26/05/2026
عیدُالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر
امیرِ کاروانِ اسلامی انٹرنیشنل
پیرِ طریقت حضرت ڈاکٹر غلام رسول حامی صاحب
تمام عالمِ اسلام، بالخصوص اہلِ جموں و کشمیر کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اس مبارک عید کے صدقے ہماری قربانیوں، عبادتوں اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمارے دلوں کو اخلاص، محبت اور اتحاد سے بھر دے، اور ملتِ اسلامیہ کو امن، سلامتی اور خوشحالی نصیب فرمائے۔
عیدُالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت، قربانی اور رضاے الٰہی کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے۔ آج کے دن ہمیں چاہیے کہ ہم ایثار، ہمدردی، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں اور اپنے اردگرد ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
اللّٰہ ربّ العزت ہم سب کو دینِ حق پر ثابت قدم رکھے اور امتِ مسلمہ کو ہر آزمائش سے محفوظ فرمائے۔
عیدُالاضحیٰ مبارک! 🌙✨