28/08/2026
🌸 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌸
🌸 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌸
🌷 جشنِ صادقین 🌷
رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ وہ عظیم ہستی ہیں جن کے نورِ ہدایت سے جہانِ انسانیت روشن ہوا، اور امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم فرزندِ رسول ﷺ ہیں جنہوں نے علم، حکمت، صداقت اور معرفت کے چراغ روشن کیے۔
رسولِ اکرم ﷺ
"اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ"
"مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا گیا۔"
💐💐محمد ﷺ کا نام آیا تو دل مہکنے لگا
جہاں تھا غم زدہ، وہ بھی چہکنے لگا
جس لب پہ آ گیا نامِ محمد ﷺ ایک بار
وہ دل بھی عشقِ احمد ﷺ میں دھڑکنے لگا💐💐
امام جعفر صادق علیہ السلام
💐💐علم کا دریا، صداقت کا نشان
صادقِ آلِ محمدؑ کی عظمت بے مثال
آپؑ نے علم و حکمت سے یہ سمجھایا ہمیں
راہِ حق پر ثابت قدم رہنا ہے کمال💐💐
رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے سلسلے میں حسینیہ علی اکبر ع باب العلم ایجوکیشن سنٹر بریشاء (اٹلی) میں جشنِ صادقین کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس جشن میں
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ارتضیٰ شیرازی صاحب خطاب فرمائیں گے اور ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔
مورخہ: 06 ستمبر 2026ء
بروز: اتوار
🕗 بوقت: شام 06:00 بجے سے نمازِ مغربین تک،
📍 بمقام:
حسینیہ علی اکبر ع باب العلم ایجوکیشن سنٹر بریشاء، اٹلی
Via Rose 8b, Brescia
بعد ازاں نیاز کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔
تمام مومنین و مومنات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت جشن میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
باب العلم ایجوکیشن سینٹر بریشاء، اٹلی