Dar UL Uloom Muhamdia Mehria Tajweed UL Quran

Dar UL Uloom Muhamdia Mehria Tajweed UL Quran The institute where boarding students learn Holy Quran with Tajweed( Hifz & Nazra)

26/05/2026
صاحبزادہ قاری محمد اسد ستار مہروی صاحب
21/05/2026

صاحبزادہ قاری محمد اسد ستار مہروی صاحب

14/05/2026

🌸 دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجوید القرآن پل خیر پور نورنگہ 🌸
ادارۂ ہذا کے ہونہار طالبِ علم محمد شہریار نے بحمدِ اللہ قرآنِ مجید کی تکمیل کی عظیم سعادت حاصل کر لی۔
یہ بابرکت لمحہ طالبِ علم، والدین، اساتذۂ کرام اور پورے ادارے کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔
خصوصی مبارکباد بچے کے معزز استاد
قاری محمد فلک صاحب
اور
ناظمِ اعلیٰ و مدرسِ تجوید و قرأت قاری محمد اسد ستار مہروی صاحب
کو پیش کرتے ہیں، جن کی محنت، دعا اور بہترین تربیت کے نتیجے میں یہ کامیابی نصیب ہوئی۔
اللہ ربّ العزت ننھے قاری محمد شہریار کو قرآنِ پاک کا سچا خادم بنائے، اساتذۂ کرام کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور ادارۂ ہذا کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤍
🤍 خادمِ قرآن:
صاحبزادہ قاری عبدالصمد ستار مہروی

ماشاءاللہ 🌹دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجویدُ القرآن کے فاضل طالبِ علمعلامہ مولانا قاری محمد یعقوب چشتی صاحب کوعظیم درسگاہدار...
09/05/2026

ماشاءاللہ 🌹

دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجویدُ القرآن کے فاضل طالبِ علم
علامہ مولانا قاری محمد یعقوب چشتی صاحب کو
عظیم درسگاہ
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف

سے درسِ نظامی کی تکمیل اور سندِ فراغت کے حصول پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ نے ہمارے ادارہ ہٰذا سے تجویدُ القرآن کا کورس مکمل کیا، اور آج آپ کی یہ کامیابی ہمارے لیے باعثِ خوشی و سعادت ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے علم، عمل اور خدماتِ دین میں برکت عطا فرمائے اور دینِ اسلام کی خدمت کیلئے آپ کو مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین 🤍

خادم قرآن
صاحبزادہ قاری عبد الصمد ستار مہروی

02/05/2026

تلاوتِ کلامِ رحمٰن
صاحبزادہ قاری محمد اسد ستار مہروی
محفل ایصالِ ثواب
الصادق پیٹرو پمپ کلانچ والا روڈ مسافر خانہ

الحمدللہ! دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجوید القرآن کی سالانہ ضرورتِ گندم کے لیے اہلِ خیر سے تعاون کی اپیل ہے۔یہ دینی طلبہ کی ...
26/04/2026

الحمدللہ! دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجوید القرآن کی سالانہ ضرورتِ گندم کے لیے اہلِ خیر سے تعاون کی اپیل ہے۔
یہ دینی طلبہ کی تعلیم، تربیت اور خدمتِ قرآن میں حصہ ڈالنے کا بہترین موقع ہے۔

عشر، عطیات، زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے اس کارِ خیر میں شریک ہوں۔
جو قرآن والوں کی خدمت میں حصہ ڈالتا ہے، وہ عظیم سعادت پاتا ہے۔

جزاکم اللہ خیراً
#دارالعلوم

13/04/2026

صاحبزادہ قاری محمد اسد ستار مہروی صاحب
صدر مدرس شعبہ تجوید و قرات
دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجوید القرآن پل خیر پور نورنگہ

18/03/2026

الحمدللہ رب العالمین 🌙✨

دارالعلوم محمدیہ مہریہ تجوید القرآن پل خیر پور نورنگہ کے 17 خوش نصیب حفاظِ کرام نے امسال مختلف مساجد میں قرآنِ مجید سنانے کی عظیم سعادت حاصل کی۔ یہ ہمارے ادارے اور اساتذہ کرام کیلئے نہایت فخر اور خوشی کا مقام ہے۔

ادارہ ہذا کے صدر مدرس محترم قاری محمد فلک شیر صاحب اور حافظ محمد حسان نے مرکزی جامع مسجد مدینہ میں قرآنِ پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس بابرکت موقع پر منعقدہ تقریبِ تکمیلِ قرآن میں دیگر طلباء کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی:
محمد ذیشان، محمد عقیل، محمد علی، محمد انس، محمد اویس، محمد مجاہد، محمد جہانزیب، محمد ساجد، محمد ارسلان، محمد بلال، محمد احمد، محمد زماد، محمد عبدالمنان، محمد محی الدین، محمد طالب۔

یہ تمام طلباء ہمارے ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے قرآنِ مجید کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کا عزم کیا۔

اللّٰہ تعالیٰ تمام حفاظِ کرام کو قرآنِ مجید کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے ان کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔

اللّٰہ تعالیٰ بانی ادارہ استاد القراء قاری محمد عبد الستار مہروی رحمۃاللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے اور اس خدمتِ قرآن کو ان کیلئے بہترین صدقۂ جاریہ بنائے۔آمین

آمین یا رب العالمین 🤲

#قرآن

ادارے میں ضرورت کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے
06/05/2025

ادارے میں ضرورت کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے

Address

Bahawalpur
63100

Telephone

+923027865344

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar UL Uloom Muhamdia Mehria Tajweed UL Quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dar UL Uloom Muhamdia Mehria Tajweed UL Quran:

Share