Muhammad Habib Ahmed

Muhammad Habib Ahmed This page is created to promote the love of Prophet Muhammad (Sallallaho Alaihi wa Aalihi Wasallam).

ان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد بلال محلہ بشیر اعوان اٹک میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد م...
17/08/2026

ان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد بلال محلہ بشیر اعوان اٹک میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جائے گا۔
جمیع عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان شاء اللہ 5 ستمبر 2026 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد نورانی ڈھوک فتح کے سامنے والی گلی میں سالانہ محفل میلاد...
17/08/2026

ان شاء اللہ 5 ستمبر 2026 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد نورانی ڈھوک فتح کے سامنے والی گلی میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جمع عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان شاءاللہ تعالیٰ تیسری سالانہ مشعل بردار ریلی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 23 اگست 2026 بروز ات...
17/08/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ
تیسری سالانہ مشعل بردار ریلی
بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
23 اگست 2026 بروز اتوار شام 5 بجے جامع مسجد نورانی ڈھوک عالم دین شکر درہ اٹک سے نکالی جائے گی۔
جمع عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شرکت کی دعوت پیش کی جاتی ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
منجانب
انتظامیہ مسجد نورانی وسیرت کمیٹی شکردرہ اٹک

ان شاءاللہ عظیم الشان سالانہ جلوس عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) منعقد کیا جارہا ہے ۔ آپ تمام احباب کو شرکت کی دعو...
17/08/2026

ان شاءاللہ عظیم الشان سالانہ جلوس عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) منعقد کیا جارہا ہے ۔ آپ تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔۔
23 اگست بروز اتوار صبح 08 بجے.
افتتاح جلوس:- مسجد صبوریہ حضرت مائی صاحبہ. محلہ بشیر اعوان تا دارالعلوم جامعہ قادریہ حقانیہ دربار عالیہ قادریہ حضرت پیر بادشاہ صاحب محلہ آمین آباد اٹک شہر ۔

تمام اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارکمالک کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے صدقے وطن عزیز پاکستان کی ن...
14/08/2026

تمام اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک
مالک کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے صدقے وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت فرمائے اور اندرونی بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ جس مقصد کی خاطر یہ وطن حاصل کیا گیا، مالک اس مقصد کے حصول میں کامیابی عطا فرمائے۔ نیک صالح قیادت عطا فرمائے اور اسلام و پاکستان دشمن عناصر سے اس کو پاک فرمائے۔
ہمارے جن مسلمان بھائی بہنوں نے اس کے حصول کی خاطر اپنی قربانیاں پیش کیں یا اذیتیں براشت کیں، مالک کریم سب کے درجات بلند فرمائے۔
آمین بجاہ طٰہٰ و یٰس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
30 صفر المظفر 1448ھ بروز جمعہ
بمطابق 14 اگست 2026

رب کائنات کے فضل و کرم، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہِ خاص اور اپنے مشفقین کی دعاؤں کی بدولت تعلیمی سلسلے کا...
08/07/2026

رب کائنات کے فضل و کرم، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہِ خاص اور اپنے مشفقین کی دعاؤں کی بدولت تعلیمی سلسلے کا ایک اور زینہ طے ہوا۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِک
8 جولائی 2026 بروز بدھ
22 محرم الحرام 1448ھ

آج کسی ماں کی گود اُجڑ جائے، کسی باپ کے جگر کا ایک ٹکڑا دنیا سے رخصت ہو جائے تو اُن پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ قربان جائیں اُ...
26/06/2026

آج کسی ماں کی گود اُجڑ جائے، کسی باپ کے جگر کا ایک ٹکڑا دنیا سے رخصت ہو جائے تو اُن پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ قربان جائیں اُس عظیم امام کی عظم و ہمت اور جرأت و استقامت پر جس نے ایک دو نہیں اپنے خاندان کے 72 افراد دین اسلام پر نثار کر دیئے لیکن پھر بھی زباں پر آہ و فغاں نہیں بلکہ صبر و استقامت کے اس عظیم پیکر کی زبان پر صبر و شکر کے یہ کلمات "میں اپنے رب کے فیصلے پر راضی اور اس کی آزمائشوں پر صابر و شاکر ہوں" جاری تھے۔ جرأت و استقامت اور عظم و استقلال کے اس عظیم پیکر کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مالک کریم اُن کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اُن کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
26 جون 2026 بروز جمعہ
10 محرم الحرام 1448 ہجری

26/06/2026

Address

Zia-ul-Islam Road
Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Habib Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share