Ulamae Bihar

Ulamae Bihar سرزمین بہار کے آثار و خدمات کے احیاء کی غرض سے شعور ولایت فاؤنڈیشن کے زیر نظر " مرکز احیاء آثار علمائے بہار" کی تاسیس کی گئی.

💠 عندلیبان علم و ادب (3) | ادیب عصر علامہ سید علی اختر رضویؒادیب عصر علامہ سید علی اختر رضویؒ کا آبائی وطن گوپال پور سی...
31/05/2025

💠 عندلیبان علم و ادب (3) | ادیب عصر علامہ سید علی اختر رضویؒ

ادیب عصر علامہ سید علی اختر رضویؒ کا آبائی وطن گوپال پور سیوان بہار ہے ، ۱۹ ستمبر ۱۹۴۸ کو آپ کی ولادت ہوئی ، ابتدائی تعلیم وطن میں حاصل کی پھر اعلیٰ دینی تعلیم کے لئے جامعہ ناظمیہ لکھنؤ تشریف لے گئے جہاں جید الاستعداد اساتذہ سے کسب فیض کرکے ’’ممتاز الافاضل کی سند سے سرفراز ہوئے۔
فراغت کے بعد ایک عرصہ تک تبلیغی خدمات انجام دئیے اور اس سلسلہ میں دور دراز خطوں کا سفر کیا ۔ آپ بڑے اچھے خطیب تھے ، میرٹھ اور شیخ پورہ حسین آباد میں کئی برسوں تک محرم اور چہلم کا عشرہ خطاب فرمایا۔
ادیب عصر مرحوم قادر الکلام اور کہنہ مشق شاعر بھی تھے ، ’’شعور‘‘ تخلص کرتے تھے ، حال ہی میں آپ کے کلام کا مجموعہ ’’کلیات شعور‘‘ شائع ہوا ہے ۔
آپ نے اپنے قلم حقیقت رقم سے مختلف موضوعات پر موجودہ و آئندہ نسلوں کے لئے اچھی خاصی کتابیں ترجمہ و تالیف اور تصنیف کے مرحلہ سے گزاریں اور ڈھیروں مضامین تحریر کئے ، آپ کے قلمی آثار میں ’’ترجمہ الغدیر‘‘کی گیارہ جلدوں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے جسے آپ کی زندگی کا عظیم ترین کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔
ادیب عصر مرحوم ۱۰فروری ۲۰۰۲ کو اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے ۔

✍🏻مولانا سید شاہد جمال رضوی
📚 عندلیبان علم و ادب جلد اول ص ۳۳۴۔۳۴۳

Ulamae Bihar
ــــــــــــــــــــ
مرکز احیاء آثار علمائے بہار
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

Join on Social Media
Facebook: https://www.facebook.com/UlamaeBihar/
Instagram:
https://instagram.com/ulamaebihar
Telegram:
https://t.me/UlamaeBihar

🗓️ 27 ذیقعدہروز وفات ادیب عصر علامہ سید علی اختر رضوی شعور گوپال پوری مرحوم🔰ارباب ایمان سے ایک سورۂ فاتحہ کی گزارش ہے ۔...
26/05/2025

🗓️ 27 ذیقعدہ
روز وفات ادیب عصر علامہ سید علی اختر رضوی شعور گوپال پوری مرحوم

🔰ارباب ایمان سے ایک سورۂ فاتحہ کی گزارش ہے ۔

Ulamae Bihar
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

Join on Social Media
🌐UlamaeBihar.org
📱facebook.com/UlamaeBihar/
📸instagram.com/ulamaebihar
🔗https://t.me/UlamaeBihar

💠 عندلیبان علم و ادب (2) | قدوۃ العارفین آیۃ اللہ سید علی رضوی بھیک پوریآیۃ اللہ سید علی رضوی مرحوم کا وطن مالوف بھیک ...
21/05/2025

