Jamiat Ahlihadees Halqa Chanapora

Jamiat Ahlihadees Halqa Chanapora Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ahlihadees Halqa Chanapora, Mosque, Chanapora Srinagar J&K, j&k.

🌟 تہنیتی پیغام 🌟جمعیت اہلحدیث حلقہ چھانہ پورہ، سرینگر کی جانب سے حذیف یاسین شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جات...
06/10/2025

🌟 تہنیتی پیغام 🌟
جمعیت اہلحدیث حلقہ چھانہ پورہ، سرینگر کی جانب سے حذیف یاسین شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جو مرکز ابن مسعود لتحفیظ القرآن وعلومه، مومن آباد سرینگر کے ایک باصلاحیت طالب علم ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا سطح کے مقابلہ حفظِ قرآن میں، جو نئی دہلی میں منعقد ہوا، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ہم ان کی اس عظیم کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ قرآنِ کریم سے ان کی محبت، محنت، اور لگن واقعی قابلِ تحسین ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پوری ملتِ اسلامیہ، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال اور باعثِ افتخار ہے۔
ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ حذیف کو قرآنِ کریم کے علم میں مزید ترقی عطا فرمائے، ان کے علم کو امت کے لیے نفع بخش بنائے، اور انہیں دین کا سچا خادم بنائے۔ ساتھ ہی ہم ان کے اساتذہ کرام اور والدین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اس کامیابی کا ذریعہ بنی۔

بارك الله فيك و نفع بك الأمة

نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ،
جمعیت اہلحدیث حلقہ چھانہ پورہ
سرینگر،

16/03/2025
16/03/2025
حلقہ چھانہ پورہ میں حلقہ یونٹ صدور کی ایک اہم نشست کا انعقادمقتدر مرکزی وفد کی بھی شرکتسرینگر | صدر حلقہ چھانہ پورہ محتر...
01/12/2024

حلقہ چھانہ پورہ میں حلقہ یونٹ صدور کی ایک اہم نشست کا انعقاد
مقتدر مرکزی وفد کی بھی شرکت
سرینگر | صدر حلقہ چھانہ پورہ محترم بشیر احمد لون صاحب کی صدارت میں حلقہ چھانہ پورہ میں حلقہ سے وابستہ یونٹ صدور صاحبان کی اہم ایک نشست یکم دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی۔ نشست میں حلقہ چھانہ پورہ میں قائم ہاؤسنگ کالونی چھانہ پورہ میں تو حید وسنت پر قائم ایک مسجد شریف تعمیر کرنے کے مسئلہ پر گفتگو وشنید ہوئی۔ واضح رہے کہ ہاؤسنگ کالونی چھانہ پورہ کے افراد جماعت نے زبر دست تگ و دو کے بعد ہاؤسنگ کالونی چھانہ پورہ میں ” مسجد اہل حدیث کے قیام کے لئے ایک مکان خرید لیا ہے۔ جو پانچ مرلہ قطعہ اراضی پر مشتمل ہے۔ جس میں ایڈوانس رقم ادا کرنے کے بعد باقی ماندہ رقم 60لاکھ روپے سات ماہ میں ادا کرنے کا حلقہ وعدہ بند ہے۔ اس سلسلے میں حلقہ چھانہ پورہ سے وابستہ تمام یونٹ صدور اور مقتدر مرکزی وفد کے علاوہ حلقہ صدرٹی پورہ ، حلقہ صدر باغ مہتاب، حلقہ صدر میتھن ، حلقہ صدر نئی پورہ آزاد ہستی اور حلقہ صدر باغات نے بنفس نفیس نشست میں شرکت کی، چونکہ ہاؤسنگ کالونی چھانہ پورہ میں توحید سنت پر قائم کوئی بھی مسجد قائم نہیں ہے اس لئے علاقہ میں اس کی اہمیت اور زیادہ بڑ جاتی ہے۔ مرکزی کی طرف سے مقتدر وفد نے بھی معاملہ میں حلقہ کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ معاملہ کے تعلق سے جن اشخاص نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اُن میں محترم عبدالرحمن بٹ صاحب سابق ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر ، محترم ماسٹر محمد یوسف بٹ صاحب صدر حلقہ بی پورہ محترم نصر اللہ بٹ صاحب صدر حلقہ ٹی پورہ آزاد بستی محترم غلام محمد بٹ صاحب صدر حلقہ متھین محترم انجینئر نثار احمد نجار صاحب ناظم تعمیرات جمعیت اہل حدیث جموں و کشمیر محترم حامد احمد بٹ صاحب ناظم امور عامہ جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر محترم محمد یونس ڈار صاحب صدر حلقہ باغ مہتاب، نائب صدر حلقہ چھانہ پورہ پیر عبد القیوم لون صاحب اور دیگر کئی معزز افراد نے بھی اس اہم نشست میں شرکت کر کے مجلس کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ حلقہ کے سبھی یونٹ اس نشست میں موجود ہے۔ آخر پر نائب صدر
دوم حلقہ چھانہ پورہ محترم فیاض احمد بٹ صاحب نے تمام حاضرین اور مقتدر مرکزی وفد کو بہ همیم قلب شکر یہ ادا کیا۔
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت اہل حدیث حلقہ چھانہ پورہ

Address

Chanapora Srinagar J&K
J&K
190015

Telephone

+919419795439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ahlihadees Halqa Chanapora posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category