Jamiat Ahle-Hadith Tehsil Zaingeer District Baramulla

Jamiat Ahle-Hadith Tehsil Zaingeer District Baramulla Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ahle-Hadith Tehsil Zaingeer District Baramulla, Religious organisation, Zaingeer District Baramulla, Baramulla.

Jamiat Ahle Hadith Tehsil Zainagir District Baramulla is a religious organization whose objective is ٫ the correct interpretation of Islam in accordance with the practices of the Salaf Saliheen.

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ سبھی حضرات بخیروعافیت ہونگےتحصیل زینہ گیر سے وابسطہ ج...
22/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ سبھی حضرات بخیروعافیت ہونگے
تحصیل زینہ گیر سے وابسطہ جوافراد 30 اگست 2026 بروز اتوار ویری بجبہاڑہ اسلام آباد میں ہونے والی یک روزه کانفرنس میں شمولیت کے خواہان ہیں وہ حضرات نیچے دیئے گئے Google form میں اپنی registration کریں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے
یادر ہے کہ registration فیس Rs 400 ہے
فیس ادا کرنے کے بعد دئیے گئے نمبر پر Screenshot بھیج دیں
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و بركاته
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScu4KPJXAfFrkQbOpLMjHh_gnAeA5ZJ445fH_w3Bg-bzFj-zw/viewform?usp=publish-editor

13/08/2026
ان شاء الله مورخہ 18 اگست 2026 بروز منگلوار جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر کے زیر اہتمام جامع مسجد نور الاسلام تلوان پوره...
13/08/2026

ان شاء الله مورخہ 18 اگست 2026 بروز منگلوار جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر کے زیر اہتمام جامع مسجد نور الاسلام تلوان پوره سیلوزینہ گیر میں نماز عصر سے نماز عشاء تک ایک عظیم الشان دینی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مندرجہ ذیل علماء کرام کی تشریف آوری متوقع ہے
1. فضیلتہ الشيخ محترم بلال احمد لون صاحب المدنی حفظہ الله صدر جمعیت اہل حدیث ضلع بارہمولہ
2. فضیلتہ الشيخ ارشاد احمد تانترے صاحب المدنی حفظہ الله
3. فضیلتہ الشیخ محترم سجاد احمد ڈار المدنی صاحب المدنی حفظه الله
تمام حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کی پُر خلوص گذارش ہے
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر ضلع بارہ مولہ کل مورخہ 9 اگست 2026 بمطابق 25 صفر المظفر 1448ھ بروز اتوار جامع مسجد توحید ب...
10/08/2026

جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر ضلع بارہ مولہ

کل مورخہ 9 اگست 2026 بمطابق 25 صفر المظفر 1448ھ بروز اتوار جامع مسجد توحید بومئی میں تحصیل زینہ گیر کی ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت صدر تحصیل جناب مظفر احمد بٹ صاحب نے کی۔نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد سیکرٹری تحصیل ظہور احمد گنائی صاحب نے نشست کو آگے بڑھانے ہوئے نشست کا ایجنڈا یعنی ا"استحکام جمعیت" پر بات کی ۔نشست میں شریک حلقہ صدور نے اپنے اپنے حلقہ جات میں چل رہے دعوتی و تعمیراتی کاموں سے تحصیل کو آگاہ کیا۔ناظم تبلیغ تحصیل زینہ گیر جناب عاقب نبی بٹ السلفی صاحب نے تحصیل میں ہورہے دعوتی و تبلیغی کاموں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس کے بعد سوالات کا وقفہ آیا جس میں ممبران نے مختلف سوالات پوچھے ۔آخر پر صدر تحصیل زینہ گیر جناب مظفر احمد بٹ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوالوں کے جواب بھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت ایک نظام کے تحت چلتی ہے جس میں ایک ترتیب ہے اور یہ ترتیب یونٹ سے شروع ہو کر مرکزی جمعیت تک جا پہنچتی ہے۔اور ہمیں اس ترتیب کا خیال رکھتے ہوئے ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے مذید کہا کہ اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہمیں زینہ گیر میں ضلعی سطح کی کانفرنس کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ہمیں اس کے لیے آج سے ہی تیار رہنا چاہئے ۔انہوں نے ضلعی و مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر وقت اور ہر مرحلے پر اپنا تعاون دیتے ہیں اور اس دعوتی سفر میں ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہتے ہیں۔

جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر ضلع بارہ مولہ کل مورخہ 7 اگست 2026 بروزِ جمعةالمبارک جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر کے صدر ...
08/08/2026

جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر ضلع بارہ مولہ

کل مورخہ 7 اگست 2026 بروزِ جمعةالمبارک جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر کے صدر مظفر احمد بٹ صاحب نے صدر جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر جناب ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں تحصیل زینہ گیر کے امور کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ڈاکٹر صاحب نے تحصیل زینہ گیر کی دعوتی و تعمیری کاموں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر تحصیل زینہ گیر کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔دعوتی و تعمیری کام ہوں یا رفاہی کام مرکزی جمعیت تحصیل زینہ گیر کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی ان شاء الله۔
صدر تحصیل جمعیت اہل حدیث زینہ گیر جناب مظفر احمد بٹ صاحب نے جناب ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت نےتحصیل زینہ گیر میں دعوتی و تعمیری کاموں کو آگے لے جانے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور تحصیل زینہ گیر آگے بھی آپ سے اسی طرح کے تعاون کی طلبگار ہے۔

06/08/2026

جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر ضلع بارہ مولہ

بفضل تعالیٰ کل مورخہ 5 اگست 2026 بروز بدھ مسجد اخلاص براٹھ کلان زینہ گیر کا باضابطہ تعمیری کام شروع ہوا ۔ اس موقع پر صدر تحصیل جمعیت اہل حدیث تحصیل زینہ گیر جناب مظفر احمد بٹ صاحب بھی موجود تھے ۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے کہ ہمیں اس مبارک کام کے لیے چنا اور یہ کام کرنے کا موقع فراہم کیا ۔مظفر صاحب نے زعماء مرکزی جمعیت اور ضلع جمعیت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر لمحہ زینہ گیر تحصیل میں دعوتی اور تعمیری کاموں میں اپنا تعاون پیش کیا۔ انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ تحصیل زینہ گیر مرکزی جمعیت اور ضلعی جمعیت کے ساتھ ملکر اس دعوت کو گھر گھر پہچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

السلام عليكم ورحمتہ الله وبركاتهالله کے فضل وکرم سے جامع مسجد لٹی شا ٹھ تجر زینہ گیر میں اجتماع کا آغاز ہو چکا ہےالحمدلل...
30/07/2026

السلام عليكم ورحمتہ الله وبركاته
الله کے فضل وکرم سے جامع مسجد لٹی شا ٹھ تجر زینہ گیر میں اجتماع کا آغاز ہو چکا ہے
الحمدلله علی کل حال

Address

Zaingeer District Baramulla
Baramulla
193201

Telephone

+917006451546

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ahle-Hadith Tehsil Zaingeer District Baramulla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share