Hazrat Maulana Ehteshamuddin Faridi R.A

Hazrat Maulana Ehteshamuddin Faridi R.A HAZRAT MAULANA EHTESHAMUDDIN FARIDI WAS A GREAT SCHOLAR OF MUSLIM COMMUNITY AND BELONGS TO THE FAMILY OF BABA FARID GANJE SHAKAR R,A.

شیخ طریقت حضرت مولانا احتشام الدین فریدی :ایک مختصر تعارف
حضرت مولانا سید احتشام الدین فریدی ؒ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ سے نسبی تعلق رکھتے تھے۔آپ کی ولادت ہندوستان کے مشہور شہر شیر شاہ سوری کی نگریا سہسرام کی معروف خانقاہ فریدیہ میں ہوئی۔ آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا سید ظہیرالدین فریدیؒ کے صاحبزادے اور حضرت فرید ثانی سہسرامی کے پوتے تھے۔آپ نے دارالعلوم خانقاہ کبیریہ میں اپنے وقت کے اہم اساتذ

ہ خلیفہ فاضل بریلوی ملک العلما حضرت مولاناشاہ ظفرالدین بہاری،جماعت اسلامی کی مشہور شخصیت مولانا سید احمد عروج قادری اور اپنے والد سے خصوصی طور پر تعلیم حاصل کی۔ان حضرات کے علاوہ ان کے ایک اہم استاذ معروف اسلامی اسکالر مولاناسید ریاست علی ندوی بھی تھے ۔
مولانا سید احتشام الدین فریدی نے حصول تعلیم کے بعد اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ ،دینی تعلیم کے حصول اور بہار ،جھارکھنڈ اور بنگال کی کوردہ ریاستوں کے دورازکار علاقوں میں حصول تعلیم کی تبلیغ میں گزاری۔انہوں نے اپنی خصوصی توجہ بلاتفریق مذہب وملت پسماندہ طبقات کی تعلیم اور تعلیمی بیداری پر مرکوز کی۔جس کا نتیجہ ہے کہ ان کے قائم کردہ درجنوں مدارس اور عصری تعلیم گاہیں آج بھی انسانی قلوب کو گرما رہی ہیں۔ انہوں نے متعدد مساجد کی تعمیر بھی کرائی ،مدھیہ پردیش کے بھلائی شہر میں بلڈ بینک قائم کیا۔ان کے قائم کردہ کئی مدارس آج بہار،جھارکھنڈ اور بنگال کے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے ملحق ہیں اور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ نسبا اور نسبتا دونوں اعتبار سے چشتی بزرگ تھے۔ان کے پیش نظر ہمیشہ انسانیت اور آدمیت کی بقا اور اس کا فروغ رہا۔وہ مسلکی اور ذات پات کی بنیادوں پر تفریق کے قائل نہیں تھے۔لیکن ذاتی طورپر وہ بذات خود چشتی آداب ورسوم کی پابندی کے رسیا رہے۔
انہوں نے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں۔ متصوفانہ طریقہ کار کے تحت ادع ا لی سبیل ربک بالحکمة والموعظة الحسنة کے حکم کی وہ پابندی کرتے رہے۔انہوں نے ملک کے طول وعرض میں ہزاروں جلسوں اور کانفرنسوں کے ذریعہ اپنے افکار ونظریات کو پیش کیا۔ان کا انداز خطابت صوفیانہ تھا۔کسی پر زبانی حملہ کسی کی پگڑی اچھالنا ان کا کام نہیں تھا۔وہ اپنے معاصرین میں ممتاز مقام کے حامل تھے۔ان کی پیدائش بیسویں صدی کے ربع اول کے بعدہوئی اس کے بعد وہ اس دنیا میں اکیسویں صدی کے ابتدائی برسوں تک سانس لیتے رہے۔اس دوران انہوں نے متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں۔وہ کبھی بھی اسلوب آزاد ،اسلوب شبلی ،اسلوب سلیمان ،اسلوب حالی اور اسلوب مفتیانہ کے متبع اور مقتدی نہیں ہوئے چوں کہ انہوں نے اپنے بنیادی مقصد اور اپنے خاندانی مقاصد کو پیش نظر رکھا وہ سلطان الہند حضرت شیخ معین الدین چشتی خواجہ غریب نوازکے اقوال اعمال پر پابند رہے ۔انسان کو دریاکی سی سخاوت ،سورج کی سی شفقت اور زمین کی سی تواضع اختیار کرنا چاہئے کو انہوں نے اپنے لیے حرزجاں بنالیا تھا۔
ان کی متعدد تصانیف خداکے بندوں کی راہ نمائی کے لیے شائع ہوچکی ہیں۔جن میں چند معروف کتابیں یہ ہیں۔
(۱)تاریخ ابلاغ چشت
(۲)احکام اسلام(اول)
(۳)احکام اسلام(دوم )
(۴)احکام اسلام(سوم)
(۵)احکام اسلام(چہارم )
(۶)احکام اسلام(پنجم )
(۷) سیدہ فاطمہ
(۸)حسین کی امامت یزید کی بغاوت
(۹)مسلم پرسنل لاءگزارا اورقرآن
(10)ہزار آنسو
آپ کا انتقال 15محرم الحرام 25جنوری 2008ءکو جھارکھنڈ کے شہرجھمری تلیا، کوڈرما میں ہوا۔آپ وہیں مدفون بھی ہوئے ۔

26/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
سید تنزیل رضا گیاوی

19/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
چادر پوشی

19/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
محفل سماع

18/07/2025

URS E EHTESHAMI 2025
CHADAR GASHT

18/07/2025

عرس احتشامی
چادر گشت 2025

18/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
چادر گشت

17/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
پرچم کشائی 11 جولائی بعد نمازِ عصر

17/07/2025

Urs e Ehteshami 2025

17/07/2025

Urs e Ehteshami 2025
محترم قاری سبطین رضا عظیم آبادی پٹنہ

Address

AL FARID ACADEMY BHADODIH
Jhumri Tellaya
825409

Telephone

+919523185555

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Maulana Ehteshamuddin Faridi R.A posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Hazrat Maulana Ehteshamuddin Faridi R.A:

Share

Category