Masooma Shaheed Qabristan معصوم شہیداں قبرستان

Masooma Shaheed Qabristan معصوم شہیداں قبرستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Masooma Shaheed Qabristan معصوم شہیداں قبرستان, Cemetery, Masooma Shaheed Qabristan, Kot Sipra Kulab, Ahmadpur East.
(1)

تمام عاشقان رسول کو عیدالاضحیٰ مبارک
27/05/2026

تمام عاشقان رسول کو عیدالاضحیٰ مبارک

عرس مبارک جہانیاں جہانگشت
22/05/2026

عرس مبارک جہانیاں جہانگشت

23/04/2026

*اعلان نماز جنازہ*

*مہر منظور احمد سپراء مرحوم کا پوتا مہر سلطان احمد سپراء کا بیٹا زاہد سلطان سپراء بقضائے الٰہی وفات پا چکا ہے*

*جس کی نماز جنازہ صبح am 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔*

*پتہ:*
*بستی جھوک سپراء، موضع عنایت پور، احمد پورشرقیہ، بہاولپور، پنجاب، پاکستان*

*رابطہ نمبر*

03017764393
03008100695
03006500187
03126251185

*تاریخ نماز جنازہ*

*06 ذوالقعدہ 1447ھ*

*24 اپریل 2026 جمعہ*

*وقت نماز جنازہ*

*09:30AM*

*اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک پنجتن پاک کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔*

*اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ*

16/12/2025

اعلان نماز جنازہ

مھر مشتاق حسین سپراء

بقضائے الٰہی وفات پا چکا ہے
جن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر 03:00pm بجے ادا کی جائے گی۔

پتہ:
بستی چاہ مسجد والا، موضع نظام پور، احمد پور شرقیہ، بہاولپور، پنجاب، پاکستان

وقت نماز جنازہ

03:00pm

رابطہ نمبر

03004817301
03126251185

تاریخ نماز جنازہ

25 جمادی الثانی 1447ھ

17 دسمبر 2025 بدھ

اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک پنجتن پاک کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

تمام دوستوں سے مدنی التجاء ہے کہ اول آخر درود شریف ایک بار الحمدللہ تین بار قل شریف پڑھ کر ایصال ثواب کرے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

https://chat.whatsapp.com/Luz2QpIWsYXHuf2IV34JFl?mode=ems_copy_t

  سالانہ عرس مبارک   شہید،   شہید مشہور لقب معصوم شہید تمام دوست احباب سے شرکت کی مدنی التجاءاول آخر درود پاک ایک بار  #...
30/11/2025




سالانہ عرس مبارک شہید، شہید مشہور لقب معصوم شہید

تمام دوست احباب سے شرکت کی مدنی التجاء
اول آخر درود پاک ایک بار #الحمدللہ شریف تین بار پڑھ کر #ایصال ثواب کرے

https://maps.app.goo.gl/NcH4281M7pzRhecx8

#قبرستان





756 واں سالانہ  #عرس مبارکسیدی ومرشدی و مولائی وجدی معظمی قطب الاقطاب غوث الاغواث،سلطان المشائخ،منبع کرامات،مخدوم الاولی...
04/11/2025

756 واں سالانہ #عرس مبارک
سیدی ومرشدی و مولائی وجدی معظمی قطب الاقطاب غوث الاغواث،سلطان المشائخ،منبع کرامات،مخدوم الاولیاء الکاملین، مرکز رشدوہدایت، آدم ثانی آدم السادات مورث اعلی سادات برصغیر پاک وہند جلال اللہ ،جلال اعظم فرزند رسول ،ثانی حیدر کرار جلال الدین والملت جد السادات نقویہ بخاریہ جلالیہ جعفریہ اثناء عشریہ خیر البریہ وارث امامت وارث ع دستار رسول ص نور جمال قطب کمال ثانی حیدر کرار ع پاک جل اللہ ابو دستم مخدوم اعظم حضور حضرت شیر شاہ

