Ruhani Aalma

Ruhani Aalma online Quran Academy in Pakistan and UK is an online Quran teaching institution to provide online Qu

21/02/2026
12/08/2025

سورۂ قصص آیت نمبر 24 ہے:

{رَبِّ إِنِّي لِما أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}

یہ دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے مانگی تھی جس وقت فرعون اور اس کے مشیرین نے آپ علیہ السلام کے قتل کا فیصلہ کیا تھا، اور آپ علیہ السلام مصر سے نکل کر مدین پہنچے تھے، اور بزرگِ مدین کی دو صاحب زادیوں کو پانی بھر کر گھر روانہ کرنے کے بعد آپ علیہ السلام درخت کے سایہ میں آئے تھے، اس دعا میں آپ علیہ السلام نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور اپنی نیاز مندی ظاہر فرمائی تھی کہ اے میرے رب آپ جو بھی خیر میری طرف نازل کریں گے میں اس کا محتاج ہوں۔ چناں چہ اللہ پاک نے بزرگِ مدین کے دل میں آپ علیہ السلام کی امانت و طہارت وغیرہ صفات ڈال دیں، یوں دس سال آپ کو وہاں ٹھکانہ بھی مل گیا اور اُن ہی صاحب زادی سے عقدِ نکاح بھی ہوگیا۔

اس پس منظر اور تاثیر کو دیکھتے ہوئے بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کی شادی نہ ہو رہی ہو یا اچھا رشتہ دست یاب نہ ہو رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس آیت کو کثرت سے پڑھے، ان شاء اللہ جلد شادی ہو جائے گی۔ نیز کسی پردیس میں آدمی کو رہائش نہ مل رہی ہو یا اپنے ہی دیس میں رہائش کا مسئلہ ہو تو بھی دل سے یہ دعا کرنے سے امید ہے کہ اللہ پاک رہائش مع زواج کا انتظام فرمادیں گے۔ فقط واللہ اعلم

15/07/2025

یہ زندگی ہے فانی
کبھی ہنسی کبھی آنسو، کبھی امید کبھی مایوسی…
ہر سانس ایک امانت ہے، جو پل بھر میں واپس لی جا سکتی ہے۔
ہم سب اس عارضی دنیا میں مسافر ہیں، اپنے اپنے نصیب کی مسافت طے کر رہے ہیں۔
کبھی سوچتی ہوں: جو لمحہ گزر گیا، وہ پھر لوٹے گا نہیں؛
تو کیوں نہ اس لمحے کو محبت سے، خلوص سے، اچھے عمل سے سنوار لیں؟
کیونکہ آخر میں رہ جانے والا صرف نام نہیں، عمل ہوتا ہیےاور یادیں ہوتی ہیں… ۔

Address

London

Telephone

+447551181728

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ruhani Aalma posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ruhani Aalma:

Share