ نے فرمایا اپنی قربانی دوبارہ ذبح کرو ۔ میرے ماموں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ میرے پاس ایک بکری ہے ایک سال سے کم کی ہے دودھ دیتی ہے میرے لئے گوشت کھانے کی دو بکریوں سے گوشت کھانے کی دو بکریوں سے بہتر ہے کیا اس کو ذبح کروں؟ آپؐ نے فرمایا وہ تو تمہاری قربانیوں سے بہتر ہے ا ور تیرے بعدجذعہ( ایک سال سے کم عمر کی) قربانی کسی کودرست نہیں ۔

(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی(1508)

جو اللہ کی خاطر گناہ کو چھوڑ دیتا ہے، حالانکہ اُس کا نفس اُسے چاہ رہا ہوتا ہے؛ تو اللہ اِس کے عوض اُس کا دل ایمان اور کش...
26/06/2023

جو اللہ کی خاطر گناہ کو چھوڑ دیتا ہے، حالانکہ اُس کا نفس اُسے چاہ رہا ہوتا ہے؛ تو اللہ اِس کے عوض اُس کا دل ایمان اور کشادگی سے بَھر دیتا ہے، اُس کے رزق میں برکت اور بدن کو صحت عطاء فرماتا ہے
رہا ثواب تو اُس کا اندازہ اللہ کے علاوہ کوئی کر ہی نہیں سکتا!"*

*شیخ ابن سعدی رحمه الله*
*(مجموع مؤلفاته : 146/7)*

چشم مستے عجبے زلف درازے عجبے مے پرستے عجبے فتنہ طرازے عجبے (وہ محبوب) عجب مست چشم ہے، عجب دراز زلفوں والا، عجب مئے پرست،...
17/06/2023

چشم مستے عجبے زلف درازے عجبے
مے پرستے عجبے فتنہ طرازے عجبے

(وہ محبوب) عجب مست چشم ہے، عجب دراز زلفوں والا، عجب مئے پرست، عجب فتنہ طراز ہے۔

بہر قتلم چوں کشد تیغ نہم سر بہ سجود
او بنازے عجبے من بہ نیازے عجبے

میرے قتل کے لئے جب وہ تلوار کھینچتا ہے تو میں سر بسجود ہوجاتا ہوں (یعنی قتل کے لئے تیار ہوجاتا ہوں)، وہ عجیب ناز والا ہے، میں عجیب نیاز والا ہوں۔

وقت بسمل شد آنم چشم بہ رویش بازست
مہربانے عجبے بندہ نوازے عجبے

قتل ہونے کے وقت میری آنکھیں اس کے چہرے کی طرف کھلی ہوتی ہیں۔ وہ عجب مہربان ہے، اور بلا کا بندہ نواز ہے۔

بو العجب حسن و جمال و خط و خال و گیسو
سرو قدے عجبے قامت نازے عجبے

اس کے حسن وجمال اور خط وخال و گیسو انتہائی تعجب وحیرت میں ڈالنے والے ہیں، وہ بلا کا سروقد ہے اور اس کا ناز بھرا سراپا قیامت انگیز ہے۔
امیر خسرو دہلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ

دل بُردہ از من دی روزِ شامےفتنہ درازِ محشر خرامِےایک روز میرے ہاتھ سے میرا دل چھین لیاانتہائی حسین نے اور محشر ڈھا دینے ...
28/05/2023

دل بُردہ از من دی روزِ شامے
فتنہ درازِ محشر خرامِے
ایک روز میرے ہاتھ سے میرا دل چھین لیا
انتہائی حسین نے اور محشر ڈھا دینے والے نے

روئے مبینش صبح تجلیٰ
لوحِ جبینش ماہِ تمامیے
اس کا روشن چہرہ صبح کی طرح تھا
اُس کی پیشانی پورے چاند کی طرح تھی

عارض چہ عارض گیسو چہ گیسو
صبحِ چہ صبحِ شامِ چہ شامِے
اس کا چہرہ کیا چہرہ ہے، گیسو کیا گیسو ہیں
صبح کیا صبح ہے اور شام کیا ہی شام ہے

گاہِ بہ مستی طاوسِ رقصاں
گاہِ بہ شوخی آہو خرامِے
اس کی مست چال جیسے مور رقص میں ہو
اس شوخ کی چال میں ایک ہرن کا ٹہلنا ہے

