20/08/2026
بے شک
دنیا کی سب سےبڑی خوش نصیبی
قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جو انسان کو دنیا میں ہدایت اور آخرت میں کامیابی کی راہ دکھاتی ہے۔اس مقدس کتاب سے تعلق قائم کرناایک دینی فریضہ کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا اور قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کو امت کے بہترین افراد قرار دے کر اس عظیم عمل کی فضیلت واضح فرمائی ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہےکہ اس سے بڑھ کر خوش نصیبی اور کیا ہوگی کہ انسان خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو بھی اللہ کا کلام سکھانے کا ذریعہ بنے۔
قرآن سیکھنے والا اپنے دل کو نور سے منور کرتا ہے اور اسے سکھانے والا دوسروں کے دلوں میں بھی ہدایت کا چراغ روشن کرتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ اپنی مصروفیات میں سے قرآنِ کریم کے لیے وقت نکالیں، اسے سیکھیں، سمجھیں، عمل کریں اور آگے پہنچائیں۔
تحریر؛محمدعبداللہ نقشبندی
https://www.facebook.com/share/p/19AkJxqnsM/