Akmal Hussain

Akmal Hussain Official page of an Islamic Scholar Maulana Akmal Hussain Tahiri .

میرے مرحوم والد محترم الحاج شیخ محمد خان اور میرے مرحوم بھائی حاجی رمضان کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما...
01/10/2026

میرے مرحوم والد محترم الحاج شیخ محمد خان اور میرے مرحوم بھائی حاجی رمضان کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اہلِ بیتؑ کے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

آج شبِ جمعہ ہے، آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ میرے والد محترم، بھائی اور تمام مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت فرمائیں۔ انہوں نے اپنے علاقے اور لوگوں کے لیے بہت سی خدمات انجام دیں۔

اللہ پاک بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؐ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں اہلِ بیتؑ کے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

میں برادرِ عزیز عقیل حیدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شنگو گلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن میں الحاج مرحو...
17/09/2026

میں برادرِ عزیز عقیل حیدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شنگو گلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن میں الحاج مرحوم شیخ محمد خان قرضۂ حسنہ پروگرام کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، اور ساتھ ہی شنگو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے سالانہ 50 ہزار روپے دینے کا بھی عہد کیا ہے، جب تک وہ برسرِ روزگار تنزانیہ میں موجود ہیں۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ کے اس جذبۂ خدمت کو قبول فرمائے، آپ کے رزق، عمر، عزت اور زندگی میں مزید برکت عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
کسی بھی معاشرے میں جب آپ جیسے مخلص نوجوان فلاحی کاموں کے لیے میدانِ عمل میں آتے ہیں تو یقیناً معاشرے میں امید پیدا ہوتی ہے، غربت کے خاتمے کی راہ ہموار ہوتی ہے اور معاشرہ روشن ہوتا ہے۔
آج کے اس دور میں ہمیں آپ جیسے بااخلاص، باہمت اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کا یہ عمل یقیناً قابلِ قدر اور دوسروں کے لیے بھی ایک خوبصورت مثال ہے۔
آپ کے اس جذبے اور تعاون پر میں دل سے خوش ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، کامیاب کرے اور آپ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

آج دارالسلام، تنزانیہ میں مرحوم شیخ غلام حیدر  محقق مرحوم حاجی ابوذر اور  تمام خاندان کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے ا...
13/09/2026

آج دارالسلام، تنزانیہ میں مرحوم شیخ غلام حیدر محقق مرحوم حاجی ابوذر اور تمام خاندان کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کے پوتے صادق مہدی کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس روحانی اور بابرکت محفل میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے محسن، ہمارے ہر دل عزیز بھائی، میرے دوست اور میرے محسن سید علی نقوی صاحب نے شرکت فرمائی، جن کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں۔

سید علی نقوی صاحب نے اپنے مختصر مگر پُراثر خطاب میں نوجوانوں کو زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے قیمتی نصیحتیں کیں۔ انہوں نے تنزانیہ میں محبت، بھائی چارے، اتحاد اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر بندۂ ناچیز نے بھی مختصراً نوجوانوں سے خطاب کیا۔ قرآن خوانی اور فاتحہ کے ساتھ ذکرِ اہلِ بیتؑ اور مرثیہ خوانی بھی ہوئی۔

الحمدللہ، آج تنزانیہ میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد ایک جگہ موجود تھی کہ بالکل محسوس نہیں ہوتا تھا کہ ہم پردیس میں ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہم اپنے ہی گھر اور اپنے ہی لوگوں کے درمیان بیٹھے ہیں۔ یہ محبت، بھائی چارہ اور اتحاد ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔

اس پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے اس بندۂ ناچیز سے اپنی استطاعت کے مطابق یہ کام کروایا اور جس کے ذریعے الحمدللہ بہت سے لوگوں کو یہاں روزگار کے مواقع میسر آئے۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نوجوانوں کو صحت، سلامتی اور کامیاب زندگی عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے، ان کے اہلِ خانہ کو خوش و خرم رکھے اور ہمیں ہمیشہ اسی طرح محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پروردگار تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور محمدؐ و آلِ محمدؑ کے صدقے سب کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السلامدارالسلام، تنزانیہ میں جامعۃ المصطفیٰ میں جشنِ ولادتِ...
30/08/2026

جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السلام

دارالسلام، تنزانیہ میں جامعۃ المصطفیٰ میں جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں ایک بابرکت اور روحانی پروگرام منعقد ہوا۔

اس بابرکت پروگرام میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے تنزانیہ کے لیے خصوصی نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مهدوی پور نے خصوصی شرکت فرمائی۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، مذہبی شخصیات اور معززین سمیت کثیر تعداد میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

اس بابرکت محفل میں بندۂ حقیر کو بھی خصوصی دعوت دی گئی اور اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کے حوالے سے اظہارِ خیال کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے دستِ وحدت بلند کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دعائے وحدت پڑھی۔ یہ خوبصورت منظر اتحاد، اخوت اور وحدتِ مسلمین کی ایک عملی اور دلنشین مثال تھا۔

:گلتری شنگو ویلفیئر فاؤنڈیشن  کے معزز ٹرسٹی، نوجوان، متقی اور باصلاحیت عالمِ دین حجت الاسلام قبلہ حافظ محمد حسین دلشاد ص...
28/08/2026

:
گلتری شنگو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے معزز ٹرسٹی، نوجوان، متقی اور باصلاحیت عالمِ دین حجت الاسلام قبلہ حافظ محمد حسین دلشاد صاحب کو آئی پی سی گلتری شعبہ نجف کے صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

