HOZA ILMIA IMAM Hadi as URI Kashmir

HOZA ILMIA  IMAM Hadi as URI Kashmir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HOZA ILMIA IMAM Hadi as URI Kashmir, Religious Center, Uri.

💐Hoza ilmia imam Hadi as noorkha uri kashmir was established in 2018 for islamic and academic studies.💐🇮🇳
💐A seminary with a strong sense of community fosters a positive and supportive learning environment.💐

28/04/2026

دعا توسل

25/04/2026
25/04/2026
21/04/2026

دعاۓ توسل
در حوزہ علمیہ امام ھادی علیہ السلام

07/04/2026

دعا توسل
براے کامیابی ایران، و برائے ایصال ثواب شہداء کربلا و شہداء ایران بالخصوص رہبر معظم، و برائے شفایابی مریض و مریضہ۔۔۔۔۔

03/04/2026

مجلس عزاء بمناسبت شھادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
خطیب:مولانا سید ظہور حسین صاحب

حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام اوڑی کشمیر میں اعتکاف کا بابرکت اختتامبفضلِ الٰہی حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام او...
16/03/2026

حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام اوڑی کشمیر میں اعتکاف کا بابرکت اختتام

بفضلِ الٰہی حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام اوڑی کشمیر میں منعقدہ تین روزہ اعتکاف نہایت روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ اس اعتکاف میں مدیرِ محترم اور طلابِ حوزۂ علمیہ نے شرکت کی اور تین دن تک مسجد کے مقدس ماحول میں قیام کرتے ہوئے عبادتِ الٰہی، تلاوتِ قرآن کریم، ذکر و دعا، مناجات اور دیگر مستحب عبادات میں مصروف رہے۔

ان بابرکت ایام میں طلاب نے دنیاوی مصروفیات سے کنارہ کش ہو کر عبادت، محاسبۂ نفس اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ مسجد کا ماحول ذکرِ الٰہی اور مناجات سے معطر رہا جس سے شرکاء کو روحانی سکون اور تقویتِ ایمان حاصل ہوئی۔

اعتکاف کے دوران تمام مظلومینِ جہاں خصوصاً ایران کے مظلوم عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شہید رہبر کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

اختتام پر توسلِ امامِ عصرؑ کا اہتمام کیا گیا اور امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہورِ پُرنور کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد ظہورِ امامؑ نصیب فرمائے اور ہمیں ان کے حقیقی انصار و اعوان میں شامل فرمائے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اعتکاف کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام کے مدیرِ محترم اور طلاب کو دینِ محمدی ﷺ اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت کی مزید توفیقات عطا فرمائے۔

والحمد للّٰہ ربّ العالمین 🤲✨

14/03/2026

مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی صاحب نے حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ، اوڑی کشمیر کے طلاب کو دورانِ اعتکاف عملی طور پر کفن دینے کا طریقہ سکھایا۔
اعتکاف کے بابرکت ایام میں آقای سید دست علی نقوی صاحب نے طلاب کو میت کے کفن کے احکام اور اس کی عملی مشق کروائی۔ اس تربیتی نشست میں طلبہ کو کفن کے مختلف حصوں، ان کے باندھنے کے طریقے اور شرعی مسائل کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔
طلاب نے اس عملی درس کو بڑی توجہ اور دلچسپی سے سنا اور اس کے ذریعے میت کے کفن سے متعلق ضروری دینی احکام سیکھے۔ اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی تیار کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں دینی خدمات بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی صاحب نے حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ، اوڑی کشم...
14/03/2026

مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی صاحب نے حوزۂ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ، اوڑی کشمیر کے طلاب کو دورانِ اعتکاف عملی طور پر کفن دینے کا طریقہ سکھایا۔
اعتکاف کے بابرکت ایام میں آقای سید دست علی نقوی صاحب نے طلاب کو میت کے کفن کے احکام اور اس کی عملی مشق کروائی۔ اس تربیتی نشست میں طلبہ کو کفن کے مختلف حصوں، ان کے باندھنے کے طریقے اور شرعی مسائل کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔
طلاب نے اس عملی درس کو بڑی توجہ اور دلچسپی سے سنا اور اس کے ذریعے میت کے کفن سے متعلق ضروری دینی احکام سیکھے۔ اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی تیار کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں دینی خدمات بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

11/03/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
21 رمضان المبارک کی المناک ایام میں ہم تمام عالمِ اسلام، بالخصوص حضرت امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہِ اقدس، مراجعِ عظام، علماءِ کرام اور تمام مؤمنین و مؤمنات کی خدمت میں
شہادتِ مظلومِ کائنات، امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر پُر خلوص تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
حضرت علی علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے پوری زندگی اسلام، عدالت اور حق کی سربلندی کے لیے وقف کر دی۔ آپ کی شہادت نہ صرف اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ خداوند متعال ہمیں حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر چلنے اور ان کے عدل، تقویٰ اور شجاعت کو اپنی زندگی میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس عظیم مصیبت میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے غم میں شریک ہونے کی سعادت نصیب فرمائے۔
السلام علیک یا امیرالمؤمنین یا علی ابن ابی طالب علیہ السلام

Address

Uri

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HOZA ILMIA IMAM Hadi as URI Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share