Minhaj ul quran international s.korea

Minhaj ul quran international s.korea Love,knowledge,peace

24/05/2026
22/05/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال اجتماعی قربانی کی جاتی ہے ۔جس میں پاکستان ک...
22/05/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال اجتماعی قربانی کی جاتی ہے ۔جس میں پاکستان کے پسماندہ اور غریب لوگوں کی بستیوں میں گوشت کی تقسیم کے علاوہ
افریقہ ،انڈیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش،کینیا،کشمیر ،برما اور دیگر غریب ممالک میں بھی قربانیاں کی جاتی ہیں جن کی ساری نگرانی منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن UK کے ہیڈ کوارٹر سے کی جاتی ہے ۔ یہ سارا گوشت منہاج القرآن ہیڈ کوارٹر کی ترتیب شدہ ٹیموں کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے ۔
اس سلسلے میں اگر کوئی دوست اپنی یا اپنے مرحوم والدین ،عزیز واقارب کے نام سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ساؤتھ کوریا کے پلیٹ فارم سے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔جزاک اللہ خیر

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی قیادت میں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اقلیتی وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی ل...
19/05/2026

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی قیادت میں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اقلیتی وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

منہاج القرآن کی طرف سے سندھ حکومت کو امن نصاب تیار کر کے دینے کی پیشکش

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کوششوں کے مداح ہیں: ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید سہوترا

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اقلیتی وزراء، ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور کا خصوصی دعوت پر دورہ کیا۔ منہاج یونیورسٹی آمد پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، سہیل احمد رضا، شہزاد احمد خان نے خوش آمدید کہا۔ وفد میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سہوترا،وزیر برائے اقلیتی امور سندھ ڈاکٹر شام سندر، وزیر برائے انسانی حقوق سندھ رانا راجویر سنگھ سوڈھا، ایم پی اے سندھ اسمبلی مسٹر مہیش کمار ہسیجا، کرشن شرماپردھان پاکستان ہندو مندر پربندھ کمیٹی، مسٹر جے پرکاش مورانی، ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان سنجے کمار، ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان روی کمار، کے پی کے سے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عسکر پرویز اور کرشن شرما شامل تھے۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ریسرچ سنٹرز اور ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ اتنی شاندار یونیورسٹی لاہور میں قائم ہے، ہمیں بین المذاہب رواداری کے لئے قائم کئے جانے والے سکول آف پیس نے بے حد متاثر کیا ہے جہاں تمام مذاہب کا تقابل ادیان نصاب میں شامل ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ رواداری والا معاملہ کیا اور ہمیشہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر مینارٹیز کو عزت دی گئی، انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے بارے میں بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسیحیوں کے متعلق150سالہ قوانین ریفام کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ جب یہ قوانین بنائے گئے تھے تو اس وقت ایک حاکمانہ سوچ نے محکوم عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے قوانین بنائے تھے، اب انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یونیورسٹی کے مختلف ریسرچ سنٹرز اور بین المذاہب رواداری کے حوالے سے تقریری و تحریری اور تدریسی خدمات پر تفصیل سے بتایا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کے تمام اراکین کو اپنی تازہ ترین تصنیف بین المذاہب رواداری پیش کی اور کہا کہ ہم سندھ میں بھی منہاج یونیورسٹی لاہور جیسا اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخوا میں ایک شاندار یونیورسٹی بنارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت چاہے تو ہم سوسائٹی میں سندھ کی اقدار و روایات کے مطابق امن اور رواداری کا نصاب تیار کر کے دے سکتے ہیں۔

آنسن شیوا۔۔المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر شیوا میں نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے مناظر ۔۔۔۔ورکنگ ڈے میں جمعہ ک...
02/05/2026

آنسن شیوا۔۔
المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر شیوا میں نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے مناظر ۔۔۔۔
ورکنگ ڈے میں جمعہ کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں نمازیوں کی شرکت ۔۔۔۔مسجد کے باہر تک نمازیوں کی کثیر تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ۔۔۔

