Ahlehadith Youth Force Attock

Ahlehadith Youth Force Attock قرآن و سنۃ سے وابستہ نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم..... اہلحدیث یوتھ فورس اٹک

📍Next Stop Vehari insha Allah ڈویژنل اہل حدیث کانفرنس وہاڑی اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کا جاری سفر حافظ محمد سلمان اعظم ص...
26/03/2026

📍Next Stop Vehari insha Allah
ڈویژنل اہل حدیث کانفرنس وہاڑی

اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان
کا جاری سفر حافظ محمد سلمان اعظم صاحب کی قیادت میں
منی اسٹیڈیم گوجرانوالہ سے
لیاقت باغ راولپنڈی تک اور پھر
حافظ آباد، کالج گراؤنڈ سے اب
وہاڑی ❣️

وہی عزم، وہ جذبہ اور وہی مشن ، دعوت اہلحدیث کے فروغ کے لئے پوری طاقت کے ساتھ


تحصیل پنڈی گھیب میں نماز عید کے اہلحدیث اجتماعاتجمع و ترتیب: ہمایوں جاوید، صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب1۔ جامعہ...
20/03/2026

تحصیل پنڈی گھیب میں نماز عید کے اہلحدیث اجتماعات

جمع و ترتیب: ہمایوں جاوید، صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب

1۔ جامعہ اسلامیہ مرکزی مسجد اہلحدیث محلہ گلزار آباد
خطیب: حافظ ارشد محمود شورش
وقت: 6:45 بجے

2۔ جامع مسجد عثمان غنی نزد راجہ CNG
خطیب: حکیم عبد القدوس
وقت: 6:45 بجے

3۔ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث انصاری مارکیٹ
خطیب: حافظ حمزہ مدنی
وقت: 7:00 بجے

4۔ مسجد التوحید نیو گلزار آباد گلشنِ حسیب
خطیب: مولانا خبیب عبداللہ
وقت: 7:00 بجے

5۔ جامع مسجد محمدی، اہلحدیث نکہ کلاں
خطیب: قاری ظفر صاحب
وقت: 7:45 بجے

6۔ جامع مسجد فاروق اعظم اہلحدیث، لنک روڈ چکی
خطیب: قاری عمر حیات صاحب
وقت: 7:30

7۔ جامع مسجد یسین اہلحدیث، چکی
خطیب: حافظ عبدالباسط مدنی
وقت: 7:30

8۔ محمدی مسجد, اہلحدیث امن پور
خطیب: قاری اعجاز صاحب
وقت: 7:45

9۔ جامع مسجد محمدی اہلحدیث، گنگانوالی
خطیب: مولانا ضیاءالرحمن فاروقی
وقت: 7:30 بجے

10۔ مسجد تقویٰ اہلحدیث، میانوالہ
خطیب: قاری عمران صاحب
وقت: 6:45 بجے

11۔ مسجد اہلحدیث، میانوالہ شہر
خطیب: قاری نوید صاحب
وقت: 7:30 بجے

12۔ محمدی مسجد اہلحدیث میانوالہ، ڈھوک ڈھلیال
خطیب: حافظ آصف ضیاء صاحب
وقت: 7:30 بجے

الداعی الی الخیر: شعبہ نشرواشاعت اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب

ماشاءاللہ تعالٰی اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب سے منسلک نکہ کلاں پنڈی گھیب سے  عثمان آصف بن آصف علی خاندورہ تفسیر ال...
20/03/2026

ماشاءاللہ تعالٰی
اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب سے منسلک
نکہ کلاں پنڈی گھیب سے عثمان آصف بن آصف علی خان
دورہ تفسیر القرآن الکریم مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کرام سے سند تکمیل حاصل کرتے ہوئے۔

استاذ مکرم قاری عبدالوکیل غازی صاحب کی میزبانی میں مرکز حسن بن علی سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہونے والے اس دورہ تفسیر کے مدرس فضیلۃ الشیخ فریداللہ الصافی حفظہ اللہ تھے۔ جب کہ انتظام و انصرام میں اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے کارکنان و ذمہ داران معاون رہے۔

قرآنی محبت سے معمور یہ خوب صورت ایام جہاں تھکا دینے والے ہوتے ہیں وہ سکون اطمینان اور ایمانی بیٹری کو چارج کرنے کے لئے اکسیر ہوتے ہیں۔

استاذ مکرم قاری عبدالوکیل غازی حفظہ اللہ، شیخ فریداللہ الصافی حفظہ اللہ اور AYF راولپنڈی سٹی و مرکز حسن بن علی کے جملہ ذمہ داران کو اس کامیاب دورہ تفسیر کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم شرکاء دورہ کی قرآنی محبت کو ہمیشہ کے لئے برقرار رکھے۔ اللھم آمین

الداعی الی الخیر: اہلحدیث یوتھ فورس ضلع اٹک

18/03/2026

اہلحدیث یوتھ فورس پنڈی گھیب کا شہزادہ رکن حافظ محمد عبداللہ بن حافظ ارشد محمود شورش، نماز تراویح میں اپنی زندگی کا پہلا مصلی سناتے ہوئے۔
تکمیل قرآن کے موقع کا ایک خوب صورت کلپ، سورہ الناس کے ساتھ سورہ البقرہ کی کچھ آیات اس عزم کے ساتھ کہ قرآن سے محبت کا یہ تعلق جاری و ساری رہے گا بتوفیق اللہ تعالٰی

