علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot

علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot تحصیل بھر کی تمام مذہبی، فلاحی اور سیاسی جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم علماء کونسل بالاکوٹ

  سوال سے جواب تک کا سفر!کبھی کبھی کسی نئی تحریک یا تنظیم کو دیکھ کر ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر اس کا مقصد کیا ہے؟ سمت...
11/09/2026

سوال سے جواب تک کا سفر!

کبھی کبھی کسی نئی تحریک یا تنظیم کو دیکھ کر ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر اس کا مقصد کیا ہے؟ سمت کیا ہے؟ اور منزل کہاں ہے؟
علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot بھی جب عرصہ قبل حضرت مولانا قاضی خلیل احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی سرپرستی میں قائم ہوئی تو ایک عرصے تک میرے ذہن میں بھی یہی سوال موجود رہا۔ نوجوان علماء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا یقیناً خوش آئند تھا، مگر اس کے عملی خدوخال اور مستقبل کی سمت اس وقت پوری طرح واضح نہ تھی۔ اس لیے خاموشی سے حسنِ ظن قائم رکھا کہ نوجوان علماء ہیں، نیت خیر کی ہوگی تو راستہ بھی خیر ہی کا نکلے گا۔
وقت گزرتا گیا۔ کونسل کی سرگرمیاں زیادہ تر فیس بک اور واٹس ایپ کے حلقوں تک دکھائی دیتی رہیں۔ ممکن ہے پسِ پردہ بہت کچھ ہوتا رہا ہو، مگر میری نظر وہاں تک نہ پہنچ سکی۔
پھر حالات نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر بعض اختلافی امور سامنے آئے اور اسی دوران میری توجہ کونسل سے وابستہ بعض جید، مخلص اور فعال علماء کی طرف گئی۔ انہی میں حضرت مولانا طیب قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ بھی ہیں، جن سے بالاکوٹ میں ایک مختصر نشست کا موقع ملا۔ مختصر ملاقات، مگر حسنِ اخلاق، متانت، خلوص اور شائستگی نے دل پر گہرا اثر چھوڑا۔
اسی طرح حضرت مولانا ڈاکٹر قاری میاں عتیق الرحمن صاحب، خطیب ایڈن پیلس ولاز، رائیونڈ روڈ لاہور سے میری شناسائی پہلے سے تھی۔ ایک نشست میں میں نے اپنے ذہن کے سوالات ان کے سامنے رکھ دیے۔ ڈاکٹر صاحب نے انتہائی اطمینان اور وسعتِ قلبی کے ساتھ کونسل کے مقصد، بنیاد، پس منظر، طریقۂ کار اور موجودہ صورتحال پر گفتگو فرمائی۔ یوں بہت سے سوالات کے جواب ملے اور ایک سابقہ تاثر اعتماد میں بدلنے لگا۔
اس قافلے میں شامل دیگر اہلِ علم بھی اپنی اپنی جگہ قابلِ تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔ مولانا میاں عطاء الرحمن صاحب، مفتی فدا سیال صاحب، حضرت مولانا میاں عبدالرحمن صاحب، خطیب کوثر مسجد اعوان ٹاؤن لاہور اور دیگر رفقاء کی کاوشیں اس سفر کو تقویت دے رہی ہیں۔ بالخصوص سوشل میڈیا کے محاذ پر کونسل کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے اور اسے متحرک رکھنے میں مولانا قاری عبد الوحید صاحب کا کردار بھی قابلِ قدر ہے۔
بہرحال، اصل فیصلہ ہمیشہ عمل ہی کرتا ہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران بالاکوٹ تحصیل کی سطح پر علماء کونسل بالاکوٹ کی جو عملی سرگرمیاں سامنے آئیں، ان میں سالانہ کنونشن خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ اس کے اثرات صرف علماء تک محدود نہیں رہے بلکہ عوام، خواص اور مختلف طبقات تک اس کی مثبت بازگشت پہنچی۔
اس سے بھی بڑھ کر ایک ایسا اقدام سامنے آیا جس نے مجھے ذاتی طور پر بہت متاثر کیا: سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعامی مقابلہ۔
یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا؛ مدارس کے طلبہ کے ساتھ اسکول اور کالج کے طلبہ کو بھی سیرتِ طیبہ سے جوڑنے کی ایک خوبصورت اور دور رس کوشش تھی۔ یہی وہ طرزِ دعوت ہے جس کی آج کے دور میں ضرورت ہے؛ دین کو صرف اپنے مخصوص حلقے تک محدود رکھنے کے بجائے نئی نسل کے دل و دماغ تک پہنچانا۔
اور اب جب 13 ستمبر 2026ء کو تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کے انعقاد کی خبر سامنے آئی تو دل نے بے اختیار کہا:
الحمدللہ! ہمارے نوجوانوں نے اپنے اکابر کی میراث کو صرف یاد نہیں رکھا، بلکہ اسے عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش بھی شروع کر دی ہے۔
میرا بالاکوٹ کی عوام سے طالب علمی کے زمانے سے تعلق رہا ہے۔ 2005ء کے زلزلے کے دوران جمعیت طلبہ اسلام اور جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے مواقع بھی ملے۔ اس طویل تعلق کی بنیاد پر عوام کے مزاج کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ میری نظر میں آج کی عوام نعروں سے زیادہ عمل، اخلاص، حسنِ اخلاق اور مثبت دینی رہنمائی چاہتی ہے۔
خوشی کی بات ہے کہ علماء کونسل کی قیادت اسی سمت قدم بڑھاتی دکھائی دے رہی ہے۔
اس لیے یہ چند سطریں محض تعریف نہیں بلکہ ایک خیرخواہ کی طرف سے خراجِ تحسین اور حوصلہ افزائی ہیں۔ اختلافِ رائے ہر زندہ معاشرے کا حسن ہے، مگر جہاں خیر کا کام نظر آئے وہاں اسے سراہنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
بالخصوص تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کے حوالے سے اہلِ بالاکوٹ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اسے محض ایک تنظیم کا پروگرام نہ سمجھا جائے۔ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ اس لیے علماء، طلبہ، نوجوان، عمائدین اور عوام سب اپنی شرکت یقینی بنائیں، اپنے دوست احباب اور نوجوانوں کو ساتھ لائیں اور اس اجتماع کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں۔
ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے ایمان کی جان ہے،
اور ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت ہماری ایمانی ذمہ داری ہے۔
سیدنا صدیقِ اکبر سے لے کر سیدنا فاروقِ اعظم، سیدناعثمانِ غنی، سیدنا علی المرتضی اور جملہ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جس عقیدے اور محبت کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کیا، ان کے نام لیواؤں کے اس مشن کے امین آج بھی موجود ہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک موجود رہیں گے۔
علماء کونسل بالاکوٹ! اگر یہی سفر اخلاص، حکمت، اتحاد اور عمل کے ساتھ جاری رہا تو یہ محض ایک تنظیم نہیں رہے گی؛ یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک دینی، فکری اور تربیتی راستہ بن سکتی ہے۔
اور شاید اس پورے سفر کا حاصل یہی ہے:
**سوال اٹھنا کوئی عیب نہیں،
مگر جب کردار جواب بن جائے تو اعتماد خود پیدا ہو جاتا ہے۔**
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے، اخلاص عطا فرمائے، باہمی محبت و اتحاد قائم رکھے اور اسے دین و ملت کے لیے نافع بنائے۔ آمین۔

