Evangelical Church Abbottabad

Evangelical Church Abbottabad The Evangelical Church Abbottabad, Khyber Pakhtunkhwa Pakistan.

15/04/2020

صفنیاہ کی کتاب۔

تاریخی پس منظر
۔

تاریخی طورپر اہل یہوداہ کی حالت ،

شاہ یہوداہ آخز اتنا اچھا بادشاہ نہیں تھا۔ 2 سلاطین 17 : 1-2
شاہ سامریہ ہُوسیع بن اِیلہ شاہ اسور کا مطیع ہو چکا تھا۔2 – سلاطین 17 : 3-4

شاہ یہوداہ آخز کا بیٹا حزقیاہ اچھا بادشاہ تھا۔2 – سلاطین 18 : 1 – 8

حزقیاہ کا بیٹا منسی خُدا سے دور ہوگیا 2 ۔ سلاطین 20 : 21 ، 21 باب

منسی کا بیٹا امُون بھی خُدا سے دور رہا 2 : سلاطین 21 : 18 - 25

لیکن امُون کا بیٹا یوسیاہ اچھا بادشاہ تھا۔جو خُدا کی طرف لوٹا ۔ 2 : 22 - 1 - 2
تاریخی اعتبار سے سکوتی لشکر نے 632 ق م میں اُسور پر حملہ کیا اِن دنوں میں یوسیاہ بادشاہ اپنی بہتر اصلاحات کر سکتا تھا تاکہ اسوری مدخلت نہ کر سکتے۔لیکن اُس نے کوئی خاص اصلاحات نہ کیں۔ سکوتی لشکر کشی کرتے رہے اور بڑھتے ہوئے مصر کی سرحد تک پہنچ گئے جہاں پر فرعون سموٹلس اول نے اُنہیں شکست دی جس سے اُن کا اسرائیل پر حملہ رُک گیا ۔
صفنیاہ نبی اُن کے مہلک حملوں کے پس منظر میں خُداوند کے غضب کی تصویر کھینچتا ہے۔

اسیری سے پہلے کے تمام انبیاء اصغر میں سب سے آخر میں رکھا گیاہے۔
کتاب کی تاریخ 621 ق م ہے۔

صفنیاہ کا لفظی معنی یہواہ چھپاتا ہے ۔

15/04/2020

تمام چرچ ممبران اور دیگر دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایونجیلیکل چرچ ایبٹ آباد کی طرف سے بائبل اسٹڈی کا انتظام کیا جا رہا ہے جو کہ آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ سلسلہِ سٹڈی پرانے عہد نامہ سے صفنیاہ کی کتاب ہے۔ جو لوگ اِس کتاب کا مطالعہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں وہ ہمارے ساتھ مل سکتے ہیں۔ چرچ کے پیج پر آیئں اور ہمارے ساتھ مَل جائیں۔
اِس کا وقت ہر روز صبح 9:30 ہے۔ اسلم نازکؔ

09/04/2020

سیح یسوع کے عظیم نام سلام، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج شام 8 بجے عشاء ربانی کی عبادت فیس بُک پر آن لائن کی جائے گی ۔ آپ سب پاک عشاء کی رسم میں شریک ہو سکتے ہیں طریقہ یہ ہوگا کہ آپ اپنی جگہ پر شیرہ اور روٹی تیار کر کے رکھیں گے اور یہاں سے دُعا کی جائے گی اور پھر سب ایک ہی وقت میں روٹی توڑنے کی رسم ادا کریں گے۔
اِسی طرح کل دِن 12 بجے صلیبی کلمات کی عبادت ہو گی۔
پاسٹر اسلم نازکؔ ، انجیلی چرچ آیبٹ آباد۔

Address

17/5 Allama Iqbal Road
Abbottabad
22010

Telephone

+92992335829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Evangelical Church Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share