27/02/2026
مرکزی چیرمین گلگت بلتستان الائنس جناب ذوالفقار علی کے خلاف جو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے بنیاد الزامات سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں پھیلائی جا رہے ہیں، وہ قابلِ مذمت ہیں ۔
انہیں بلاوجہ “فسادی” اور “گستاخِ صحابہ” جیسے سنگین القابات سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ وہ ہمیشہ خطے میں امن، اتحاد اور حق کی بات کرنے والے ایک ذمہ دار اور باوقار نمائندہ رہے ہیں۔ انہوں نے جو بھی مؤقف اختیار کیا، وہ علاقے کے عوام کے حقوق، انصاف اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے کیا ۔
بدقسمتی سے بعض عناصر کو حق اور سچ برداشت نہیں ہوتا، اس لیے بغیر تحقیق اور بغیر ثبوت کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، جو نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے امن کو نقصان پہنچاتی ھے ۔
ہم سب سے اپیل ھے :
افواہوں پر یقین نہ کریں، تحقیق کے بغیر بات آگے نہ پھیلائیں، اور اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہ کریں، اسلام ہمیں عدل، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، نہ کہ بہتان اور انتشار کا ۔
آئیں ہم سب مل کر گلگت بلتستان میں امن، احترام اور اتحاد کو فروغ دیں ۔