الجمعيةلعلماء وأئمة المساجد جامو وكشميرسرينجر

  • Home
  • India
  • Srinagar
  • الجمعيةلعلماء وأئمة المساجد جامو وكشميرسرينجر

الجمعيةلعلماء وأئمة المساجد جامو وكشميرسرينجر Muslim Unity without any specifications

یہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کی شاید آج سے پہلے کبھی اتنی شدت سے ضرورت نہ تھی لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ عصر حاضر میں چھوٹے چھوٹے اختلافات کی بنیاد پر امّت کی وحدت کو پارہ پارہ کردیا گیا۔ انہی اختلافات کی وجہ سے انتشار و تفرقہ بازی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔
آئیے اس انتشار و افتراق کو ختم کرنے میں ہماری مدد کر کے خیرِ دارین حاصل کریں۔ (مولانا طارق حمید شاہ ندوی)

25/08/2025
23/08/2025
21/08/2025
17/08/2025
15/08/2025

إنا لله وإنا إليه راجعون
ہم حضرت مولانا محمد رحمت اللہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ والدہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنا دے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
جمعیتِ علماء و أئمہ جموں وکشمیر

14/08/2025

ایک کشمیری سنی کی زبانی شیعہ حضرات کے متعلق غلط فہمیوں پر محققانہ اور مصدقانہ گفتگو

*مسجد کا امام: عزت یا آزمائش؟*طارق حمید شاہ ندوی مسجد کا امام ہونا بلاشبہ ایک عظیم منصب اور شرف ہے۔ یہ منصب علم، تقویٰ ا...
10/08/2025

*مسجد کا امام: عزت یا آزمائش؟*
طارق حمید شاہ ندوی
مسجد کا امام ہونا بلاشبہ ایک عظیم منصب اور شرف ہے۔ یہ منصب علم، تقویٰ اور خدمتِ دین کی علامت ہے، مگر افسوس کہ اکثر مساجد میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو بلاوجہ امام کے خلاف دل میں کدورت رکھتے ہیں۔ کسی کو بھی موقع مل جائے تو وہ اعتراض کی بوچھاڑ کر دیتا ہے، تنقید کے نشتر چلا دیتا ہے، خواہ امام کتنا ہی بلند مرتبہ، نیک سیرت اور متقی کیوں نہ ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسئلہ نیا نہیں، بلکہ تاریخ کے اوراق اس کے نظائر سے بھرے پڑے ہیں۔
*حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور کوفہ والوں کی شکایت*
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ عشرہ مبشرہ میں شامل، جلیل القدر صحابی اور نبی کریم ﷺ کے محبوب تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کے حق میں دعا فرمائی: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي — "تجھ پر میرے ماں اور باپ قربان!"۔ یہی عظیم ہستی جب کوفہ کے گورنر اور امام مقرر ہوئے تو وہاں کے کچھ لوگوں نے حضرت عمر فاروقؓ سے شکایت کی کہ وہ نماز درست طریقے سے ادا نہیں کراتے! سوچنے کی بات ہے کہ یہ وہی صحابی ہیں جنہوں نے نماز براہِ راست سرورِ کائنات ﷺ سے سیکھی تھی، پھر بھی اعتراض کی تلوار ان پر اٹھا دی گئی۔
*تحقیق اور صرف ایک مخالف*
حضرت عمرؓ نے تحقیق کے لیے محمد بن مسلمہؓ اور عبد اللّٰہ بن ارقمؓ کو کوفہ روانہ کیا۔ دونوں نے ہر مسجد میں جا کر حالات معلوم کیے۔ سب نے حضرت سعدؓ کی امامت اور کردار کی تعریف کی، یہاں تک کہ بنو عبس کی مسجد میں ایک شخص، اسامہ بن قتادہ، نے شکایت کی۔ اس نے کہا:
1. حضرت سعدؓ نماز درست نہیں پڑھاتے۔
2. جہاد میں سستی کرتے ہیں۔
3. فیصلوں میں عدل نہیں کرتے۔
یہ الزامات سراسر بے بنیاد تھے۔
*بد دعا اور انجام*
حضرت سعدؓ نے اس شخص کے لیے بد دعا کی:
"اے اللہ! اگر یہ شخص جھوٹا ہے اور محض دکھاوے کے لیے کھڑا ہوا ہے، تو اس کی عمر لمبی کر، اس کی محتاجی بڑھا اور اسے فتنوں میں مبتلا کر۔"
وقت گزرتا گیا، حضرت سعدؓ معزول ہو گئے، مگر دعا کا اثر باقی رہا۔ لوگوں نے دیکھا کہ وہ شخص انتہائی بوڑھا ہو گیا، بھنویں آنکھوں پر گر آئیں، غربت نے اسے بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا اور وہ عورتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرتا پھرتا۔ جب اس سے وجہ پوچھی جاتی تو کہتا: "یہ سعد بن ابی وقاصؓ کی بد دعا کا نتیجہ ہے!" (بخاری: 755)
*آج کے آئمہ مساجد اور ہمارا رویہ*
آج بھی مساجد کے امام اسی قسم کی آزمائشوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ چند لوگ بلا وجہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں، اور اگرچہ ان کی تعداد کم ہوتی ہے، مگر شور ایسا مچاتے ہیں کہ عام لوگ یہی سمجھ بیٹھتے ہیں کہ امام واقعی قصور وار ہے۔ حالانکہ حقیقت میں بہت سے امام بے گناہ ہوتے ہیں، اور ان پر لگائے گئے الزامات محض انا یا مخالفت کی بنیاد پر کھڑے کیے جاتے ہیں۔
*دعوت اور نصیحت*
ضروری نہیں کہ ہر امام حضرت سعد بن ابی وقاصؓ جیسا جلیل القدر ہو، مگر یہ ضرور ہے کہ ہر مسلمان کی عزت و حرمت کا خیال رکھا جائے۔ کسی پر ناحق اعتراض کرنا اللہ کی ناراضی کو دعوت دینا ہے۔ دنیا میں چالاکی اور سازش وقتی کامیابی لا سکتی ہے، مگر اللہ کے ہاں فیصلہ حق اور حقیقت کی بنیاد پر ہوگا۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ مساجد کے اماموں کا احترام کریں، ان کے ساتھ نرمی اور حسنِ سلوک اختیار کریں، اور اگر اصلاح کی ضرورت ہو تو خیر خواہی اور ادب کے ساتھ نصیحت کریں، نہ کہ الزام تراشی اور پروپیگنڈے سے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں مساجد کے نظام کو عدل، محبت اور باہمی احترام کے ساتھ چلانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے جو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، مشکلات نہیں۔ آمین یا رب العالمین!

This one… isn’t just a reel.It’s a reminder.🎥 Watch till the end “Before it’s too late”You’ll feel it in your soul.
16/07/2025

This one… isn’t just a reel.
It’s a reminder.

🎥 Watch till the end “Before it’s too late”
You’ll feel it in your soul.

This one… isn’t just a reel.It’s a reminder.🎥 Watch till the end “Before it’s too late”You’ll feel it in your soul.

Address

Srinagar
190001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الجمعيةلعلماء وأئمة المساجد جامو وكشميرسرينجر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share