02/05/2026

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے لیے اٹلی کی جانب سے “Sign of Peace” کا بین الاقوامی اعزاز

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، کو اٹلی کے معروف ادارے The Chair of Peace – Assisi کی جانب سے بین الاقوامی اعزاز Sign of Peace دیا گیا ہے۔

یہ اعزاز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو قیامِ اَمن کے لیے کی جانے والی ان کی بے مثال اور مسلسل کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا، جن کے ذریعے انہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر امن، رواداری، بین المذاہب مکالمہ، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احترام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

یہ بین الاقوامی اعزاز اس اَمر کا واضح اعتراف ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قیامِ امن کے کیلئے بے مثال خدمات پاکستان سے بڑھ کر عالمی سطح پر بھی اَمن اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں مؤثر اور قابلِ قدر سمجھی جا رہی ہیں۔ یورپ اور دنیا بھر میں امن اور تعلیمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قیادت میں منہاج یونیورسٹی لاہور نے تحقیق، عالمی تعاون، جدید تعلیم، بین المذاہب رواداری، تعلیمِ مذاہب اور بین الثقافتی روابط کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ بالخصوص UNESCO Chair on Peace Education and Intercultural Dialogue کے قیام کے بعد یونیورسٹی عالمی علمی و فکری مکالمے کا ایک اہم مرکز بن کر ابھری ہے، جہاں نوجوان نسل میں برداشت، اعتدال، انسانی احترام اور پائیدار اَمن کے تصورات کو فروغ دینے کے لیے مسلسل علمی و تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا یہ وژن نمایاں طور پر سامنے آتا ہے کہ: “ہم میں سے ہر ایک امن کی علامت بن سکتا ہے۔”

ان کا مؤقف ہے کہ جدید دور کے عالمی چیلنجز کا مؤثر حل صرف علم، مکالمہ، باہمی احترام اور انسان دوستی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کی قیادت میں جاری علمی و سماجی کاوشیں اسی سوچ کی عملی تعبیر سمجھی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی تنظیمات اور سفارتی حلقوں نے اس اعزاز کو نہ صرف ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بلکہ پاکستان کے وقار کے لیے بھی ایک اہم عالمی اعزاز قرار دیا ہے۔

Italy Confers International “Sign of Peace” Award upon Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri

Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri, President of Minhaj-ul-Quran International and Deputy Chairman of the Board of Governors at Minhaj University Lahore, has been honoured with the international “Sign of Peace” award by Italy’s renowned institution, The Chair of Peace – Assisi.

This prestigious recognition has been awarded in acknowledgment of Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri’s continuous efforts for the promotion of peace. Through his initiatives and leadership, he has played a significant role at both national and international levels in fostering peace, tolerance, interfaith dialogue, social harmony and respect for humanity.

The international award serves as a clear recognition that Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri’s remarkable contributions to peacebuilding are being valued not only in Pakistan but also globally for peacebuilding and intercultural harmony. His efforts towards advancing peace and academic cooperation across Europe and other parts of the world are receiving widespread appreciation.

Under the leadership of Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Minhaj University Lahore has made remarkable strides in the fields of research, international collaboration, modern education, interfaith tolerance, religious education and intercultural engagement. In particular, after the establishment of the UNESCO Chair on Peace Education and Intercultural Dialogue, the university has emerged as an important hub of global intellectual and academic discourse, where continuous scholarly and research activities are being carried out to promote tolerance, moderation, human dignity, and sustainable peace among the younger generation.

The vision of Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri is clearly reflected in his belief: “We can all become ambassadors of peace.”

He maintains that the effective solution to the global challenges of the modern era lies only in knowledge, dialogue, mutual respect and human compassion. The academic and social initiatives being carried forward under his leadership are regarded as a practical manifestation of this vision.

International organizations and diplomatic circles have described this honour as not only a recognition for Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri but also a matter of pride and prestige for Pakistan on the global stage.

01/05/2026
28/04/2026

Address

Pyeongtaek

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj ul quran international s.korea posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Minhaj ul quran international s.korea:

Share