💠 عندلیبان علم و ادب (2) | قدوۃ العارفین آیۃ اللہ سید علی رضوی بھیک پوری

آیۃ اللہ سید علی رضوی مرحوم کا وطن مالوف بھیک پور سیوان بہار ہے ، اصلی نام ’’سید پیر علی ‘‘ تھا لیکن آپ کے استاد سید العلما سید حسینؒ نےاسے بدل کر ’’سید علی رضوی ‘‘ رکھ دیا۔ابتدائی تعلیم والد گرامی سے حاصل کی پھر علم دین کے شوق میں پیدل بھیک پور سے چھپرہ پہنچے جہاں دس سال قیام رہا پھر وہاں سے ایک ماہ کی مسافت طے کرکےپیدل لکھنؤ تشریف لے گئے جہاں خاص طور سے سرکار سید العلما ابن سرکارغفران مآب اعلی اللہ مقامہما سے کسب فیض کیا۔بڑے عابد و زاہد ،عارف کامل، اپنی ذات کے لئے قناعت پسند اور دوسروں کے لئے سخی انسان تھے ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی مجسم تصویر تھے ، اپنے وطن اور اطراف و اکناف سے بہت سے فرسودہ رسومات کا خاتمہ کیا ۔آپ کا مستجاب الدعوۃ ہونا بھی بہت زیادہ مشہور ہے۔
آپ کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ بہار کے اہل علم و اہل قلم کے مطابق آپ پہلے شیعہ مجتہد تھے ، بہار خصوصاً سیوان اور مظفرپور کے قرب و جوار میں آپ ہی کے قدموں کی برکت سے علم دین کی روشنی پھیلی اور متعدد علماکو علم دین کی تشویق فرمائی ۔
مظفرپور میں قیام کے دوران آپ پر فالج کا اٹیک ہوا اور ۲۰صفر ۱۲۸۵ھ؁ مطابق ۱۸۶۸؁ کو اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے ۔

✍🏻مولانا سید شاہد جمال رضوی
📚 عندلیبان علم و ادب جلد اول ص ۳۹۶۔۴۰۳

ــــــــــــــــــــ
مرکز احیاء آثار علمائے بہار
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

Join on Social Media
Facebook: https://www.facebook.com/UlamaeBihar/
Instagram:
https://instagram.com/ulamaebihar
Telegram:
https://t.me/UlamaeBihar

Ulamae Bihar | Syed Shahid Jamal Rizvi | Shaoore Wilayat Foundation

💠 عندلیبان علم و ادب (۱) | علامہ سید علی اظہر نقوی مرحوم فخر الحکما علامہ سید علی اظہر نقوی مرحوم کا تاریخی نام’’مظہر اس...
14/05/2025

💠 عندلیبان علم و ادب (۱) | علامہ سید علی اظہر نقوی مرحوم

فخر الحکما علامہ سید علی اظہر نقوی مرحوم کا تاریخی نام’’مظہر اسلام ‘‘ہے، اس نام سے اصلاح میں متعدد مضامین شائع ہوئے ہیں ، آپ کی ولادت ۲ رمضان المبارک ۱۲۷۷ھ کو ہوئی ، ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی مولانا سید حسن باخدا سے حاصل کی پھر لکھنؤ تشریف لے گئے جہاں مولانا سید احمد علی، علامہ میر حامد حسینؒ، عماد العلما مولانا سید محمد مصطفیٰ اور دیگر اساتذہ سے کسب فیض کیا ، لکھنؤ میں قیام کے دوران طب کی تعلیم حاصل کی اور اس فن میں مہارت حاصل کی ۔
فخر الحکما مرحوم ایک مجتہد و فقیہ ، برجستہ مناظر و متکلم ہونے کے ساتھ ساتھ شعر و ادب کا بھی ذوق رکھتے تھے ، مناظرانہ صلاحیت کی وجہ سے ’’سید المناظرین‘‘ کا لقب دیا گیا ، آپ تحریر و تقریر دونوں میدانوں کے شہسوار تھے ،آپ نے اپنے قلم حقیقت رقم سے جس انداز میں مکتب اہل بیت کا دفاع کیا وہ بے نظیر نہیں تو کم نظیر ضرور ہے ، مناظرۂ امجدیہ، ذوالفقار حیدر اور تنقید بخاری جیسی ڈھیروں کتابیں آج بھی افق تشیع پر چھائی ہوئی ہیں ۔ آپ کی زندگی کا یادگار کارنامہ ’’ ادارۂ اصلاح‘‘ ہے جو آج بھی پابندی سے مکتب اہل بیت کی خدمت انجام دے رہا ہے ۔
آپ کی وفات ۷۵ سال کی عمر میں ۱۲ شعبان ۱۳۵۲ ھ مطابق یکم دسمبر ۱۹۳۳ عیسوی کو بروز جمعہ ۵ بجے شام کو ہوئی ، وطن کے قبرستان میں اسودۂ لحد ہوئے ۔

