Expose Enemies of Pakistan & Own vines

Expose Enemies of Pakistan & Own vines Let’s build together a healthy, wealthy and happy Pakistan

اللہ سبحان و تعالی نے دینِ اسلام کو محض عبادات اور دین کا مجموعہ نہیں بنایا، بلکہ اسے انسان کی انفرادی، اجتماعی، جسمانی ...
13/07/2026

اللہ سبحان و تعالی نے دینِ اسلام کو محض عبادات اور دین کا مجموعہ نہیں بنایا، بلکہ اسے انسان کی انفرادی، اجتماعی، جسمانی اور روحانی فلاح کا مکمل ضابطۂ حیات عطا فرمایا ہے۔
عبادات، خوراک، احتیاط، پرہیز، اعتدال، صبر اور نظمِ زندگی کے ذریعے انسان کو ایسی راہ دکھائی گئی ہے جو اسے صحت مند جسم، مضبوط قلب، طویل عمری اور بامقصد زندگی کی طرف لے جاتی ہے۔ جو شخص ان الٰہی اصولوں کو سمجھ کر اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتا ہے، وہ دنیا میں بھی سکون پاتا ہے اور آخرت میں بھی کامیابی کا امیدوار بنتا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ بے شمار لوگ صحت سے متعلق ان قیمتی تعلیمات کو نہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی ان پر عمل کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ نتیجتاً وہ اپنی سب سے بڑی نعمت، یعنی صحت، کو رفتہ رفتہ کھو دیتے ہیں۔ جب انسان علم سے دور ہو جائے تو بیماری اس کے قریب آ جاتی ہے، اور جب شعور ماند پڑ جائے تو علاج بھی مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔

اسی غفلت کی ایک دردناک تصویر پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح ہے۔ 20 سے 79 سال کی عمر کے 13 کروڑ 4 لاکھ بالغ افراد میں سے 3 کروڑ 45 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہو چکے ہیں، یعنی بالغ آبادی کا 31.4 فیصد۔ دوسرے لفظوں میں، ہر تین بالغ افراد میں سے ایک ذیابیطس میں مبتلا ہے، اور پاکستان اس مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار ہونے لگا ہے۔ یہ اعداد و شمار محض ایک طبی مسئلہ نہیں، بلکہ ہماری اجتماعی بے توجہی، صحت سے متعلق شعور کی کمی اور درست طرزِ زندگی سے دوری کا آئینہ ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ صحت اتفاق کا نہیں بلکہ انتخاب کا نام ہے۔ جب انسان اپنی غذا، ورزش، آرام اور روزمرہ عادات کے بارے میں درست علم حاصل کرتا ہے اور انہیں مستقل مزاجی سے اپنی زندگی میں نافذ کرتا ہے تو وہ نہ صرف بیماریوں سے بڑی حد تک محفوظ رہتا ہے بلکہ ایک متوازن، باوقار اور خوشحال زندگی بھی گزارتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی عطا کردصحت کی نعمت کی قدر کرنے، اس کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے، اور اپنی زندگی کو ان الٰہی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً۔

23/05/2026

Spend 1 hour on health to improve the rest of your life.

(Mohammed Khalid)

We warmly welcome the Cockroach Janta Party and stand in solidarity with their struggle and mission. Every movement that...
22/05/2026

We warmly welcome the Cockroach Janta Party and stand in solidarity with their struggle and mission.

Every movement that raises its voice for public rights, justice, and a better future deserves respect and support.

We hope they succeed in their efforts and contribute positively toward political awareness and democratic values in the region. Wishing them strength and success in their journey.