حسنی الحسینی نقوی البخاری مورث اعلی سادات برصغیر پاک و ہند کی اس دنیا میں تشریف آوری 595ھ بخارا میں ہوئی بعدازاں مخدوم سید جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری سرکار 641ھ میں اوچ تشریف لاۓ یہاں سرخپوش بخاری نے دعوت اسلام اور فیاض و برکات سے اسلام کا سر بلند کیا سید سرخپوش بخاری سرکار کا وصال مبارک 690ھ اوچشریف میں ہوا اور آپکا مقبرہ بھی یہاں ہی ہے آپکا ہر #سال 17، 18، 19 کو بہت جوش و خروش سے منایا جاتا جس میں دنیا بھر سے زائرین، مریدین اور عقیدت مند اس میں بھر پور شرکت کرتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال میں شیر شاہ سید جلال الدین حیدر بخاری کے عرس موقع پر دربار کے سجادہ نشین اور عہد نے رسومات کا آغاز کیا سجادہ نشین مخدوم سخی السید زمرد حسین حسنی الحسینی نقوی البخاری سجادہ نشین دربار عالیہ جلالیہ مخدوم اعظم حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش نقوی البخاری مورث اعلی سادات برصغیر پاک و ہند دربار عالیہ جلالیہ حضرت مخدوم سید جلال الدین حسین نقوی البخاری المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشت مدینۃ السادات اوچ شریف اور دربار کے ولی عہد
مخدوم سخی السید حسن زمرد نقوی البخاری حسنی الحسینی المعروف چن سائیں سرکار ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ مخدوم اعظم حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش نقوی البخاری مورث اعلی سادات برصغیر پاک و ہند دربار عالیہ جلالیہ حضرت مخدوم سید جلال الدین حسین نقوی البخاری المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشت مدینۃ السادات اوچ شریف
نے دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور خوشبو سے معطر کیا جسکے بعد چادر پوشی اور تاج پوشی کی گئ
دربار عالیہ جلالیہ شیر شاہ سرخپوش بخاری کو برقی لائٹو ں سے سجایا گیا اور دربار پر چراغاں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں زائرین نے کافی تعداد میں شرکت کی اسکے علاوہ مخدومزادہ سید حسین زمرد حسنی الحسینی نقوی البخاری، مخدومزادہ سید شہباز زمرد حسنی الحسینی نقوی البخاری، مخدومزادہ سید محمد سالار مہدی حسنی الحسینی نقوی البخاری صاحبزادہ دربار عالیہ جلالیہ مخدوم اعظم حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش نقوی البخاری مورث اعلی سادات برصغیر پاک و ہند دربار عالیہ جلالیہ حضرت مخدوم سید جلال الدین حسین نقوی البخاری المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشت مدینۃ السادات اوچ شریف نے
سرخپوش بخاری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 755 ویں عرس کی تقریب میں دیگر شرکاء اور اہل علاقہ زائرین، عقیدت مند اور مریدین نے بھرپور شرکت کی التجاء ہے





نَام .. نَامَعلُوم    عُمر نَا مَعلُوم     آج وَالد صاحب کی قَبر پر دُعا اور سَیلاب ،  بَارش سے حِفاظَت کے لِیے جَانا ہُ...
01/09/2025

