26/05/2024
سورۃ أنعام ... کی کچھ خصوصیات ایسی ہیں کہ جو اسے ایک انتہائی سپیشل سورۃ بنا دیتی ہیں مثلاً ...
جب یہ سورۃ نازل ہوئی تھی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ سبحان اللہ ... اس سورۃ نے تو پورے آسمان کو فرشتوں کے ساتھ بھر دیا (المستدرک للحاکم 3226)
اور جس رات یہ سورۃ نازل ہوئی تھی ، اسے رات ... آپ ﷺ نے اسے قلمبند بھی کروا دیا تھا ۔
عبداللہ بن رباحؓ کہتے ہیں کہ الأنعام کے شروع سے لے کر سورۃ ھود کے آخر تک ... پوری کی پوری تورات کی تعلیمات موجود ہیں (سنن دارمی 3445)
پندرہویں صدی کے ایک مصری مفسر ، محدّث اور مؤرخ تھے علّامہ جلال الدّین سیوطیؒ جنہوں نے پانچ سو سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں اور ان کی تفسیر کا نام ہے ’’الدر منثور فی التفسیر بالماثور‘‘ ۔
مجھے نہیں پتہ کہ اس تفسیر کا پاکستان میں کوئی اردو ترجمہ ہے یا نہیں لیکن ... کچھ باتوں کے حوالے سے یہ تفسیر ، بڑی ہی مایہ ناز تفسیر ہے اور اس کے شروع میں ہی ... امام سیوطیؒ نے ایک بات کہی ہے ۔
کہ اس تفسیر کے اندر میں نے کہیں بھی ... اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا بلکہ تمام تر روایات صرف اور صرف احادیث اور آثار سے لی ہیں ۔
اور یہ بات سچ ہے کہ امام سیوطی نے اس تفسیر میں دس ہزار تو صرف حدیثیں ہی لکھی ہیں لیکن اسے مکمل کرنے کے بعد انہیں ایک چیز نے بہت زیادہ ہرٹ کیا ۔
وہ کہتے ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں لوگوں میں علم حاصل کرنے کا شوق کم ہوتا چلا جا رہا ہے ، ان کی ہمتیں ماند پڑ رہی ہیں ۔
لیکن پھر بھی ... اپنے شوق اور محبّت کی خاطر انہوں نے اپنی تفسیر کی تمام تر روایات کو revise کرنے کا سوچا کہ مستند اور کمزور روایات کو الگ کروں لیکن اسی دوران ، ان کی وفات ہو گئی اور یہ کام ... ادھورا رہ گیا ۔
وہ اسی دکھ کے ساتھ اس دنیا سے چلے گئے کہ لوگ اب سیکھنے میں دلچسپی کیوں نہیں لیتے ؟ ... میں اُن کی اس فیلنگ کو بہت اچھی طرح سے محسوس سکتا ہوں ۔
بہرحال الدر منثور میں امام سیوطیؒ نے إبن عباسؓ سے الأنعام کی فضیلت میں ایک روایت لی ہے کہ جو شخص ... فجر کی نماز میں ... تلاوت کے لیے الأنعام کی پہلی تین آیات پڑھے اس کے لیے ...