18/05/2026

اگر اٹھارہ سال کی عمر میں ایک فرد کو ووٹ جیسے قومی فیصلے کے لیے مکمل طور پر بالغ اور باشعور نہیں سمجھا جاسکتا تو پھر یہی سوال شادی جیسے نہایت سنجیدہ اور عمر بھر کے فیصلے پر بھی اٹھتا ہے۔

شادی صرف ایک تعلق نہیں بلکہ ذہنی پختگی، ذمہ داری اور شعور کا تقاضا کرتی ہے۔ اس لیے اگر ووٹنگ کی عمر بڑھانے پر بحث ہورہی ہے تو انصاف اور منطق یہی کہتی ہے کہ اس سے پہلے شادی کی عمر کے مسئلے پر زیادہ سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ایک غیر پختہ ازدواجی فیصلہ صرف فرد نہیں بلکہ پورے خاندان اور آنے والی نسلوں تک کو متاثر کرسکتا ہے۔

25/04/2026

ایران اور امریکہ: عدمِ معاہدہ، کس کے لیے زیادہ نقصان دہ؟

بین الاقوامی سیاست میں طاقت کا توازن ہمیشہ سیدھا اور واضح نہیں ہوتا۔ بظاہر جو فریق مضبوط دکھائی دیتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ وہی برتری بھی رکھتا ہو۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی بھی اسی پیچیدہ حقیقت کی ایک مثال ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ نہ ہو تو اس کا زیادہ نقصان کس کو ہوگا، ایران کو یا امریکہ کو؟

آبنائے ہرمز: دباؤ کا ہتھیار یا خودکشی؟

آبنائے ہرمز، دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ بظاہر اگر ایران اس راستے کو متاثر کرتا ہے تو عالمی معیشت، خصوصاً مغربی دنیا، دباؤ میں آ سکتی ہے۔ لیکن یہ مکمل حقیقت نہی ہے۔

اس گزرگاہ کی بندش کا سب سے فوری اور شدید اثر خود ایران پر پڑتا ہے، کیونکہ:

* ایران کی اپنی تیل برآمدات رک جاتی ہیں
* خوراک، ادویات اور صنعتی خام مال کی درآمد متاثر ہوتی ہے

اس کے برعکس امریکہ کی معیشت متنوع (diversified) ہے، اور اس کے تجارتی راستے مکمل طور پر اس ایک گزرگاہ پر منحصر نہیں۔ چنانچہ یہ کہنا زیادہ قرینِ قیاس ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایران کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہے۔

طویل کشیدگی: کس کے لیے زیادہ خطرناک؟

اگر موجودہ صورتحال طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے تو اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ ایران پہلے ہی معاشی پابندیوں، فریز اثاثوں اور محدود برآمدات کا شکار ہے۔ ایسی صورت میں:

* توانائی کا شعبہ متاثر ہوتا ہے
* صنعتی پیداوار سست پڑ سکتی ہے
* عوامی سطح پر مہنگائی اور بے چینی بڑھ سکتی ہے

دوسری طرف امریکہ پر اگرچہ عالمی دباؤ بڑھ سکتا ہے، لیکن ٹرمپ کیلئے اپنے اتحادیوں کو سبق سکھانے کا بہترین موقع ہے جنھوں نے ٹرمپ کے بار بار مطالبے کے باوجود، ٹرمپ کا ساتھ دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ٹرمپ کو شدید سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، لیکن اس کی داخلی معیشت براہِ راست اس سطح پر متاثر نہیں ہوگی، یہی وجہ ہے کہ مجموعی طور پر موجودہ تعطل ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ دکھائی دیتا ہے۔

سیاسی زاویہ: انتخابات اور بیانیہ

امریکی سیاست میں خارجی بحران اکثر داخلی سیاست پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر مڈ ٹرم الیکشن اسی موجودہ صورتحال میں ہو جائیں تو، ٹرمپ جیسا شخص موجودہ صورتحال کو اپنے حق میں بھی استعمال کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ اسے “ایران کی تباہی سے جوڑ کر، اپنی فتح کے طور پر قومی مفاد” کے طور پر پیش کرے اور ٹرمپ جیسا شخص یہ کرسکتا ہے۔

اس کے برعکس اگر کوئی ایسا معاہدہ ہو جس سے ٹرمپ کو واضح “فیس سیونگ” نہ ملے تو ٹرمپ کیلئے کہیں ذیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ صورتحال کی طوالت، ایران کیلئے سخت مشکلات کا باعث جبکہ ٹرمپ کیلئے قابلِ قبول حکمتِ عملی بنتی نظر آرہی ہے۔

