Department of Hadith IUB

Department of Hadith IUB This page belongs to Department of Hadith. A newly established department in the Islamia University of Bahawalpur. It aims in specialization of Hadith Studies.

The department is providing degree of Islamic Studies in BS, MPhil and PhD.

21/08/2026

شعبہ حدیث میں محدود نشستوں پر پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں ۔

الحمدللہ رب العالمین شعبہ حدیث کے دو طالب علم حبیب الرحمن اور عبدالقیوم کا پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے مجلسی دفاع ہوا۔پروفی...
11/08/2026

الحمدللہ رب العالمین
شعبہ حدیث کے دو طالب علم حبیب الرحمن اور عبدالقیوم کا پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے مجلسی دفاع ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمٰن بطور قومی ممتحن شریک ہوئے ۔ڈاکٹر ابوالحسن شبیر احمد اور ڈاکٹر محمد صدیق کو مبارک ہو جن کے طالب علم کامیاب ہوئے ۔طالب علم بھی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
ماشاءاللہ

01/08/2026

الحمدللہ رب العالمین

21/07/2026
شعبہ حدیث، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیرِ اہتمام پی ایچ ڈی اسلامیات ( حدیث و سیرت...
21/07/2026

شعبہ حدیث، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیرِ اہتمام پی ایچ ڈی اسلامیات ( حدیث و سیرت) کے اسکالر محمد عبداللہ کے مقالہ کا اوپن ڈیفنس/وائیوا کامیابی سے منعقد ہوا۔

اس موقع پر اسکالر نے اپنے تحقیقی مقالہ "مکاشفات شاہِ ولی اللہ:احادیث نبوی کی روشنی میں تحقیقی جائزہ اور اس کی عصری تطبیقات" کا جامع دفاع پیش کیا اور ممتحن و حاضرین کے علمی سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔

وائیوا میں ڈاکٹر محمد سجاد (چیئرمین شعبہ اسلامی فکر، تاریخ و ثقافت، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد) نے بطور بیرونی ممتحن شرکت کی. مقالہ نگار نے ڈاکٹر ابو الحسن شبیر احمد (سابق چیئرمین، شعبہ حدیث، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ پبلک ڈیفنس کی اس کارروائی میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن،ڈاکٹر غلام حیدر مگھرانہ (چیئرمین شعبہ حدیث)، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان (چیئرمین شعبہ قرآنک اسٹڈیز), پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار( چیئرمین شعبہ اسلامیات), ڈاکٹر سجیلہ کوثر ( چیئرپرسن شعبہ ادیان عالم و بین المذاھب ہم آہنگی)،ڈاکٹر سعید شیخ( چیئرمین شعبہ فقہ و شریعہ)،شعبہ حدیث کے تمام اساتذہ کرام اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے اسکالر کی تحقیقی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے حدیث و سیرت کے میدان میں ایک قابلِ قدر علمی اضافہ قرار دیا۔ آخر میں اسکالر کو کامیاب اوپن ڈیفنس پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی آئندہ علمی و تحقیقی خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

22/06/2026

شعبہ حدیث میں ایم فل کی طالبہ مصباح عروج کو حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ دیے جانے پر بہت بہت مبارک ہو ۔

26/01/2026

Address

Faculty Of Islamic Learning, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Hadith IUB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share