نوجوان، متقی اور باصلاحیت علماء کرام معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ حافظ محمد حسین دلشاد صاحب کی علمی، دینی اور فکری صلاحیتیں یقیناً دین و ملت کی خدمت اور معاشرے کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

خداوند متعال انہیں اس اہم ذمہ داری کو اخلاص، تقویٰ اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھانے اور دین و ملت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

آج تنزانیہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان   سینیٹر سید فیصل رضا عابدی  صاحب سے ایک مختصر  خوشگوار ملاقات ہوئی
23/08/2026

آج تنزانیہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی صاحب سے ایک مختصر خوشگوار ملاقات ہوئی

23/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان مبارک! 🇵🇰14 اگست صرف ایک دن یا ایک قومی تہوار کا نام نہیں، بلکہ یہ اُن بے شمار قربانیوں کی یاد ہے ...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان مبارک! 🇵🇰

14 اگست صرف ایک دن یا ایک قومی تہوار کا نام نہیں، بلکہ یہ اُن بے شمار قربانیوں کی یاد ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے دیں۔ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے گھر، زمینیں، کاروبار، مال و اسباب اور اپنے پیارے رشتے دار تک چھوڑ دیے۔ لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی، بے شمار جانیں قربان ہوئیں اور کئی خاندان ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے، تاکہ آنے والی نسلیں ایک ایسے ملک میں آزاد زندگی گزار سکیں جہاں وہ اپنے دین، تہذیب اور اسلامی اقدار کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

پاکستان کا قیام صرف زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس کے پیچھے ایک نظریہ، ایک خواب اور ایک مقصد تھا۔ ہمارے بزرگوں نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھا جہاں اسلامی اصولوں، انصاف، مساوات، آزادی، اخوت اور انسانی حقوق کو اہمیت حاصل ہو؛ جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو اور کسی کے ساتھ ظلم و ناانصافی نہ ہو۔

آج ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو صرف ملی نغموں اور جھنڈوں تک محدود نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو وہ ملک کیسے بنا سکتے ہیں جس کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا۔ ایک ایسا پاکستان جہاں آئین کی بالادستی ہو، انصاف سب کو ملے، عوام کی رائے کا احترام ہو، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور ہر شہری کو عزت، آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہوں۔

ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنے وطن کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ پاکستان صرف حکومتوں یا اداروں کا نہیں، ہم سب کا وطن ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء اور اُن تمام بزرگوں کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ اللہ ہمارے وطنِ عزیز کو امن، استحکام، خوشحالی اور حقیقی آزادی عطا فرمائے، اور پاکستان کو ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنائے جہاں عدل و انصاف، مساوات اور انسانیت کا بول بالا ہو۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

09/08/2026

شیخ فدا علی شیخ زادہ نجفی صاحب ایک ایسے دردِ دل رکھنے والے نوجوان عالمِ دین ہیں جن کے دل میں عوام، ملت اور اپنے علاقے کی خدمت کا حقیقی جذبہ موجود ہے۔

ان کے خاندان کی کئی نسلوں سے علاقے کی خدمت اور فلاحی و دینی خدمات کا ایک قابلِ قدر سلسلہ چلا آ رہا ہے جس سے میں ذاتی طور پر بھی بہت متاثر ہوں اور اس پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کی خدمات صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ نجفِ اشرف میں بھی ان کی سرپرستی میں اعلیٰ معیار کا ایک تعلیمی ادارہ جاری ہے جہاں پاکستانی کمیونٹی کے طلبہ استفادہ کر رہے ہیں۔ یہ خدمت اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ حقیقی خدمت سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ فدا علی شیخ زادہ نجفی صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں دین، ملت اور انسانیت کی خدمت کے لیے مزید توفیق، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔

ایسے مخلص خدمت گزار افراد ہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔
آمین یا رب العالمین۔

پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کی کامیاب تکمیل پر خراجِ تحسیناس عظیم عوامی منصوبے کے روحِ رواں سید باقر الحسینی اور شیخ ذ...
09/08/2026

پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کی کامیاب تکمیل پر خراجِ تحسین

اس عظیم عوامی منصوبے کے روحِ رواں سید باقر الحسینی اور شیخ ذوالفقار انصاری اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک مشکل اور تاریخی عوامی منصوبے کا بیڑا اٹھایا اور اپنی انتھک محنت، اخلاص اور جدوجہد سے اسے آج پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

پھیالونگ واٹر منصوبہ صرف پانی کی فراہمی کا ایک منصوبہ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے اتحاد، اعتماد، ایثار اور اجتماعی قوت کی ایک شاندار مثال ہے۔ اس منصوبے میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے عوام نے بھرپور حصہ لیا اور اس منصوبے کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

اس کارِ خیر میں اس بندۂ حقیر نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لینے کی کوشش کی۔ ہمارے علاقے کے وہ تمام احباب جو افریقہ اور دیگر ممالک میں مقیم ہیں، انہوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ یہ ہم سب کے لیے باعثِ خوشی اور فخر ہے کہ ہم نے اپنی بساط کے مطابق ایک ایسے عوامی منصوبے میں حصہ ڈالا جو آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ان شاء اللہ، آئندہ بھی جب کوئی ایسا عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ سامنے آئے گا تو ہم اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھیں گے۔

آج اس عظیم منصوبے کی کامیاب افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنی طرف سے سید باقر الحسینی، شیخ ذوالفقار انصاری، تمام معاونین، انجینیئرز، کارکنان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے غیور عوام کو دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اللہ پاک اس منصوبے کو گلگت بلتستان کے عوام کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور اس میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

والسلام اکمل حسین
افریقہ، تنزانیہ

Address

Mashhad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akmal Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share