جنگ بندی: فائدہ یا خطرہ؟

یہ تاثر بھی زیرِ بحث آتا ہے کہ جنگ بندی سے ایران کو فوری فائدہ نہیں ہوگا، جبکہ امریکہ اس دوران:

* اپنے فوجی اڈوں کی مرمت
* اتحادیوں کو مضبوط کرنا
* اور دفاعی پوزیشن بہتر کرنا

جیسے اقدامات کر سکتا ہے۔ اس زاویے سے دیکھا جائے تو جنگ بندی وقتی طور پر امریکہ کے لیے زیادہ مفید دکھائی دے سکتی ہے۔

معاہدہ: ایران کے لیے موقع؟

اگر ایران معاہدے کی طرف بڑھتا ہے تو اس کے ممکنہ فوائد واضح ہیں:

* معاشی پابندیوں میں نرمی
* عالمی منڈیوں تک رسائی
* تیل، گیس اور دفاعی صنعت (میزائل، ڈرونز و دیگر) سے آمدنی میں اضافہ

یہ عوامل چند سالوں میں ایران کی معیشت کو نمایاں طور پر مستحکم کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس امریکہ کے لیے اس معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ “گیس سیونگ” اور اپنی عالمی ساکھ کو برقرار رکھنا ہوگا، نہ کہ کوئی فوری معاشی انقلاب۔

ایک اہم سوال

اگر امریکہ بغیر کسی واضح معاہدے کے اس تنازع سے خاموشی سے نکل جائے اور اپنی جیت کے طور پر پیش کرے جو ٹرمپ مستقل کر بھی رہا ہے تو:

* ایران اپنے انفراسٹرکچر کے نقصانات سے جوج رہا ہوگا؟
* فریز اثاثے، معاشی اور سیاسی پابندیاں اور معاشی دباؤ اس کی معیشت کو کمزور کررہے ہوں گے؟

نتیجہ
موجودہ حالات کا غیر جانبدارانہ تجزیہ یہی بتاتا ہے کہ کشیدگی کا تسلسل ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے، جبکہ امریکہ نسبتاً کم دباؤ میں ہے۔ اسی لیے یہ رائے وزن رکھتی ہے کہ ایران کے لیے ایک باوقار اور متوازن معاہدہ طویل المدتی فائدے کا باعث بن سکتا ہے اور ایران کو معائدہ کرنے میں مذید دیر نہی کرنی چاہئے،

“کہیں ایسا نہ ہوکہ دیر ہوجائے”۔

08/04/2026

پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد بالآخر، امریکہ، ایران اور اسرائیل دو ہفتوں کے جنگ بندی پر تیار ہوگئے۔ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا بھی اعلان۔

سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیا پاکستان کی کسی شخصیت کو اتنی بڑی امن کی ڈیل کی بنیاد پر، کیا امن کا نومل پرائیز کیلئے نامزد کیا جاسکتا ہے؟ 👌👏🤔👍

05/04/2026

پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت، خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط اور مثالی تعلقات، اور ایران کے ساتھ قابلِ اعتماد دوستی کی بدولت خطے میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی جس انداز میں پذیرائی اور عزت افزائی ہو رہی ہے، وہ ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔

ایسے سازگار اور اہم موقع پر، اگر ہمارے اربابِ اختیار داخلی سطح پر بھی سرخرو ہونا چاہتے ہیں اور عوامی حمایت کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں، تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی کہ وہ

As a gesture of good will

عمران خان کو قانونی اور شفاف عمل کے ذریعے رہائی فراہم کریں۔ اس اقدام سے نہ صرف داخلی سیاسی فضا میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کے دلوں میں بھی حکومتی وقار، اعتماد اور نیک نامی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

قوی امید ہے کہ ایسا دانشمندانہ فیصلہ ملک کے اندر اتحاد، استحکام اور مثبت سیاسی روایات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

والسلام
دعاگو محمد خالد

Address

Southall

Telephone

0000-000-0000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Expose Enemies of Pakistan & Own vines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share