Islam one. All in one Quran, Hadith and azkaar Page

Islam one. All in one Quran, Hadith and azkaar Page motivation beautiful byans

🌸🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹🌸🌹درود آپ ﷺ پر کہ جس کا نام تسکین دل و جاں ھے ۔🌹درود آپ ﷺ پر جس کے خلق کی تفسیر قرآن ھے ۔🌹درو...
17/12/2022

🌸🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹🌸

🌹درود آپ ﷺ پر کہ جس کا نام تسکین دل و جاں ھے ۔
🌹درود آپ ﷺ پر جس کے خلق کی تفسیر قرآن ھے ۔

🌹درود آپ ﷺ پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی ،
🌹درود آپ ﷺ پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی ۔
🌹درود آپ ﷺ پر تبسم جسکا گل کے مسکرانے میں ،
🌹درود آپ ﷺ پر کہ جن کا فیض ھے سارے زمانے میں ۔

🌹درود آپ ﷺ پر بہار گلشن عالم جسے کہئے ،
🌹رسول مجتبیٰ کہئے ، محمد مصطفیٰ کہئے ۔

🌹درود آپ ﷺ پر کہ جو ماہر کی امیدوں کا ملجا ہیں ،
🌹درود آپ ﷺ پر جن کا دونوں عالم میں سہارا ھے ۔

01/07/2022

اسلام کا پہلا رکن کلمہ

اسلام کا پہلا رکن کلمہ ہے اور وہ یہ ہے
لَا اِلَہَ اِلّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہِ
"اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں "
اس کو کلمہ طیبہ، کلمہ توحید اور پہلا کلمہ کہتے ہیں۔
دوسرا کلمہ جو کلمہ شہادت کہلاتا ہے یہ ہے۔
اَشھَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلّا اللہُ و اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّد عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہ
" میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں "۔
جس نے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کے معنی سمجھ کر دل سے یقین اور زبان سے اقرار کر لیا وہ مسلمان ہے۔

کتاب: دینیاتاسلامعنوان: وجہ تسمیہدنیا میں جتنے مذاہب ہیں ان میں سے ہر ایک کا نام یاتو کسی خاص شخص کے نام پر رکھا گیا ہے ...
01/07/2022

کتاب: دینیات
اسلام
عنوان: وجہ تسمیہ

دنیا میں جتنے مذاہب ہیں ان میں سے ہر ایک کا نام یاتو کسی خاص شخص کے نام پر رکھا گیا ہے یا اس قوم کے نام پر جس میں مذہب پیدا ہوا۔ مثلاً عیسائیت کا نام اس لیے عیسائیت ہے کہ اس کی نسبت حضرت عیسی کی طرف ہے۔ بودھ مت کا نام اس لیے بودھ مت ہے کہ اس کے بانی مہاتما بدھ تھے۔ زردشتی مذہب کا نام اپنے بانی زردشت کے نام پر ہے۔یہودی مذہب ایک خاص قبیلہ میں پیدا ہوا جس کانام یہوداہ تھا۔ایسا ہی حال دوسرے مذاہب کے ناموں کابھی ہے۔ مگر اسلام کی خصوصیت یہ ہےکہ وہ کسی شخص یا قوم کی طرف سےمنسوب نہیں ہے۔ بلکہ اس کانام ایک خاص صفت کو ظاہر کرتا ہے جو لفظ “اسلام” کے معنی میں پائی جاتی ہے۔یہ نام خود ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی ایک شخص کی ایجاد نہیں ہے۔ نہ کسی ایک قوم کے ساتھ مخصوص ہے۔ اس کو شخص یاملک یا قوم سے کوئی علاقہ نہیں ۔ صرف “اسلام” کی صفت لوگوں میں پیدا کرنا اس کا مقصد ہے۔ ہر زمانے اور ہر قوم کےجن سچے اور نیک لوگوں میں یہ صفت پائی گئی ہے وہ سب مسلم تھے، “مسلم” ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔

Address

Bahawalpur

Telephone

+923226689221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam one. All in one Quran, Hadith and azkaar Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share