Minhaj ul Quran Abbottabad سرکل بکوٹ

Minhaj ul Quran Abbottabad سرکل بکوٹ 🇭🇺 Mustafavi Mission 🇭🇺

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم منہاج القرآن، جلیل القد...
15/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم منہاج القرآن، جلیل القدر عالمِ دین، استاذ العلماء، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب وصال فرما گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج 15 جون بعد نمازِ مغرب 7:30 بجے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور پر پڑھائیں گے۔

مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے نہایت دیرینہ رفقاء میں شامل تھے اور گزشتہ چار دہائیوں سے تدریسِ قرآن، افتاء، دعوت و تربیت اور دینی خدمت کے منصبی فرائض نہایت اخلاص، وقار اور علمی بصیرت کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ذات ہزاروں طلبہ، علماء اور وابستگانِ دین کے لیے علم، حکمت، تقویٰ اور اعتدال کا روشن مینار تھی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ پسماندگان، اہلِ خانہ، تلامذہ، رفقاء اور جملہ متعلقین کو صبرِ جمیل، اجرِ عظیم اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !نائب ناظم اعلیٰ ...
01/06/2026

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !

نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون محترم المقام علامہ جاوید القادری صاحب کی زیر صدارت جامعہ عرفان القرآن میں تنظیمی و تحریکی امور پر نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں پٹن کلاں و خورد میں ہونے والے تنظیمی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اجلاس میں سید ثاقب حسین شاہ صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد ، علامہ سجاول الحق صاحب ناظم نظام المدارس پاکستان ہزارہ زون اور سید خبیب حسین شاہ صاحب پرنسپل کالج آف شریعہ ترناوہ نے خصوصی شرکت کی ۔

صدر تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ماسٹر حفیظ الرحمن صاحب نے معزز مہمانوں کو پٹن کلاں و خورد میں ہونے والی تنظیمی و تحریکی سرگرمیوں پر بریفننگ پیش کی جس پر معزز مہمانوں نے علاقہ بھر میں ہونے والی تحریکی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

علاؤہ ازیں اعلی خدمات کے اعتراف میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون علامہ جاوید القادری صاحب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں وذیلی تنظیمات کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

منہاج القرآن علماء کونسل ، تحریک منہاج القرآن ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ( پٹن کلاں) کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے ۔

تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ایبٹ آباد کے زہر اہتمام اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد !مرکزی آفس تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں م...
31/05/2026

تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ایبٹ آباد کے زہر اہتمام اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد !

مرکزی آفس تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں میں گزشتہ روز اک اہم ترین مشاورت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
جسمیں خصوصی شرکت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون علامہ جاوید القادری ، صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد سید ثاقب حسین شاہ صاحب ، ناظم نظام المدارس پاکستان ہزارہ زون علامہ سجاول الحق قادری اور پرنسپل کالج آف شریعہ ترناوہ سید خبیب شاہ صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ۔

علاؤہ ازیں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ، منہاج علماء کونسل پٹن کلاں ، منہاج یوتھ لیگ پٹن کلاں اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پٹن کلاں کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے ۔

ورکرز کنونشن بسلسلہ عید ملن پارٹی خصوصی شرکت :علامہ پروفیسر جاوید القادری صاحب( نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون)محترم ...
30/05/2026

ورکرز کنونشن بسلسلہ عید ملن پارٹی

خصوصی شرکت :

علامہ پروفیسر جاوید القادری صاحب( نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون)

محترم المقام عزیز الرحمن صاحب ( نائب صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد)

عزت مآب محمد الیاس صاحب( سوشل میڈیا ہیڈ ہزارہ زون )

11/05/2026

حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیّدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ اخلاقِ حسنہ، خدمتِ خلق اور اتباعِ سنّت کی تعلیم دی۔ آپ کی تعلیمات کا خلاصہ یہی تھا کہ انسان پہلے اپنے کردار، معاملات اور حقوق العباد کو درست کرے، اس سے پھر روحانی منازل آسان ہو جاتی ہیں۔ آپ علم و عرفان کا بحرِ بیکراں تھے، عصرِ حاضر کے فکری، علمی اور روحانی مسائل پر آپ کی بصیرت رہتی دنیا تک طالبانِ حق کیلئے مشعلِ راہ رہے گی۔

11/05/2026

حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم
کا جانوروں سے متعلق حکم۔


24/04/2026

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا صوفی ممتاز احمد عباسی ( ناظم تحریک منہاج القرآن پٹن خورد) اور محترم سرفراز حسین عباسی کے برادر اصغر محمد آفتاب عباسی ( فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت

انا للہ وانا الیہ راجعون ممتاز احمد عباسی صاحب (ناظم تحریک منہاج القرآن پٹن خورد ایبٹ آباد) اور سرفراز عباسی صاحب کے برا...
22/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

ممتاز احمد عباسی صاحب (ناظم تحریک منہاج القرآن پٹن خورد ایبٹ آباد) اور سرفراز عباسی صاحب کے برادر اصغر
محترم محمد آفتاب عباسی ( فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور ) سیشن (1998-2005) داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔

مالک لم یزل مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق مرحمت فرمائے

تحریک منہاج القرآن پٹن خورد و پٹن کلاں

Address

Abbottabad
22020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj ul Quran Abbottabad سرکل بکوٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Minhaj ul Quran Abbottabad سرکل بکوٹ:

Shortcuts

Share