23/08/2026
📚 مکاتبُ القرآن، شاخہائے ادارہ بابُ العلم
آج مکاتبُ القرآن، شاخہائے ادارہ بابُ العلم، زیرِ سرپرستی رئیسِ انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی حفظہ اللہ، کے شش ماہی امتحانات کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عرفان اسحاق بٹ صاحب نے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
📖 قرآنِ کریم کی تعلیم، دینی تربیت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے یہ سلسلہ یقیناً قابلِ تحسین اور قابلِ قدر ہے۔