نَام .. نَامَعلُوم عُمر نَا مَعلُوم آج وَالد صاحب کی قَبر پر دُعا اور سَیلاب ، بَارش سے حِفاظَت کے لِیے جَانا ہُوا تَو دَیکھا قَبرستان مَیں اَیک قَبر بَارش کی وَجہ سے شَہید ہو چُکی ہے قَبرستان کے گَورکن نَے بَتایا وَکیل صاحب یہ قَبر بُہت پُرانی ہے اور آج تَک مَیں نَے اِس کا وارث نہیں دَیکھا ۔ مَیں گَورکن کی بَات سُن کر بُہت حَیران ہوا کے آج تَک کوئی اِس قَبر والے کو مِلنے ہی نہیں آیا ۔ مَیں نَے گورکن سے کَہا آپ اِس شَہید قَبر کو فَورًا تَعمیر کر دو آج سے اِس قَبر کا وارث مَیں ہُوں ۔ یَقین جَانیں دوستوں جِس طَرح آپ بَارش ، سیلاب اور طُوفان مَیں اپنی جَان و مَال اور ضَروری اَشیا کی حِفاظت کرتے ہیں اِسی طَرح آپ کے اَپنے جو قَبرستان مَیں ہیں اُن کی بِھی حِفاظت ضَروری ہے ۔ بَرائے مہربانی اَپنوں سے مِلنے قَبرستان ضَرور جَایا کریں اور یَاد رَکھیں اَنسان کی زِندگی کی کہانی پَتہ کَیا ہے ؟ غُسل ، کَفن ، دُعا ، دَفن اور پِھر کَہانی خَتم 🫡❤️👨‍🎓⚖️

08/07/2025

#قبرستان

07/06/2025

عید کے دن خداوند قدوس کی بارگاہ میں دعا

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ

اے ہمارے رب، اے کریم و رحیم مولا
آج عیـــؔـدالاضـحـــؔـی مبـــؔـارکـــؔـ کا دن ہے،

ہم تیری بارگاہ میں تیرے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے، ان کے وسیلے سے،

دستِ دعا دراز کرتے ہیں۔

یا اللہ!امتِ محمدیہ کے تمام مرد و خواتین کی مغفرت فرما،

ان کی نمازیں، قیام، رکوع و سجدے، تلاوت و ذکر اور دعائیں،

سب عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما۔

اے بخشنے والے پروردگار! ہماری کوتاہیوں، لغزشوں، غفلتوں اور گناہوں کو معاف فرما، ہمیں علم نافع، عمل صالح،

دل کی پاکیزگی، زبان کی صداقت، اور تیری دائمی رضا نصیب فرما۔

یا رب العالمین! جو تنگدست ہیں، ان کے رزق میں کشادگی فرما،

جو بیمار ہیں، انہیں کامل شفا عطا فرما،جو پریشان حال ہیں،

ان کے حالات سنوار دے، جو دکھ و غم میں ہیں، ان کے دلوں کو راحت و اطمینان عطا فرما،

جو اولاد کے متمنی ہیں، انہیں صالح،

نیک سیرت، آنکھوں کی ٹھنڈک بخشنے والی اولاد عطا فرما۔

یا اللہ! جن گھروں میں ناچاقی،

بے برکتی اور بے سکونی ہے،

ان میں محبت، الفت، رزق اور نورِ ایمان داخل فرما،

ہماری جھولیاں اپنی عطاؤں،

رحمتوں، کامیابیوں اور نعمتوں سے بھر دے۔

اے ربِ کریم! دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر رحم فرما،

ان کی بے بسی کو طاقت، ان کی پکار کو قبولیت،

اور ان کے لیے عزت، آزادی اور مسرت کی راہیں کھول دے،

خصوصاً فلسطین اور کشمیر اور ہر مظلوم خطے کے اہلِ ایمان کو اپنی خاص مدد و نصرت سے سرفراز فرما۔

اے ربِ ذوالجلال! تجھے واسطہ ہے اپنے محبوب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا،

سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،

اہلِ بیتِ اطہار و ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہم،

اور تیرے جلیل القدر اولیاء،

بالخصوص سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کے صدقے سے،

ہمیں اپنی رحمتِ خاص، قربِ خاص اور نعمتِ خاص سے نواز دے۔

آمین یارب العالمین
وصلِّی اللّٰہ على سيدنا محمدٍ وآله وأصحابه أجمعين

Address

Masooma Shaheed Qabristan, Kot Sipra Kulab
Ahmadpur East
63350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masooma Shaheed Qabristan معصوم شہیداں قبرستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category