Meed Hifz Centre

Meed Hifz Centre Meed Hifz Centre is an Islamic educational institute devoted to nurturing young minds through complete memorization (Hifz) of the Holy Qur’an.

We focus on:
• Strong Tajweed and correct pronunciation
• Regular revision (Muraja‘ah)
• Islamic manners (Akhla

25/02/2026

Alhamdulillah, special attention is also given to the recitation of the Holy Qur’an during Hifz, so that the students’ time is not wasted and they learn and recite with complete and proper Tajweed.

23/02/2026

Beutiful voice by Qari Aabid Usmani Meed public school gumani Jharkhand

🌿 میڈ پبلک اسکول میں..... افتتاحِ الحیات تحفیظ القرآن الکریم — ایک یادگار دن 🌿الحمدللہ رب العالمین 🤲 وہ لمحہ آج بھی دل م...
23/02/2026

🌿 میڈ پبلک اسکول میں..... افتتاحِ الحیات تحفیظ القرآن الکریم — ایک یادگار دن 🌿
الحمدللہ رب العالمین 🤲
وہ لمحہ آج بھی دل میں تازہ ہے جب قرآنِ کریم کی صداؤں سے فضا معطر ہوئی اور ایک نئے دینی سفر کا آغاز ہوا۔
یہ صرف ایک افتتاح نہیں تھا، بلکہ نسلوں کو قرآن سے جوڑنے کے عزم کا اعلان تھا۔
گزشتہ سال الحیات تحفیظ القرآن الکریم سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ایک نہایت بابرکت اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جو ہمارے ادارے کی تاریخ کا ایک سنہرا باب بن گئی۔
اس مبارک تقریب کی صدارت حضرت مولانا انعام الحق مدنی حفظہ اللہ (نائب امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث بہار،جوائنٹ سیکرٹری آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن، صدر نور ایجوکشنل ٹرسٹ حاجی پور کٹیہار) نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا عقیل اختر مکی حفظہ اللہ (مدیر مرکز السلام التعلیمی) نے شرکت فرمائی۔
مہمانانِ کرام میں حضرت مولانا محی الدین سنابلی حفظہ اللہ (امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث صاحب گنج، جھاڑکھنڈ)، حضرت مولانا امان اللہ حفظہ اللہ، حضرت مولانا ریحان سلفی حفظہ اللہ اور حضرت مولانا اسلم حقانی حفظہ اللہ (مدیر جمعية الفلاح التعلیمة) سمیت دیگر معزز شخصیات کی تشریف آوری نے محفل کو عزت و وقار بخشا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ہمارے ننھے طلبہ کو حاصل ہوئی۔ بچوں کی پُراثر اور دلنشین تلاوت نے حاضرین کے قلوب کو نورِ قرآن سے منور کر دیا۔
اسی تسلسل میں Meed Public School کے چند ننھے بچوں نے بھی نہایت خوبصورت انداز میں قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کی، جبکہ بعض بچوں نے ایک بامقصد اور دلکش ایکٹیویٹی پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر حفظ کے استادِ محترم حافظ و قاری عابد انصاری حفظہ اللہ نے اپنے قیمتی تجربات اور بچوں کو تعلیم دینے کے منفرد انداز پر روشنی ڈالی، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔
بعد ازاں مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈائریکٹر صاحب ۔ حضرت مولانا اسلم کمال مدنی حفظہ اللہ۔ کی جانب سے مومینٹو اور گلدستے پیش کر کے ان کا اعزاز کیا گیا۔
مہمانانِ کرام نے اپنے مختصر مگر مؤثر خطابات میں قرآنِ کریم کی عظمت و فضیلت بیان کی اور اس ادارے کی اس مبارک کاوش کو سراہا۔ انہوں نے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
بعد ازاں ڈائریکٹر صاحب نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں قرآنِ کریم کی تعلیم کی اہمیت، حفظِ قرآن کی فضیلت اور ادارے کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ آنے والی نسلوں کو قرآن سے جوڑنے کا ایک مضبوط ذریعہ بنے گا، ان شاء اللہ۔
آج انہی بابرکت لمحات کی چند یادگار تصاویر اور ویڈیوز آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں، تاکہ اس روحانی محفل کی خوشبو مزید دلوں تک پہنچ سکے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے امت کے لیے نافع بنائے اور اسے ہمارے لیے صدقۂ جاریہ قرار دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

📌 ابھی داخلہ جاری ہے!
مزید معلومات اور داخلے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
📞 9798537812 📞 8252022107








21/02/2026

Kaisa laga padhane ka andaz comment karke zarur bataye

Address

Shrikund, Gumani
Sahibganj
816101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meed Hifz Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share