Al.Suffa Quranic Institute

Al.Suffa Quranic Institute قرآن پاک کے حفظ اور تجوید کا منفرد ادارہ۔
مرکز الصفہ گلیات کالونی نواں شہر ایبٹ آباد

15/12/2025

سال2026 میں مرکز الصفہ شعبہ تحفیظ میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں
خواہشمند طلباء کرام پہلے آئیں پہلے پائیں
03061374657

🌙 تکمیلِ حفظِ قرآن و دستاربندیِ حفاظ 🌙آؤ کہ محفلِ نور سجی ہے آج پھرقرآن کے مہکتے ہوئے موتیوں کا سفردستارِ عزّ و شرف ہے س...
23/11/2025

🌙 تکمیلِ حفظِ قرآن و دستاربندیِ حفاظ 🌙

آؤ کہ محفلِ نور سجی ہے آج پھر
قرآن کے مہکتے ہوئے موتیوں کا سفر
دستارِ عزّ و شرف ہے سرِ حافظ کے لیے
عرش تک جا پہنچا ہے یہ مقدس ہنر

لبوں پہ ان کے تلاوت کے جو موتی جھلکیں
فضا میں رحمتِ باری کی کرنیں چمکیں
زمین مسرور، فلک محوِ نیاز و دعا
یہ لمحے جن کی نسبت سے زمانے مہکیں

ادارہ کرتا ہے دعوت دل کی گہرائی سے
آ جاؤ اہلِ محبت! بڑی شوقی سے
محفلِ تکمیلِ قرآں آج بپا ہے یہاں

✨تاریخ۔۔۔۔۔۔۔06/02/2026
مقام۔۔۔۔۔۔۔
مرکز الصفہ گلیات کالونی ایبٹ آباد #

آؤ!
کہ اہلِ دل، اہلِ نظر منتظر ہیں
حافظوں کے سروں پر رکھے جائیں گے تبرک کے تاج
اور رحمتیں اتریں گی فرشتوں کی قطاروں کے ساتھ…

24/10/2025

الحمد للّٰہ رب العالمین
مرکز الصفہ گلیات کالونی ایبٹ آباد کے
طلباء کے لیے گیزر انسٹال کر دیا گیا ہے

اب تک گیزر کے لیے جو رقم وصول ہوئی اس کی تفصیل
12000
1000
550
7420
ٹوٹل رقم جو جمع ہوئی
20940

خرچ کی تفصیل

26 ہزار کا گیزر
5 ہزار فٹنگ و مزدوری
گیزر کی مد میں
10060 روپے جو مزید جمع کرنے ہیں
جن احباب نے اس مد میں تعاون کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں

21/10/2025

06:02:2026
کا خطبہ جمعۃ المبارک
مفتی عبد الرحمن عابد صاحب
مرکز الصفہ گلیات کالونی ایبٹ آباد میں ارشاد فرمائیں گے

مقابلہ حمد و نعت کے نتائج پہلی پوزیشن ارسلان بن علی فرمان گلیات  محلہ جندردوسری پوزیشن عبیداللہ بن قاری سہیل اقبال منڈیا...
18/10/2025

مقابلہ حمد و نعت کے نتائج
پہلی پوزیشن
ارسلان بن علی فرمان
گلیات محلہ جندر

دوسری پوزیشن
عبیداللہ بن قاری سہیل اقبال
منڈیاں ایبٹ آباد

تیسری پوزیشن
طلحہ بن حبیب الرحمن
گلیات محلہ جندر

25/09/2025

مرکز الصفہ گلیات کالونی ایبٹ آباد کا اعزاز کم ترین مدت میں شعبہ طالبات میں دو ہونھار طالبات نے مکمل قرآن مجید حفظ کر لیا یقینا اس میں قاری عبد الحسیب گلیاتی حفظہ اللہ کی محنت
قابل تحسین ہے مبارک باد پیش کرتے ہیں
خوش نصیب طالبات کے نام

1۔ایمان ظہیر بنت محمد ظہیربن مولانا محمد یوسف رح باغ نکر کالاباغ۔۔
2۔ایمان شکیل بنت شکیل احمد چونا کاری نواں شہر

03/09/2025

السلام علیکم
ہمارے پاس مدرسے میں 6 طلباء ہیں جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں
انکے لیے یونیفارم چاہئے اگر ممکن ہو سکے تو ضرور تعاون کریں

الحمد للہ رب العالمین حافظ کرام کو قرآن مجید کا لفظ با لفظ ترجمہ آنا بہت ضروری ہے اس لیے برادر مکرم ڈاکٹر ساجد ربانی صاح...
23/08/2025

الحمد للہ رب العالمین
حافظ کرام کو قرآن مجید کا لفظ با لفظ ترجمہ آنا بہت ضروری ہے
اس لیے برادر مکرم ڈاکٹر ساجد ربانی صاحب
باقاعدہ ایک نصاب آسان فھم القرآن کے نام سے جو اپنی مسجد کے نمازیوں کو پڑھا رہے تھے
ہم نے گزارش کی کہ طلباء کے لیے بھی وقت دیں تو
شفقت فرماتے ہوئے دو دن عنایت کئے
اب طلباء کی ترجمہ کلاس بروز جمعرات و جمعہ بعداز نماز عصر ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ محترم ڈاکٹر صاحب کی اس کاوش کو اپنی جناب میں ردجہ قبولیت سے نوازے آمین
طلباء کرام کو صحیح معنوں میں قرآن مجید سمجھنے کی توفیق عنایت فرمائے
آمین ثم آمین ❤️

15/04/2025

السلام علیکم
اس سال نئے داخل ہونے والے طلباء میں
ہمارے ادارے میں 12 طلباء جن میں (یتیم اور غریب بچے ہیں )
جو مدرسے کا یونیفارم نہیں لے سکتے
اگر آپ میں سے کوئی
بھائی اس کار خیر میں تعاون کر سکتے ہیں تو ضرور کریں
جزاکم اللہ خیرا
اور اگر کوئی بھائی بذات خود کپڑا لے کر دینا چاہتے ہیں تو بھی
دے سکتے ہیں

آپ کا تعاون ایک جاری صدقہ بن سکتا ہے۔۔
09/03/2025

آپ کا تعاون ایک جاری صدقہ بن سکتا ہے۔۔

01/03/2025

Address

Galiyat Colony Nawanshehr
Abbottabad

Opening Hours

Monday 07:30 - 11:30
13:00 - 16:00
Tuesday 07:30 - 11:30
13:00 - 16:00
Wednesday 07:30 - 11:30
13:00 - 16:00
Thursday 07:30 - 11:30
13:00 - 16:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923419374657

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al.Suffa Quranic Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share