از قلم: میاں صلاح الدین، بالاکوٹ
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔













#بالاکوٹ

11/09/2026



علماء کونسل بالاکوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیرتِ النبی ﷺ تقریری مسابقہ میں حصہ لینے والے طالب علم
🎙️ محمد ابراہیم
مدرسہ خالد بن ولید، برارکوٹ، گڑھی حبیب اللہ
کی تقریر کا خوبصورت کلپ پیشِ خدمت ہے۔

📢 احباب سے گزارش ہے کہ ننھے مقرر کی حوصلہ افزائی کے لیے کمنٹس ضرور کریں اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر فرمائیں۔

ٰﷺ #طلبہ #بالاکوٹ

11/09/2026

درسِ قرآن کریم
ماننے والوں اور نہ ماننے والوں کی مثال
مَثَلُ الۡفَرِیۡقَیۡنِ کَالۡاَعۡمٰی وَ الۡاَصَمِّ وَ الۡبَصِیۡرِ وَ السَّمِیۡعِ ؕ ہَلۡ یَسۡتَوِیٰنِ مَثَلًا ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ۔
(ھود24)
ترجمہ: ان دو گروہوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو، اور دوسرا دیکھتا بھی ہو، سنتا بھی ہو۔ کیا یہ دونوں اپنے حالات میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا پھر بھی تم عبرت حاصل نہیں کرتے۔
پیشکش: علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot

 مدارس، اسکولز، کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ و اساتذہ، وکلاء، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر شعبۂ زندگی سے تعلق...
11/09/2026


مدارس، اسکولز، کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ و اساتذہ، وکلاء، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کے لیے اس اہم سیمینار میں بھرپور شرکت فرمائیں۔

#طلبہ #اساتذہ #بالاکوٹ

📖آج کی حدیث مبارکہ ــــــــــــــــــــسنتِ رسول ﷺ سے زندگی سنواریں
11/09/2026

📖آج کی حدیث مبارکہ ــــــــــــــــــــ
سنتِ رسول ﷺ سے زندگی سنواریں



10/09/2026

درسِ قرآن کریم
ایمان اور عمل صالح ۔۔جنت کی ضمانت
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخۡبَتُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمۡ ۙ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ (ھود23)
ترجمہ: دوسری طرف جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں اور وہ اپنے پروردگار کے آگے جھک کر مطمئن ہوگئے ہیں، تو وہ جنت کے بسنے والے ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
پیشکش: علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot

تمام احباب سے گزارش ہے کہ 11، 12 ستمبر 2026ء بروز جمعہ و ہفتہ، بالاکوٹ میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں اپنی شرکت ی...
10/09/2026

تمام احباب سے گزارش ہے کہ 11، 12 ستمبر 2026ء بروز جمعہ و ہفتہ، بالاکوٹ میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

منجانب: شعبہ نشرو اشاعت علماء کونسل بالاکوٹ

#اجتماع #بالاکوٹ

09/09/2026



علماء کونسل بالاکوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ تقریری مسابقہ میں حصہ لینے والے طالب علم
🎙️ قمر عباس خورشید
مدرسہ زکریا، گڑھی حبیب اللہ
کی تقریر کا خوبصورت کلپ پیشِ خدمت ہے۔

📢 احباب سے گزارش ہے کہ ننھے مقرر کی حوصلہ افزائی کے لیے کمنٹس ضرور کریں اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر فرمائیں۔ 🌹

ٰﷺ #طلبہ #بالاکوٹ

09/09/2026

درسِ قرآن کریم
باطل کے پیچھے چلنے والوں کا آخرت میں انجام
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ۔لَا جَرَمَ اَنَّہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ ہُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ.
(ھود 22,21)
ترجمہ: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کرلیا تھا، اور جو معبود انہوں نے گھڑ رکھے تھے، انہیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملے گا۔لامحالہ یہی لوگ ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
پیشکش:
علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot

Address

Balakot
Balakot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علماء کونسل بالاکوٹ Ulama Council Balakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share