✍🏻مولانا سید شاہد جمال رضوی
📚 عندلیبان علم و ادب جلد ۱ ص ۳۵۵۔۳۶۵


Ulamae Bihar | Syed Shahid Jamal Rizvi

مرکز احیاء آثار علمائے بہار
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

Join on Social Media
Facebook: https://www.facebook.com/UlamaeBihar/
Instagram:
https://instagram.com/ulamaebihar
Telegram:
https://t.me/UlamaeBihar

The Rasm-e-Ijra of "Andaliban-e-Ilm-o-Adab" — the scholarly masterpiece by Maulana Syed Shahid Jamal Rizvi Gopalpuri — u...
07/05/2025

The Rasm-e-Ijra of "Andaliban-e-Ilm-o-Adab" — the scholarly masterpiece by Maulana Syed Shahid Jamal Rizvi Gopalpuri — unfolded in Gopalpur, Bihar.

This encyclopedia of Bihar's intellectual giants pays tribute to the lives and legacies of our region’s most esteemed scholars. A treasure trove of biographies, illuminating the rich heritage of Ilm and Adab rooted in our soil.

The evening turned soulful with the inspiring presence and speeches of prominent figures like Maulana Mohammad Mohsin | Maulana Syed Faiz Abbas Mashhadi | Maulana Syed Taqi Raza Gopalpuri | jb. Qais Gopalpuri M. Javed Gopalpuri | M. Syed Haider Abbas | M. Shabih Gopalpuri & other Scholars and Momeneen

This is not just a book — it's a movement of memory, identity, and inspiration for generations to come.

Thanks & Regards
Ulamae Bihar

03/05/2025

With reverence and joy, Maulana Syed Shahid Jamal Sb. presenting his newly released literary gem ‘Andaliban-e-Ilm-o-Adab’ to the renowned poet, writer, and academic luminary, Professor Dr. Abbas ‘Raza Nayyar Jalalpuri’ Sb. Qibla

Syed Shahid Jamal Rizvi

03/05/2025
02/05/2025

’’ #بہار ‘‘ انتہائی اہم اور نامور سرزمین ہے ، اس نے اپنی عمر رواں میں بہت سے بیش قیمت جواہرات کو اپنی محبت بھری گود میں سمیٹا اور بہت سے نگینوں کو قیمتی بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ، یہ سرزمین ہمیشہ سے جید اور قابل علما و افاضل کی آماجگاہ رہی ہے ۔ یہاں ایک سے ایک شخصیتوں نے کسب علم و فیض کرکے اپنی جلوہ سامانیاں بکھیری ہیں ، ان کی زندگی میں دانش و تحقیق کا عمیق سمندر موجزن ہے اور شعر و ادب کا آبشار حقیقت جاری و ساری ہے ، یہ ہستیاں ایسے آفتاب کے مانند ہیں جس نے ڈوب کر بھی اپنے آثار و افکار اور کارناموں کی روشنی دنیا میں پھیلائی ہے
سورج ہوں روشنی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا۔

🖋حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی
📚 ماخوذ از عندلیبان علم و ادب

Join the WhatsApp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029Va9nCddGOj9p4z0j5z3d

Follow on Social Media
🌐shaoorewilayat.com/MaulanaShahidJamalRizvi
📱fb.com/ShahidJamal.official
📷Instagram.com/ShahidJamal.official
🤳🏻https://t.me/ShahidJamalRizvi

Ulamae Bihar | Shahid Jamal's Books | Syed Shahid Jamal Rizvi

Announcement | New Book Release کتاب: عندلیبانِ علم و ادب – جلد اول و دوم(شیعہ علما و افاضل بہار کی حیات و خدمات کا تفصی...
01/05/2025