آں تیغِ ابرو وا تیرِ مثرگاں
آمادہ ہر یک بر قتلِ عامیے
اس کے ابرو کی تلوار اور پھر مژگاں کے تیر
ہر اک ان سے قتل عام ہونے پر آمادہ ہے

از جسمِ لرزاں ، لرزاں تو عالم
از زلفِ برہم برہم نظامِے
اس کے جسم کی لرزش سے تمام عالم لرز جاتا ہے
اس کی زلفِ برہم سے تمام نظام برہم ہے

گفتم چہ جوئی گفتا دل و جاں
گفتم کہ خواہی گفتا غلامیے
میں نے ہوچھا، کیا حاجت ہے کہا دل اور جان
میں نے پوچھا کس کی تلاش ہے ؟ کہا غلام کی

رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا🌺سالگرہ مبارک بابا جان❤️‎اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی شفق...
19/11/2022

رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا🌺
سالگرہ مبارک بابا جان❤️
‎اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی شفقت کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم ودائم فرمائے۔۔

بابا جان آپکا بہت شکریہ ہماری زندگی کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کے لیے اور ہمیں اک حَسین اور مکمل زندگی دینے کے لیے ❤
اللّہ تعالٰی آپکا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے... آمین😇
بابا جان کی سالگرہ مبارک کے موقع پر تمام دوستوں سے ان کی لمبی عمر اور ان کی سلامتی کے لئے تمام دوستوں سے بھرپور دعاؤں کی التجا ہے. اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پر قائم رکھے. الہی آمین💜🤍

 َآلہِ_وسلمزرحمت کُن نظر بَر حالِ زارم يَا رَسُول الله غريبم بے نوایم خاکسارم یَا رَسُول اللهاے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسو...
14/11/2022

َآلہِ_وسلم
زرحمت کُن نظر بَر حالِ زارم يَا رَسُول الله
غريبم بے نوایم خاکسارم یَا رَسُول الله

اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میری تباہ حالی پر کرم کی نظر فرمائیں کہ میں غریب ہوں بے آسرا ہوں اور خاک نشین ہوں

زِداغِ ہجرِ تَو کے دِل فگارم یَا رَسُول الله
بہار صد چمن در سینہ دارم یَا رَسُول الله

اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلے اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم آپ کی فُرقت کے داغ سے میرا دل کیسا ریزہ ریزہ ہوا ہےکہ سینکڑوں گُلشنوں کی بہاروں کا تصوّر دل میں لئے ہوئے ہوں

تُوئی تسکینِ دل' آرامِ جاں صَبر و قَرارِ مَن
رُخِ پُرنُور جانِ بے قرارم يَا رَسُول الله

اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلے اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم آپؐ ہی کی ذاتِ گرامی دل کا سُکون رُوح کا چین اور میرا صَبر اور دل کی ڈھارس ہے آپؐ کا پُر نور چہرہ مبارک میری بے چین روح کا قرار ہے

توئی مولائے من' آقائے من،والئی جانِ مَن
توئی دانی کہ جُز تَو کس نہ دارم یَا رَسُول الله

آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ہی میرے آقؐا میرے سر پرست اور میری جان کے مالک ہیں اور آپؐ جانتے ہیں میرا آپؐ کے سِوا کوئی نہیں ہے

دمِ آخر نُمائی جلوہ دیدار جامی را
ز لُطفِ تَو ہمیں اُمّید دارم یَا رَسُول الله

آخر وقت جامی کو اپنے دیدار کا جلوہ دکھا دیجئے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی مہربانی سے اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں یہی توقع رکھتا ہوں

آپﷺ کو یاد کرنا افضل ترین عبادت ہے!!!درود غوثیہ شریف 💚 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِن...
07/11/2022

آپﷺ کو یاد کرنا افضل ترین عبادت ہے!!!
درود غوثیہ شریف 💚
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُودِ وَالکَرَمِ وَاٰلِه وَبَارِک وَسَلِّم

Address

Bhai Pheru

Telephone

+923324437237

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I love tasawaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to I love tasawaf:

Share