AIUMB Mankhurd Mumbai 43

AIUMB Mankhurd Mumbai 43 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AIUMB Mankhurd Mumbai 43, Religious organisation, mandala mankhurd, Mankhurd.

All India Ulama Mashaikh Board Is The Represntetive Body Of Ahl E Sunnah Wal Jamat Consisting Of The Sajjada Nasheen Of Dargahs Imam Of Masjids The M***i & Teacher Of The Madarasas Bieng The Office Bearer And The Members Of This Board.

شرکت کریں
10/01/2026

شرکت کریں

31/12/2025
آل انڈیا علماء ومشایخ بورڈ مانخورد ممبئ 43کی جانب سے 1500سالہ ولادت مصطفٰی صلی اللہ تعالٰ علیہ وسلم کے موقع پر شتابدی ھا...
08/09/2025

آل انڈیا علماء ومشایخ بورڈ مانخورد ممبئ 43کی جانب سے
1500سالہ ولادت مصطفٰی صلی اللہ تعالٰ علیہ وسلم کے موقع پر شتابدی ھاسپٹل میں مریضوں کو فروٹ تقسیمات
آج بروز سنیچر 13 ربیع النور شریف 6 ستمبر 2025کو 1500سالہ ولادت مصطفٰی صلی اللہ تعالٰعلیہ وسلم کے موقع پر شتاب دی ھاسپٹل میں مریضوں میں بڑے پیمان پر فروٹ کی تقسیمات کی گی اس موقع پر خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت مولانا قاری سید حسن رضا اشرفی حضرت علامہ قاری غلام وارث حبیبی محمد آفتاب اشرفی محمد شریف قریشی اشرفی امجد اشرفی صدام حسین اشرفی محمد سرورحسین اشرفی محمد حیات خان محمد اعظم علی زاھد خان محمد مقبول اشرفی محمد رئیس اشرفی محمد عقیل اشرفی منصوف برکاتی محمد معروف خان اشرفی محمد شرافت محمد مدنی محمدشفیع اشرفی اور دیگر بورڈ کے ذمداران موجود رہے

پندرہ سو سالہ جشن ولادت رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کے پر بہار موقع پر پروگرام کا کامیاب انعقاد      ماہ ربیع...
31/08/2025

پندرہ سو سالہ جشن ولادت رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کے پر بہار موقع پر پروگرام کا کامیاب انعقاد

ماہ ربیع النور شریف اپنے پورے آب وتاب سے اہل ایمان کو مستفیض کرتا ہوا رواں دواں ہے ۔ یہی وہ معظم اور بابرکت مہینہ ہے جس کی بارہ تاریخ کو مقصود کائنات ، سید عالم حضور صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم شہر مکہ مکرمہ میں حضرت عبداللّٰہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے دولت کدہ میں حضرت آمنہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے بطن اطہر سے اس جہان میں تشریف لائے ۔ سال ازیں آپ کی تشریف آوری کو پندرہ سو سال ہوگئے ، بایں وجہ عاشقان رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم اس بار ہر سال کی بہ نسبت بہت زیادہ جوش وخروش سے آمد رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کا جشن منا رہے ہیں ۔ نہایت مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ عروس البلاد ممبئی کے علاقہ مانخورد میں واقع رضا مسجد میں بتاریخ 29 اگست 2025 05 ربیع الاوّل شریف 1447 ھ بروز جمعہ بعد نماز عشاء آل انڈیا علماء ومشایخ بورڈ شاخ منڈالہ کی جانب سے جشن ولادت مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا ۔ جس کی سرپرستی شہزادۂ غوث الاعظم و غوث العالم ، حضور سید محمد اشرف صاحب اشرفی جیلانی کچھوچھوی المعروف بہ ،، اشرف ملت ،، قیادت خلیفۂ حضور اشرف ملت حضرت علامہ قاری سید حسن رضا صاحب اشرفی ، صدر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ شاخ مانخورد ، صدارت خلیفۂ حضور اشرف ملت حضرت علامہ خورشید جمال صاحب اشرفی نے فرمائی ۔ جب کہ نظامت کے فرائض خلیفۂ حضور اشرف ملت حضرت مولانا رضوان صاحب نے انجام دیے ۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ، اس کے بعد شاعر اسلا م جناب ریاست علی صاحب نے عمدہ کلام پیش کیا ، بعدہ خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت علامہ غلام وارث حبیبی صاحب نے سیرت امام حسن مجتبٰی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ پر سیر حاصل خطاب فرمایا ۔ اس کے بعد شاعر اہلبیت جناب امیرالدین صاحب نے بارگاہ مصطفٰی صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت رسول پیش کیا ، اخیر میں خصوصی خطیب فدائے اشرفیت حضرت علامہ ارشد نظامی اشرفی صاحب نے سیرت النبی کے عنوان پر بہترین خطاب فرمایا ۔ اخیر میں خلیفۂ حضور اشرف ملت حضرت علامہ خورشید جمال صاحب نوری اشرفی ، سرپرست آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ ممبئی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ شرکائے اجلاس میں حضرت علامہ قمرالزمان ثنائ اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشایخ بورڈ گوونڈی ، حضرت علامہ محمد نصیرالدین اشرفی ، علامہ شاہ عالم اشرفی ، علامہ قیصر میر اشرفی ممبرا ، علامہ غلام مصطفٰی رضوی صدر آل انڈیا علماء ومشایخ بورڈ چیتا کیمپ ، علامہ حاتم طائ احمدی ، مولانا محمد اقبال نعیمی ، مولانا ذاکر حسین نوری ، محمد عقیل اشرفی ، محمد منصوف ، محمد معروف اشرفی، شمس القمر ، محمد شرافت حسین ، محمد شریف قریشی اشرفی ، صدام اشرفی ، سراج اشرفی ، امجد اشرفی وغیرہ قابلِ ذِکر ہیں ۔

Address

Mandala Mankhurd
Mankhurd

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIUMB Mankhurd Mumbai 43 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to AIUMB Mankhurd Mumbai 43:

Share