Markazi Jamiat Ahle Hadith Attock مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک

  • Home
  • Pakistan
  • Attock
  • Markazi Jamiat Ahle Hadith Attock مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک

Markazi Jamiat Ahle Hadith Attock مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک Official page of Markazi Jamiat Ahle Hadees, District Attock. Representing all 6 Tehsils with a mission to promote Quran & Sunnah across the region.

This is the official page of Markazi Jamiat Ahle Hadees, District Attock. We represent all 6 tehsils of the district and are committed to spreading the teachings of the Quran and Sunnah. Follow us for updates on religious events, community programs, and organizational activities.

کامیابی کا ایک بنیادی اصول اور امیر محترم کے اسفار ۔۔۔کوئی ادارہ، جماعت یا تنظیم محض عہدوں، اجلاسوں، قراردادوں اور خوب ص...
13/08/2026

کامیابی کا ایک بنیادی اصول اور امیر محترم کے اسفار ۔۔۔

کوئی ادارہ، جماعت یا تنظیم محض عہدوں، اجلاسوں، قراردادوں اور خوب صورت نعروں سے کامیاب نہیں ہوتی۔ ادارے کاغذوں پر نہیں، کرداروں کے اندر زندہ ہوتے ہیں، اور کردار اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب آدمی کسی کام کا محض نگران نہ رہے بلکہ اس کے انجام میں خود بھی شریک ہو۔
دنیا کی کامیاب تنظیموں کے پیچھے ایک بنیادی اصول کارفرما ہوتا ہے، جسے جدید اصطلاح میں Skin in the Game کہا جاتا ہے یعنی جس فیصلے کا مشورہ دو، اس کے نتائج میں خود بھی شریک ہو، جس کشتی میں دوسروں کو سوار کرو، اس میں اپنا قدم بھی رکھو، جس مقصد کی کامیابی کی خواہش کرو، اس کے لیے اپنا وقت، اپنی صلاحیت، اپنی محنت، اپنی آسائش اور بسا اوقات اپنا مفاد بھی داؤ پر لگاؤ۔

مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں فیصلے کرنے والے اور نتائج بھگتنے والے الگ الگ ہوں۔ جہاں مشورہ دینے والے کو نقصان کا اندیشہ نہ ہو، وہاں مشورہ محض الفاظ بن جاتا ہے اور جہاں ذمہ داری عہدے کی زینت بن جائے مگر قربانی زندگی کا حصہ نہ بنے، وہاں تنظیم آہستہ آہستہ جسم تو رہ جاتی ہے، روح کھو دیتی ہے۔