بمقام: جامعہ اسلامیہ، گلزار آباد پنڈی گھیب

اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب کے صدر ہمایوں جاوید کی صدارت میں ایک خوبصورت اور بابرکت افطار بیٹھک کا اہتمام کیا گیا،...
18/03/2026

اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب کے صدر ہمایوں جاوید کی صدارت میں ایک خوبصورت اور بابرکت افطار بیٹھک کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر پنڈی گھیب کی مختلف اہلحدیث مساجد کے ائمۂ تراویح کے ساتھ ایک خوشگوار اور بامقصد نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست میں جامعہ اسلامیہ سے حافظ محمد عبداللہ بن حافظ ارشد محمود شورش، محمدی مسجد اہلحدیث سے حافظ محمد عمیر بن قاری نذیر مدنی (مانسہرہ)، مسجد عثمان غنی اہلحدیث سے قاری ثاقب صاحب (بھکر) اور حافظ عثمان (قائد آباد)، جبکہ مسجد توحید اہلحدیث سے حافظ ثمامہ بن حافظ عبدالباسط مدنی نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک کے ناظم ہفت روزہ رسالہ "اہلحدیث" حاجی محمد خبیب عبداللہ صاحب اور ناظم سوشل میڈیا حافظ عبدالرحمن صاحب بھی موجود تھے۔ میزبانِ مجلس حافظ ساجد الرحمن (سیکرٹری سوشل میڈیا، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان) نے تمام شرکاء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور اہلحدیث یوتھ فورس پنڈی گھیب کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایسی نشستیں اتحاد، محبت اور دینی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

(پنڈی گھیب) اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب، ضلع اٹک کے صدر ہمایوں جاوید کی اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے صدر حافظ...
16/03/2026

(پنڈی گھیب)
اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب، ضلع اٹک کے صدر ہمایوں جاوید کی
اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے صدر حافظ ساجد الرحمن و سیکرٹری سوشل میڈیا امان عارف گجر سے خوش گوار ملاقات

تحصیل پنڈی گھیب میں یوتھ فورس کے نظم کو موثر و مضبوط بنانے، تنظیمی تحرک، شعبہ تبلیغ کو تسلسل اور حکمت عملی کے ساتھ ایکٹو کرنے پر مشاورت

اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے نظریہ و مشن کو عام کرنے کے لئے اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کی جانب سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

الداعی الی الخیر: شعبہ نشرواشاعت اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب

11/03/2026

قاری عمیر مدنی بن قاری نذیر مدنی
نماز وتر کی امامت کرواتے ہوئے
بمقام: محمدی مسجد اہلحدیث، انصاری مارکیٹ پنڈی گھیب

فضیلۃ الشیخ قاری عبدالمقیت بلوچ حفظہ اللہ تعالٰی مدرس مرکز حسن بن علی، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی پنڈی گھیب، مسجد عثمان غنی ا...
06/03/2026

فضیلۃ الشیخ قاری عبدالمقیت بلوچ حفظہ اللہ تعالٰی
مدرس مرکز حسن بن علی، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
پنڈی گھیب، مسجد عثمان غنی اہلحدیث میں ہماری زندگی اور آخرت کے تعلق سے رمضان کی اہمیت
پر خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے ہیں۔

اللہ کریم شیخ محترم کو صحت سلامتی والی زندگی عطا فرمائے اور آپ کے سفر کو قبول فرمائے۔

الداعی الی الخیر: اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب

ماشاءاللہ تعالٰی،  اھلا و سھلا مرحبا بکم اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے شعبہ تبلیغ کے ذمہ دار قاری عبدالمقیت بلوچ صاح...
05/03/2026

ماشاءاللہ تعالٰی، اھلا و سھلا مرحبا بکم

اہلحدیث یوتھ فورس راولپنڈی سٹی کے شعبہ تبلیغ کے ذمہ دار قاری عبدالمقیت بلوچ صاحب حفظہ اللہ تعالٰی
مدرس مرکز حسن بن علی، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
کو پنڈی گھیب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اٹک کی دعوت پر 06 مارچ 2026ء کا خطبہ جمعۃ المبارک جامع مسجد عثمان غنی، پنڈی گھیب میں پڑھائیں گے۔

ہمایوں جاوید، صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل پنڈی گھیب

28/02/2026

پنڈی گھیب
مرکز اہلحدیث و جامعہ اسلامیہ گلزار آباد سے سورۃ التوبۃ کی چند آیات حالات حاضرہ کی مناسبت سے سماعت فرمائیے۔

اِنْفِرُوۡا خِفَافًا وَّثِقَالًا وَّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
(اللہ کی راہ میں) نکلو خواہ ہلکے ہو کر خواہ بوجھل ہو کر اور اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

تلاوت کلام مجید کی سعادت عزیزم حافظ عبداللہ ارشد بن حافظ ارشد محمود شورش بن مولانا محمد حیات رحمۃ اللہ کو حاصل ہے۔ اللہ کریم اس شہزادے کو اپنی اجداد کا جان نشین بنائے اور دین و مسلک کا سچا خادم بنائے۔ اخلاص نصیب فرمائے اور حسنات کو قبول فرمائے۔
اللھم آمین ثم آمین

27/02/2026

جامع مسجد عثمان غنی اہلحدیث پنڈی گھیب سے قاری ثاقب صاحب حفظہ اللہ کی خوب صورت تلاوت کلام مجید سماعت فرمائیے۔

Address

Attock

Telephone

+923120407060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahlehadith Youth Force Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ahlehadith Youth Force Attock:

Share