Alfurqan Institute Meeripora Beerwah

Alfurqan Institute Meeripora Beerwah Religious Education

26/04/2026
26/04/2026

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *08 ذوالقعدہ 1447ھ* 💎
🔖 *26 اپریل 2026ء* 💎
🔖 *13 بیساکھ 2083ب* 💎

🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌄

☘️ *راستوں کے حقوق!*
🔹 *حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم مکانوں کے سامنے کی کھلی جگہوں میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہو گئے، آپ نے فرمایا:’’تمھارا راستوں کی خالی جگہوں پر مجلسوں سے کیا سروکار؟ راستوں کی مجالس سے اجتناب کرو۔‘‘ہم نے کہا: ہم ایسی باتوں کے لیے بیٹھے ہیں جن میں کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں۔ ہم ایک دوسرے سے گفتگو اور بات چیت کے لیے بیٹھے ہیں۔ آپ نے فرمایا:’’اگر نہیں (رہ سکتے) تو ان ( جگہوں ) کے حق ادا کرو (جو یہ ہیں): آنکھ نیچی رکھنا، سلام کا جواب دینا اور اچھی گفتگو کرنا۔*🔹
📗«صحیح مسلم -5647»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

25/04/2026

سعودی عرب کا 2026 کے حجاج کے لیے “بغیر سامان حج” سروس کا آغاز

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ 2026 میں ایک جدید اور منفرد سروس ”بغیر سامان حج“ متعارف کروا رہی ہے، جس کا مقصد لاکھوں حجاج کے سفر کو مزید آسان، آرام دہ اور پریشانی سے دور کرنا ہے۔ اس نئی سہولت کے تحت حجاج کو اپنے بھاری سامان کے ساتھ سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان کا سامان پہلے ہی وصول کر کے براہِ راست مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں ان کی رہائش گاہ تک پہنچا دیا جائے گا۔ اس طرح ایئرپورٹس پر سامان کے انتظار اور اٹھانے کی زحمت سے نجات ملے گی۔ اس نظام کے ذریعے حجاج صرف ایک چھوٹا بیگ اپنے ساتھ رکھیں گے جس میں ضروری اشیاء ہوں گی، جس سے انہیں دورانِ سفر آسانی اور سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اقدام نہ صرف رش کو کم کرے گا بلکہ سفر کے مجموعی نظام کو بھی بہتر بنائے گا۔ یہ سروس خاص طور پر بزرگ حجاج، خاندانوں اور بڑے گروپس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی، جو عموماً بھاری سامان کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔بہتر بنائے گا۔

Address

Jamia Ahlidees Masjid Meeripora
Magam

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Telephone

+917006987807

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alfurqan Institute Meeripora Beerwah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share