Announcement | New Book Release

کتاب: عندلیبانِ علم و ادب – جلد اول و دوم
(شیعہ علما و افاضل بہار کی حیات و خدمات کا تفصیلی جائزہ)
مؤلف: مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری
صفحات: 422/344
ناشر: ولایت پبلیکیشنز، دہلی

ولایت پبلیکیشنز دہلی سے حالیہ شائع ہونے والی علمی و ادبی شاہکار کتاب "عندلیبانِ علم و ادب – جلد اول و دوم"، محقق بصیر حجة الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری کا وہ گرانقدر کارنامہ ہے جو علم و عرفان کے متوالوں کے لیے ایک نایاب تحفہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ کتاب صرف ایک تاریخی خاکہ یا سوانحی تذکرہ نہیں، بلکہ بہار کے شیعہ علما و افاضل کی فکری، دینی، علمی، ادبی اور سماجی خدمات کا ایک ہمہ گیر انسائیکلوپیڈیا ہے۔ مصنف نے نہایت محنت، تحقیق اور محبت کے ساتھ اُن شخصیات کی زندگی کے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے جو آج کے دور میں علمی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کتاب میں صرف ناموں کا اندراج نہیں بلکہ ہر عالم کی حیات، علمی خدمات، تالیفات، تدریسی و تبلیغی کارنامے اور ان کے اثرات پر مدلل اور مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ نثر میں تحقیق کی متانت اور ادب کی لطافت کا حسین امتزاج ہے جو قاری کو ابتدا سے آخر تک باندھے رکھتا ہے۔

"عندلیبانِ علم و ادب" نہ صرف طلبہ، محققین اور مورخین کے لیے مفید ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے جو اپنے علمی ورثے سے شغف رکھتے ہیں اور قوم و ملت کے سچے معماروں کی خدمات سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں۔

عندلیبان علم و ادب کی دونوں مطبوعہ جلدیں دراصل ایک علمی سلسلے کی ابتدا ہے جو آنے والے وقت میں ملتِ جعفریہ کی خدمات کا روشن اور جامع نقشہ پیش کرے گا.

قوم و ملت کے جوانوں کو اپنے بزرگوں کی خدمات سے آشنائی حاصل کرنے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے.
خواہش مند حضرات مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں:
(+91) 9119 644 122

Ulamae Bihar | Syed Shahid Jamal Rizvi
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

💠مرکز احیاء آثار علمائے بہار
Join on Social Media
Facebook: https://www.facebook.com/UlamaeBihar/
Instagram:
https://instagram.com/ulamaebihar
Telegram:
https://t.me/UlamaeBihar

30/04/2025

Rasm-e-Ijra-e-Kitab
"Andliban-e-Ilm-o-Adab" (Vol. 1 & 2)
By Maulana Syed Shahid Jamal Rizvi

You are cordially invited to attend the ceremonial release of the two-volume literary work “Andliban-e-Ilm-o-Adab” authored by Maulana Syed Shahid Jamal Rizvi.

Date: Sunday, 4th May 2025
Venue: Maghribi Imam Bargah, Gopalpur, Siwan, Bihar.

Ulamae Bihar | Shaoore Wilayat Foundation | Syed Shahid Jamal Rizvi

4رجب المرجب 1334ھروز وفات مترجم و مفسر قرآن حافظ علامہ سید فرمان علی طاب ثراہفکر نے کوہ کنی کی تو یہ نکلی تاریخ ایک الحم...
05/01/2025

4رجب المرجب 1334ھ

روز وفات مترجم و مفسر قرآن حافظ علامہ سید فرمان علی طاب ثراہ

فکر نے کوہ کنی کی تو یہ نکلی تاریخ
ایک الحمد کو ہے حافظ قرآں محتاج

ایک سورۂ فاتحہ کی گزارش ہے

Ulamae Bihar
https://chat.whatsapp.com/HggxJeuYdbIABbMOPKlLpL

Join on Social Media
🪩www.UlamaeBihar.org
📱facebook.com/UlamaeBihar/
📸instagram.com/ulamaebihar
🔗https://t.me/UlamaeBihar

Address

Siwan
841226

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ulamae Bihar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ulamae Bihar:

Share