08/10/2022
بارہ ربیع کی تاریخ میں صدیق اکبر کا خطبہ اختلافات کا حل ہے۔۔۔۔
اس خطبہ میں مندرجہ ذیل دو آیات پڑھی گئیں۔
1))) سورۃ الزمر آیت نمبر: 30
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ۔
ترجمہ: یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں۔
2))سورۃ آل عمران آیت نمبر: 144۔
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ: اور نہیں ہے محمد مگر ایک رسول، بے شک اس سے پہلے کئی رسول گزر چکے تو کیا اگر وہ فوت ہوجائے، یا قتل کردیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاؤ گے اور جو اپنی ایڑیوں پر پھر جائے تو وہ اللہ کو ہرگز کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا اور اللہ شکر کرنے والوں کو جلد جزا دے گا۔
( تفصیلات بخاری شریف:ح:3668 وغیرہ).
معزز بھائی ! اب آپ بتائیں یہ عید یا خوشی کا دن ہو سکتا ہے!
نوٹ: ہر بھائی قرآن مجید کھول کر دونوں آیات کو مع ترجمہ پڑھے۔ جزاکم اللہ خیرا