اللہ تعالیٰ آسمان سے چالیس ہزار فرشتے نازل فرماتا ہے کہ جو قیامت کے دن تک ... اس شخص کے لیے استغفار کرتے رہیں گے ۔
اور ان کے ساتھ ایک فرشتہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جس کے ہاتھ میں ... لوہے کا ایک ہتھوڑا ہوتا ہے اور جب بھی کوئی شیطان ... اس شخص کے قریب آنے کی کوشش کرے تو وہ فرشتہ ... اپنے ہتھوڑے سے اسے ایک شدید قسم کی مار دے مارتا ہے ۔
اگر یہ روایت صحیح ہے ... تو صرف ایک منٹ کے لیے اس منظر کو امیجن کریں کہ جب وہ فرشتہ ... اُس شیطان کو ہتھوڑے سے مار کر ہم سے دور کر دیتا ہو گا ... امیزنگ ۔
اب الأنعام ویسے تو ایک مکّی سورۃ ہے لیکن اس کی بیسویں آیت ... مدینہ منوّرہ میں نازل ہوئی تھی کہ ’’جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ... وہ رسول کو اس طرح پہچانتے ہیں کہ جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہوں‘‘ (الأنعام 06:20)
یہ اہل کتاب کون تھے ؟ ... عموماً ہم انہیں یہود و نصاریٰ ہی سمجھتے ہیں لیکن اس لیول کے ساتھ اسی لیول کی accuracy ہونا بھی بہت ضروری ہے اس لیے ... میں نے مدینہ کے پرانے ڈیموگرافکس کے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی ۔
لیکن مسئلہ یہ تھا کہ دور جاہلیت میں عربوں نے اپنی تاریخ یا ڈیموگرافی لکھنے میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی اور اگر دلچسپی تھی بھی ... تو بس قسبل از إسلام کی شاعری کی حد تک ۔
لیکن ان قدیم ڈاکیومنٹس میں ... 1590ء میں ایک عربی رسالہ چھپا تھا ’’المرقس‘‘ جس میں کچھ نہ کچھ تاریخی معلومات ... مل ہی جاتی ہے اور اس رسالے کے مطابق مدینہ میں عیسائیوں کی نسبت کہیں زیادہ تعداد میں یہودی آباد تھے ۔
عیسائیوں میں سے بھی زیادہ تر وہ فرقہ تھا جسے آج ... ہم davidians کہتے ہیں ، یعنی وہ لوگ ... کہ جو حضرت داؤدؑ کی تعظیم میں حد سے زیادہ آگے بڑھ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ... نبی ﷺ کے دور کے کلیساء نے انہیں ریجکٹ کر دیا تھا ۔
لیکن یہودی ... مدینہ میں بہت زیادہ dominant آبادی کے ساتھ رہتے تھے اور بار بار ... وہ آپ ﷺ کی نبوّت کو ٹیسٹ کرنے کے لیے آتے رہتے تھے مثلاً ...
ایک حدیث ہے جسے شیخ ناصر الدّین البانی نے اپنی کتاب ’’سلسلہ احادیث صحیحۃ‘‘ میں لکھا ہے اور یہ وہ کتاب ہے جس کے متعلّق مشہور ہے ... کہ یہ ماڈرن دور میں بخاری اور مسلم کے لیول کی کتاب ہے ۔
البانیؒ کی لائی ہوئی اس حدیث کا نمبر ہے 3882 اور اس میں ایک واقعہ درج ہے کہ ایک مرتبہ ...
کچھ یہودی آپؐ کے پاس آئے اور کہا کہ اے ابو القاسم ! ... ہم آپ سے کچھ سوال پوچھنا چاہتے ہیں اور اگر آپ نے صحیح جواب دے دیئے ... تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے ۔
اور پھر انہوں نے اپنے سوالات پوچھے جن میں سے پہلا سوال تھا کہ آپ ... ہمیں ایک نبی کی نشانیاں بتایئے !
دوسرا سوال تھا کہ ہمیں یہ بتایئے کہ مذکر اور مؤنث کی پیدائش ... مختلف کیوں ہوتی ہے ؟
اور تیسرا سوال یہ تھا کہ رعد کون ہے ؟
محمد الرّسول اللہ ﷺ نے ان تینوں سوالوں کے جواب دے دیئے اور وہ لوگ خاموشی کے ساتھ واپس چلے گئے ۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ... صرف ایک حدیث تھی حالانکہ یہودیوں نے آپؐ سے کئی بار ... اور بار بار سوال کیے کہ جو اُن کا ایک ٹیسٹ ہوتا تھا ۔
حالانکہ پہچانتے تو وہ آپؐ کو بہت پہلے سے تھے کیوں کہ یہ بات ہمیں اللہ تعالیٰ نے الأنعام میں بتا دی ہے کہ اے محمد ! یہ آپ کو اپنے بیٹوں کی طرح پہچانتے ہیں ۔
حتیٰ کہ ... جب آپ ﷺ ابھی صرف بارہ سال کے تھے تبھی ... بحیرۃ نامی ایک راہب نے ابو طالب کو کہہ دیا تھا کہ ابو طالب ! ... اپنے بھتیجے کو یہودیوں سے بچا کر رکھنا ، اگر انہوں نے انہیں دیکھ لیا تو وہ انہیں پہچان لیں گے ۔