Molla Panjatan Pak A.S

Molla Panjatan Pak A.S Labaik Ya Hussain A.S

نیکی کاحکم دینے اور برائی سے منع کرنے سے کبھی ہاتھ نہ اٹھا نا ورنہ بدکردارتم پر مسلط ہ جائیں گے .پھر دعا مانگو گے تو قبول نہیں ہو گی۔
وصیت امیرالمومنین امام علی(ع)
(نہج البلاغہ: مکتوب۴۷)

26/04/2021
چند روز اور مری جان، فقط چند ہی روزظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہماک ذرا اور ستم سہہ لیں، تڑپ لیں، رولیںاپنے اج...
17/10/2017

چند روز اور مری جان، فقط چند ہی روز
ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم

اک ذرا اور ستم سہہ لیں، تڑپ لیں، رولیں
اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم

جسم پر قید ہے، جذبات پہ زنجیریں ہیں
فکر محبوس ہے، گفتار پہ تعزیریں ہیں

اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں

ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
لیکن اب ظلم کی میعاد کےدن تھوڑے ہیں

اک ذرا صبر، کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں
عرصۂ دہر کی جھلسی ہوئی ویرانی میں

ہم کو رہنا ہے پر یونہی تو نہیں رہنا ہے
اجنبی ہاتھوں کا بے نام گرانبار ستم

آج سہنا ہے، ہمیشہ تو نہیں سہنا ہے
یہ ترے حسن سے لپٹی ہوئی آلام کی گرد

اپنی دو روزہ جوانی کی شکستوں کا شمار
چاندنی راتوں کا بے کار دہکتا ہوا درد

دل کی بے سود تڑپ، جسم کی مایوس پکار
چند روز اور مری جان، فقط چند ہی روز

(فیض احمد فیض)

Address

Manchester
M192QX

Telephone

00447961548149

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molla Panjatan Pak A.S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share