یہی وہ مقام ہے جہاں قیادت کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر محترم ڈاکٹر حافظ عبد الکریم حفظہ اللہ تعالیٰ کی قیادت کو بھی اگر اسی اصول کی روشنی میں دیکھا جائے تو قیادت کا مفہوم محض ایک منصب یا انتظامی ذمہ داری نہیں رہتا، بلکہ ایک امانت، ایک مسلسل جدوجہد اور ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ عملی وابستگی بن جاتا ہے۔
قیادت کا حسن یہ نہیں کہ قائد دوسروں کو قربانی کا درس دے، قیادت کا حسن یہ ہے کہ لوگ اپنے قائد کو بھی اسی راستے کی گرد میں کھڑا دیکھیں جس راستے پر چلنے کی دعوت انہیں دی جا رہی ہے۔
ایک کارکن جب یہ محسوس کرتا ہے کہ اس کا امیر، اس کا منتظم اور اس کی قیادت بھی اسی سفر کے مسافر ہیں، انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے، وہ بھی وقت دے رہے ہیں، اپنی آسائشیں قربان کر رہے ہیں اور ادارے کی کامیابی و ناکامی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، تو کارکن کے اندر ایک عجیب قوت پیدا ہوتی ہے۔ پھر وہ محض حکم کی تعمیل نہیں کرتا بلکہ مقصد کی حفاظت کرتا ہے۔
اور اگر قیادت صرف دوسروں سے قربانی مانگے اور خود محفوظ فاصلے پر کھڑی رہے تو الفاظ اپنی تاثیر کھو دیتے ہیں۔ کیونکہ انسان الفاظوں سے زیادہ کرداروں سے متاثر ہوتا ہے۔
Skin in the Game کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شخص یکساں مقدار میں قربانی دے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ذمہ دار اپنے حصے کا بوجھ خود اٹھائے۔ کسی کے پاس وقت ہے تو وقت دے، کسی کے پاس علم ہے تو علم دے، کسی کے پاس وسائل ہیں تو وسائل دے، کسی کے پاس اثر و رسوخ ہے تو اسے مقصد کے لیے استعمال کرے، اور کسی کے پاس صرف اخلاص ہے تو وہ اخلاص بھی کم سرمایہ نہیں۔
اصل قیادت وہ نہیں جو سب کو آگے بھیج دے،
اصل قیادت وہ ہے جو خود آگے کھڑی ہو۔
جماعتیں بھی اسی اصول سے مضبوط ہوتی ہیں، ادارے بھی، تحریکیں بھی۔ تاریخ اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہے جنہوں نے اپنے حصے کی قیمت ادا کی۔ محض تقریروں سے تحریکیں زندہ نہیں رہتیں، محض قراردادوں سے ادارے مضبوط نہیں ہوتے اور محض عہدوں سے قیادت پیدا نہیں ہوتی۔ کسی نہ کسی کو اپنی آسائش، اپنا وقت، اپنی توانائی، اپنی شہرت اور کبھی کبھی اپنی ذات بھی مقصد کی چوکھٹ پر رکھنی پڑتی ہے۔
اسی لیے کسی جماعت یا تنظیم کی کامیابی کا پیمانہ یہ نہیں کہ اس کے عہدیدار کتنے ہیں، بلکہ یہ ہے کہ اس کے عہدیدار اپنے مقصد کے ساتھ کتنے وابستہ ہیں۔
جس دن ذمہ دار یہ سمجھنے لگیں کہ جماعت صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ میری بھی ذمہ داری ہے، اس کی کامیابی میری کامیابی اور اس کی کمزوری میں میری بھی جواب دہی ہے، اُس دن ادارے میں جان پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
پھر اجلاس صرف اجلاس نہیں رہتے، فیصلے محض فیصلے نہیں رہتے، عہدے صرف نام نہیں رہتے اور ذمہ داریاں صرف فہرست کا حصہ نہیں رہتیں، سب کچھ ایک مشترکہ مقصد، ایک مشترکہ امانت اور ایک مشترکہ جدوجہد کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
اور شاید کسی بھی ادارے کی کامیابی کا سب سے مختصر فارمولا یہی ہے۔
اگر کشتی سب کی ہے تو طوفان میں چپو بھی سب کو اٹھانا ہوگا۔
جس ادارے میں ہر شخص دوسروں کو Skin in the Game کا درس دے اور خود کنارے پر کھڑا رہے، وہاں کامیابی ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں۔
لیکن جس جماعت کے ہر فرد، بالخصوص اس کے ذمہ داران، کے دل میں یہ احساس جاگ جائے کہ
یہ صرف ادارہ نہیں، میری ذمہ داری ہے
یہ صرف مقصد نہیں، میری امانت ہے
اور اس کی کامیابی کے لیے مجھے بھی اپنا حصہ داؤ پر لگانا ہے۔
تو پھر وہ جماعت محض قائم نہیں رہتی، زندہ رہتی ہے، بڑھتی ہے، اثر پیدا کرتی ہے اور تاریخ میں اپنا نقش چھوڑتی ہے۔
قیادت دراصل وہی ہے جہاں عہدہ ذمہ داری بن جائے، ذمہ داری قربانی بن جائے، اور قربانی ایک ایسے مقصد سے جڑ جائے جسے انسان اپنی ذات سے بڑا سمجھنے لگے۔
اور یہی وہ مقام ہے جہاں Skin in the Game محض ایک انگریزی اصطلاح نہیں رہتی، بلکہ قیادت کی روح اور کامیاب تنظیم کا بنیادی اصول بن جاتی ہے۔ جسے امیر محترم بخوبی نبھا رہے ہیں اور دوسروں کے لئے ایک مثال ۔۔۔

سردار جواد علی خان
پنڈی گھیب اٹک

26/07/2026

زیر تعمیر مسجد محمد رسول اللہ، M1 موٹروے نزد پسوال انٹرچینج کے دورہ کے موقع پر قائدین مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک
امیر محترم سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ کا ناظم اعلٰی، ناظم رابطہ اور ترجمان کے ہمراہ مسجد کے پلاٹ کا وزٹ، کام کا جائزہ، منتظم مسجد قاری ولی الرحمن غازی سے تعمیر مسجد کے حوالے سے مشاورت

رب کریم جلد از جلد اس مسجد کی تکمیل کی سبیل بنائے اور اپنے اس گھر کو عبادت و علم کا گہوارہ بنا دے۔ اللھم آمین ثم آمین

#مسجداہلحدیث #اٹک

نائب صدر اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی مفتی عثمان عزیز حفظہ اللہ تعالٰی کی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک سردار جواد ...
24/07/2026

نائب صدر اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی مفتی عثمان عزیز حفظہ اللہ تعالٰی کی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک سردار جواد علی خان حفظہ اللہ سے ملاقات
امیر مرکزیہ کی راولپنڈی آمد پر مفتی عثمان عزیز حفظہ اللہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، علاقائی تنظیمی صورت حال کے علاوہ دعوت و تبلیغ کے ضمن میں بعض اہم امور پر تبادلہ خیال
دوسری سالانہ کے حوالے سے مشاورت

24/07/2026

صحابہ کرام رضوان اللًہ علیہم اجمعین پر طعن و تشنیع کرنے والوں کے لیے جسموں کو توڑ دینے والی، چکناچور کر دینے والی جہنم ہے ۔۔

خطبہ جمعۃ المبارکخطابت:  فضیلۃ الشیخ سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع اٹک تاریخ: 24 جولائ...
23/07/2026

خطبہ جمعۃ المبارک
خطابت: فضیلۃ الشیخ سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع اٹک

تاریخ: 24 جولائی 2026
مقام: جامع مسجد سلمان، فتح جنگ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں قرآن و سنت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،
تشریف لائیں، خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔

(تھٹہ ، تحصیل جنڈ) چھٹی سالانہ سیرت النبی کانفرنس کی مشاورت کے لئے سردار جواد علی خان حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث...
21/07/2026

(تھٹہ ، تحصیل جنڈ)
چھٹی سالانہ سیرت النبی کانفرنس کی مشاورت کے لئے
سردار جواد علی خان حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک اور ملک اختر حسین حفظہ اللہ تحصیل جنڈ کے امیر کی مقامی ذمہ داران کی دعوت پر تھٹہ آمد
ناظم کانفرنس نصیر بھائی اور خطیب مسجد ھذا قاری سہیل صاحب سے ملاقات
کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت، مقامی جماعتی صورتحال کا جائزہ

(گنگانوالی، پنڈی گھیب) تحصیل پنڈی گھیب کے گاؤں گنگانوالی میں موجود خوب صورت محمدی مسجد اہلحدیث 1990ء کی دہائی میں تعمیر ...
08/07/2026

(گنگانوالی، پنڈی گھیب)
تحصیل پنڈی گھیب کے گاؤں گنگانوالی میں موجود خوب صورت محمدی مسجد اہلحدیث
1990ء کی دہائی میں تعمیر شدہ مسجد جس سے پھیلتا ہوا نور آج ڈویژن بھر میں موجود ہے الحمدللہ
مسجد کی امامت و خطابت کی ذمہ داری مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل پنڈی گھیب کے ناظم قاری عطاء الرحمن رحمانی حفظہ اللہ سنبھالے ہوئے ہیں۔
جبکہ اسی گاؤں سے الشیخ نصیر علوی، شیخ کاشف امیر جوہر، شیخ ضیاء الرحمن فاروقی حفظھم اللہ تعالٰی سمیت کئی علماء کرام اپنے اپنے مقام پر دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ رب کریم سب علماء کرام کو سلامت رکھے۔ اللھم آمین ثم آمین

#مسجداہلحدیث #گنگانوالی #پنڈیگھیب

اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے زیرِ اہتمام دوسرا سالانہ دفاعِ صحابہ سیمینار04 جولائی | بروز ہفتہ | بعد از نمازِ مغربف...
04/07/2026

اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے زیرِ اہتمام
دوسرا سالانہ دفاعِ صحابہ سیمینار

04 جولائی | بروز ہفتہ | بعد از نمازِ مغرب

فضیلۃ الشیخ محترم سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ
(امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک)
خطاب ارشاد فرماتے ہوئے

📍 مقام:
جامع مسجد الرحیم، عباسی ٹاؤن، سٹریٹ نمبر 3، احمد سپر سٹور، گلزارِ قائد

اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے زیرِ اہتمامدوسرا سالانہ دفاعِ صحابہ سیمینار آج ان شاء اللہ تعالیٰ04 جولائی | بروز ہفتہ...
04/07/2026

اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے زیرِ اہتمام
دوسرا سالانہ دفاعِ صحابہ سیمینار

آج ان شاء اللہ تعالیٰ
04 جولائی | بروز ہفتہ | بعد از نمازِ مغرب

🎙️ خصوصی خطاب:
فضیلۃ الشیخ محترم سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ
(امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک)

📍 مقام:
جامع مسجد الرحیم، عباسی ٹاؤن، سٹریٹ نمبر 3، احمد سپر سٹور، گلزارِ قائد

اہلحدیث یوتھ فورس اسلام آباد یونٹ العمری کے قیام کے موقع پرفضیلۃ الشیخ سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہامیر مرکزی جمعیت...
04/07/2026

اہلحدیث یوتھ فورس اسلام آباد یونٹ العمری کے قیام کے موقع پر
فضیلۃ الشیخ سردار جواد علی خان صاحب حفظہ اللہ
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک کی خصوصی شرکت۔
اس موقع پر اسلام آباد یونٹ العمری کی نومنتخب کابینہ کے ذمہ داران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ اس یونٹ کو دینِ اسلام کی خدمت، دعوت و اصلاح اور نوجوانوں کی بہترین تربیت کا مؤثر ذریعہ بنائے، اور تمام ذمہ داران کو اخلاص، استقامت اور خیر و برکت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Jamiat Ahle Hadith Attock مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share